
دہ در دہ سے کم پانی کب مستعمل ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ پچھلے دنوں ہمارے ہاں کافی بارش ہوئی تو ہم نےگھر میں رکھے ہوئے فارغ ڈرم میں بارش کا پانی بھرلیا کہ وضو وغیرہ میں استعمال کریں گے اور پھر ہم استعمال بھی کرتے رہے، ایک دن جب میں فجر کی نماز کے بعد واپس آیا تو بچوں کی امی نے پوچھا کہ آپ نے وضو کس پانی سے کیا؟ میں نے بتایا کہ ڈرم کے پانی سے،تو انہوں نے بتایا کہ رات کو میں نے غلطی سے بے وضو ہاتھ اس میں دھو لیے تھے، آپ سوئے ہوئے تھے تو اس وقت نہیں بتایا، یہی ذہن تھا کہ جب فجر میں اٹھیں گے تو بتادوں گی۔اس صورت میں میری فجر کی نماز ہوئی یا نہیں؟ نوٹ: ڈرم دہ در دہ سے چھوٹا ہے اوربچوں کی والدہ اگرچہ عام عورتوں کی طرح شرعی معاملات میں کوتاہی کرجاتی ہیں مگر ان کی اس بات پر میرا بھی غالب گمان یہ ہے کہ وہ درست کہہ رہی ہے؟
غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینے کا حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دے سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ ہمارے ہاں جو غیر مسلم ہیں وہ ذمی ہیں یا حربی؟ سائل: بلال رضا عطاری(کھاریاں،گجرات)
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے مثانے کی کمزوری کی وجہ سے شرمگاہ پر وقتاً فوقتاً پیشاب کی تری ظاہر رہنے کا عارضہ ہے ،پیشاب کے قطروں کا مسئلہ نہیں بلکہ پیشاب کی تری فقط ظاہر رہتی ہے ۔تری کا یہ سلسلہ بعض اوقات کافی دراز ہوجا تا ہے، یہ فرمائیں کہ میرے لیے وضو کا کیاحکم ہے؟
محرم الحرام میں قربانی کاگوشت کھاناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گھر میں قربانی کاگوشت پڑا ہوا ہے۔ چند دن پہلے میرا ایک عزیز گھر میں آیا اس نے بتایا کہ قربانی کاگوشت محرم سے پہلے پہلے ختم ہوجانا چاہئے محرم میں قربانی کا گو شت کھانا گناہ ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں کیا واقعی محرم میں کھانا گناہ ہے؟
امام مسجد کی رہائش کے بجلی گیس کے بلز کس پر لازم ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ امام صاحب کی رہائش مسجد کے وضو خانے کے اوپر ہے، تو کیا امام صاحب کی رہائش کے بجلی، گیس وغیرہ کے بلز مسجد انتظامیہ پردینا لازم ہیں؟ اور کیا وہ چندے سے دے سکتے ہیں یا امام صاحب کو خود ہی اداکرنے ہوں گے؟
بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟
سوال: بچے کو کتنے سال کی عمر میں رمضان کا روزہ رکھوانا چاہئے؟ اگر نابالغ بچے کو روزہ رکھوایا اور اس نے عذر کی وجہ سے توڑدیا ،تو کیا وہ اس کی قضاء کرے گا؟اس طرح جتنے روزے توڑے وہ صحیح طرح یاد نہ ہوں ،تو اب کیا حکم ہے ؟
غسلِ جنابت سے پہلے وضو کرتے ہوئے سر کا مسح بھی کرنا ہوگا یا نہیں؟
سوال: کہا جاتا ہے کہ غسلِ جنابت سے پہلے نماز کی طرح کا وضو کرو، تو کیا اس وضو میں سر کا مسح بھی کرنا ہوگا؟
ناپاک برتن پاک کرنے کا طریقہ اور حرام گوشت سرو کرنے کی نوکری
سوال: میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہوں ۔جس پلیٹ میں سؤر کا گوشت کسی کو دیا جائے،کیا بعد میں اس پلیٹ کو کوئی مسلمان استعمال کرسکتا ہے؟
سرخ تھوک ہاتھ پر لگ جائے، تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائے گا؟
جواب: وضو ٹوٹ جائے گا۔ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق انسانی بدن سے نکلنے والی ہر وہ چیز جو وضو یا غسل کو واجب کردے نجاستِ غلیظہ ہے ، لہذا پوچھی گئی صور...