
کھوٹ ملے سونے کی زکوۃ ادا کرنے کا طریقہ
سوال: سونا جب بیچنے جائیں، تو دکاندار کہتے ہیں کہ 22 کیرٹ سونے میں 80فیصد سونا ہے، بقیہ 20 فیصد کھوٹ ہے، تو اب ہم زکوۃ اس سونے کی مارکیٹ ویلیو کی 80 فیصد کے حساب سے ادا کریں گے یا پھر مکمل ویلیو پر؟
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟
صاحبِ نصاب بیوہ کی زکوٰۃ کی رقم سے مدد کرنا کیسا؟
جواب: نامی کا ہونا زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے ضروری ہے زکوٰۃ کی وصولی حرام ہونے کے لیے اس کی شرط نہیں، جیسا کہ کافی میں مذکور ہے۔ (فتاوٰی عالمگیری، کتاب الزکاۃ،...
طلاق کے بعد بچے کس کے پاس رہیں گے ؟
جواب: نابالغ کے لیے کوئی محرم خاتون(حاضِنہ) نہ ہو یا ہو مگر اُس کا حقِ حضانت کسی بھی وجہ(مثلاً: عمر مکمل ہونے) سے ساقط ہو چکا ہو، تو اب محارم کا حقِ حضانت ...
سجیل کا مطلب اورسجیل نام رکھنا کیسا
سوال: مجھے اللہ تعالیٰ نے چند دن قبل بیٹا عطا فرمایا ہے۔ گھر والوں کے مشورے سے اُس کا نام” سِجّیل “رکھا ہے، لیکن قریبی مسجدکے امام صاحب جو کہ عالم دین ہیں، اُنہوں نے یہ نام رکھنے سے منع کیا ہے کہ اِس کا معنی مناسب نہیں۔ آپ شریعت کا حکم بیان کریں کہ کیا یہ نام نہیں رکھنادرست نہیں؟
محمد زید سلطان نام رکھنا کیسا ؟ زید نام کا معنی
سوال: کیا بچے کا نام محمد زید سلطان رکھا جا سکتا ہے؟ کہتے ہیں کہ زید تخفیف کا صیغہ ہے، اس لیے اس کے ساتھ محمد نہیں لکھ سکتے۔
نماز عشاء اور تراویح کی جماعت مسجد کے قریب گھر میں کروانا کیسا؟
سوال: میرے چاچو کا گھر اہلسنت و جماعت بریلوی مسجد سے تقریبا دو منٹ کی مسافت پر واقع ہے،ان کا بڑا بیٹا حافظ ہے،وہ اپنے گھر پر ہی رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ نمازِ تراویح کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کا حفظِ قرآن مضبوط رہے،جس کا طریقہ یہ ہوگا کہ نمازِ عشاء کی جماعت گھر پر ادا کر کے نمازِ تراویح شروع کر دی جائے گی،جبکہ مسجد میں بھی باقاعدہ نمازِ تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟یا جو جائز طریقہ ہے،وہ بتا دیں۔
یحیی نام کا مطلب اور یحیی نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب: بچوں اور بچیوں کے اسلامی نام حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی جاری کردہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔ نیچے دئیے گئے لنک سے آپ اس کت...
بینک میں جمع کروائی گئی رقم پرکتنی بارزکاۃ لازم ہوگی ؟
سوال: اگر بینک میں رقم جمع کروائی ہوئی ہے ایک مرتبہ سال مکمل ہونے پر اسکی زکوۃ ادا کر دی گئی ہے اس کےبعد و ہ رقم یونہی موجود ہے کم یا زیادہ نہیں ہوئی تو اب سال مکمل ہونے پر دوبارہ زکوۃ لازم ہوگی ؟
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔