سرچ کریں

Displaying 351 to 360 out of 4264 results

351

وطن کی اقسام اور ان کے احکام؟ وطن سکنٰی کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟

سوال: زید اپنے شہر گوجرانوالہ سے اولاً مریدکے جائے گا جو کہ شرعی سفر نہیں بنتا ، مریدکے شہر میں صرف دو دن رہے گا، پھر وہاں سے آگے کراچی کے لیے روانہ ہوگا،پھر کراچی میں 15 دن سے زیادہ قیام کرے گا، پھر وہاں سے ڈائریکٹ گوجرانوالہ اپنے وطن اصلی میں آئے گا اور راستے میں مریدکے بھی آئے گا ،مگر واپسی پر اس کو مریدکے میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید جیسے ہی مریدکے میں شرعی سفر کی نیت کر لے گا ،تو اسی وقت مسافر ہو جائے گا کہ مریدکے اس کا وطن اصلی نہیں یا سفر کے ارادے سے جب مریدکے شہر کی آبادی سے باہر نکلے گا، تب سے نماز قصر کرنی شروع کرے گا ؟ اورواپسی میں جب مریدکے سے گزرے گا، تو مریدکے کی آبادی میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟

351
352

پیاس لگنے پر روزہ چھوڑنا اور روزوں کا فدیہ دینا

جواب: قضا ہی کرنا ہوگی،فدیہ دے کرآپ اُن روزوں کی ادائیگی سے برئی الذمہ نہیں ہوسکتیں،لہذا آپ اس بیماری کے جانےکا انتظار کریں،اگر بیماری ختم ہوجائے یا ...

352
353

نمازوں کی پابندی کو حق مہر مقرر کرنا کیسا؟

سوال: شادی میں مہر کی جگہ یوں طے کیا جا سکتا ہے کہ شوہرجب تک حیات رہے گا، نمازوں کی پابندی کرے گا اور کبھی کوئی نماز قضا نہیں کرے گا؟

353
354

امام نے بھول کر نجس کپڑوں میں نماز پڑھادی تو اس کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جسم یا لباس پر نجاست بقدر مانع لگی ہو اور اسی حالت میں بھول کر نماز پڑھائی ہو، بعد میں نجاست کے لگنے کا علم ہوا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔

354
355

بغیر وضو نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وضو نہیں تھا تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کسی نے بے وضو نماز پڑھ لی اور اسے بعد میں معلوم ہوا کہ میرا وضو ہی نہیں تھا اور نماز کا وقت بھی ختم ہوچکا ہو، توکیا وہ نماز قضا کرنی ہوگی؟

355
356

قیام کیے بغیر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہونا

سوال: امام صاحب پہلی رکعت کے رکوع میں تھے، زید آیا اور "اللہ اکبر" کہتا ہوا رکوع میں چلا گیا، ایک مرتبہ "سبحان اللہ" کہنے کی مقدار بھی نہیں رکا، حالانکہ واجب تھا کہ کم از کم ایک مرتبہ "سبحان اللہ" کی مقدار رکے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں زید کی نماز ہوئی یا نہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر زید نے امام صاحب کو دوسری رکعت کے رکوع میں پایا، تو کیا آخر میں سجدہ سہو کرے گا یا نہیں؟

356
357

امام کو دوسرے سجدے میں پایا ،تو شامل ہو جائےیا انتظار کرے؟

جواب: نماز میں شامل ہو ،تو ایسا کرنا گناہ نہیں ،البتہ مستحب یہ ہے کہ امام جس حالت میں بھی ہو اس کے ساتھ شریک ہوجائے، انتظار نہ کیا جائے۔لہذا پوچھی گئی صورت ...

357
358

میک اپ خراب ہونے کی وجہ سے دلہن کا تیمم کر کے نماز پڑھنا

سوال: کیا میک اپ خراب ہونے کی وجہ سے دلہن تیمم کر کے نماز پڑھ سکتی ہے؟

358
359

فجر کا وقت ختم ہونے کے بعد سلام پھیرنے کا حکم

سوال: میں نے فجر کی نماز وقت کے اندر شروع کی ،لیکن اس کاسلام، وقتِ فجر ختم ہونے کے چند سیکنڈ بعد پھیرا،تو کیا اس صورت میں میری نماز ہوگئی؟

359
360

کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟

360