
مسبوق کی بقیہ نماز نیز جائے نماز کا کنارہ موڑنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) اگر کسی نمازی کوچار ر کعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟ (2) بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد جائے نماز کا آخری کنارہ موڑ دیتے ہیں ،کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟ سائل: محمد شعیب(گلستان جوہر، کراچی)
ذمی مرد اور کتابیہ عورت سے نکاح کا حکم
سوال: ذمی مرد کا نکاح مسلمان عورت سے ہوسکتا ہے نیز مسلمان مرد کا کتابیہ سے نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
ماہواری کی عادت سے بھی زیادہ خون آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت جس کی ماہواری کے دن مقرر ہوں، لیکن کسی مہینے اس کو عادت سے زیادہ دن خون آجائے، جیسے کسی مہینے 9 دن تک خون آیا، تو اب اس کا کیا حکم ہے؟
مسبوق نے بھولے سے امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ظہر کی جماعت میں دوسری رکعت میں شامل ہوا ، نماز کے دوران امام سے سہو واقع ہوا، جس کی وجہ سے امام نے سجدہ سہو کرنا تھا، تو جب امام نے آخر میں سجدہ سہو کے لیے سلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولےسے سلام پھیردیا اور بالکل امام کے سلام سے متصل سلام نہیں پھیرا، بلکہ تھوڑا تاخیر سے پھیرا ، بعد میں اپنی نماز میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا ، تو کیا میری نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
صاحبِ ترتیب نے قضا نماز پڑھنے کی بجائے وقتی نماز پڑھ لی ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: زید بچپن سے نماز پڑھنے کا عادی ہے، اس کی کبھی کوئی نماز قضا نہیں ہوئی۔ اگر کبھی کوئی نماز قضا ہوجاتی، تو اگلی نماز سے پہلے اس کی قضا کرتا پھر دوسری نماز پڑھتا تھا ،لیکن ایک مرتبہ زید سے فجر کی نماز قضا ہوئی ،زید نے یہ قضا نماز 4 دن بعد ادا کی کیونکہ زید کو صاحب ترتیب ہونے کےمسائل کا علم نہیں تھا ۔اب پوچھنا یہ ہےکہ زید نے چار دن بعد فجر کی نماز قضا کی ،تو ان چار دنوں کی نمازیں ادا ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
بچوں کی رقم سےمٹھائی جمع کرکےجیتنے پرکسی ایک کودینا
سوال: میری بیٹیوں کے سکول میں یہ طریقہ کار ہے کہ سب بچوں سے ایک ایک روپیہ لیا جاتا ہے، اس کے بعد ان کی ٹافیاں، چاکلیٹ وغیرہ خرید لئے جاتے ہیں اور پھر کسی ایک برتن میں وہ سب مٹھائیاں رکھ کر بچوں سے اندازہ لگانے کو کہتے ہیں، جو صحیح بتادے اسے وہ سب مٹھائیاں مل جاتی ہیں، اس میں حصہ وہی بچہ لےسکتا ہے، جس نے روپیہ جمع کرایا ہو، اور جس نے روپیہ جمع نہیں کروایا ،وہ اس قرعہ اندازی میں حصہ بھی نہیں لےسکتا۔ شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
چار رکعت والی نماز میں دو پر سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی نے چار رکعت والی فرض نماز میں بھول کر دو رکعت کے بعد سلام پھیرلیا، تو اب وہ کیا کرے؟
نماز میں اردو میں دعا مانگنے کا حکم
سوال: کیا ہم نماز میں جہاں دعا مانگی جاتی وہاں عربی کے بجائے اردو میں دعا کر سکتےہیں؟