logo logo
AI Search

بینک میں جمع رقم پر زکوۃ کا حکم؟

بینک میں جمع کروائی گئی رقم پرکتنی بارزکاۃ لازم ہوگی ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1565
تاریخ اجراء: 17رمضان المبارک1444 ھ/08اپریل2023 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر بینک میں رقم جمع کروائی ہوئی  ہے ایک مرتبہ سال مکمل ہونے پر اسکی زکوۃ ادا کر دی گئی ہے اس کےبعد وہ رقم یونہی موجود ہے کم یا زیادہ نہیں ہوئی تو اب سال مکمل ہونے پر دوبارہ زکوۃ لازم ہوگی؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اموال زکوۃ جب تک ملکیت میں رہیں، شرائط کے ساتھ سال بہ سال ان پر زکوۃ لازم ہوتی رہتی ہے، لہذا جو رقم  بینک میں موجود ہے اگرچہ گزشتہ سال اس کی زکوۃ دے دی تھی، سال مکمل ہونے پر شرائط  پائے جانے کی صورت میں دوبارہ اس پر زکوۃ لازم ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم