
کیا اولاد کے اعمال کی خبر فوت شدہ والدین تک پہنچتی ہے ؟
سوال: کیا کسی شخص کے فوت شدہ والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بچے کیا اچھا اور برا عمل کر رہے ہیں؟
بڑے جانور کی قربانی میں کافر کا حصہ شامل ہو،تو کیا حکم ہو گا؟
سوال: بڑے جانور میں اگر ایک حصہ کسی کافر کا شامل ہو،تو قربانی کا کیا حکم ہو گا؟
قربانی کے گوشت کی تقسیم اور غریبوں کو حصہ نہ دینے کا حکم
سوال: قربانی کا ایک حصہ غریبوں میں نہ بانٹنے کا کیا حکم ہے؟
معاشرے اور ریاست کی بنیاد مذہب پر ہونی چاہیے یا عقل پر؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سیکولر لوگوں کا مذہی احکام پر اعتراض ہے کہ اس کے نتیجے میں نزاع و افتراق پیدا ہوتا ہے، لہٰذا اسے ترک کرکے عقلی بنیادوں پر معاشرت و ریاست تعمیر کی جانی چاہیے، آپ اس حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: عورتیں فل آستین کی موٹی میکسی پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں ؟ جبکہ اس کے اندر شلوار وغیرہ نہ پہنے ہوں، مگر وہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے چھپ جاتے ہیں۔ میکسی وہ لباس ہے جسے عموماً سوتے وقت پہنا جاتا ہے۔ نیز بعض علاقوں میں عورتیں اس لباس کو کام کاج اور صفائی کرتے وقت بھی پہنتی ہیں،تاکہ میل کچیل لگنا ہو تو اسی لباس میں لگے،دیگر اچھے کپڑے گندے نہ ہوں۔ نیز اس لباس میں معزز لوگوں کے سامنے آنا بھی پسند نہیں کرتیں، جبکہ بعض علاقوں میں عورتیں اسے عام لباسوں کی طرح ہی پہنتی ہیں اور اسے پہن کر معزز لوگوں کے سامنے اور گھر سے باہر بھی جاتی ہیں ۔
صرف واجب الاعادہ نمازیں ذمہ پر ہونے سے صاحبِ ترتیب رہے گا؟
جواب: فوت ہونے سے ہے، نہ کہ واجب،یا سنت، وغیرہ کے فوت ہونے یا ذمہ پر واجب ہونے سے، فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق جس کی چھ فرض نمازیں قضا ہوجائیں، وہ صاحب...
انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔
کیا قربانی کرنے والے پر عید کا روزہ لازم ہے ؟
سوال: اسے عیدُ الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس دن روزہ رکھا جائے جب قربانی ہو جا ئے تو پہلے اس کے گوشت سے افطار کیا جائے کیایہ درست ہے ؟
میلاد کے موقع پر سجاوٹ کی جگہ غریب کی مدد کرنا کیسا؟
سوال: میلادشریف کے موقع پرجوشریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے سجاوٹ وغیرہ کی جاتی ہے ،بعض لوگ اس پرتنقیدکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس کے بجائے فلاحی کاموں،مثلا:کسی حاجت مندکی حاجت پوری کرنے،کسی غریب کی بیٹی کی شادی کرنے وغیرہ کاموں میں اتنی رقم لگادی جاتی۔حالانکہ ان لوگوں کا اصل مقصودجائزسجاوٹ وغیرہ سے روکناہوتاہے ،فلاحی کاموں میں رقم لگوانامقصودنہیں ہوتا۔اس طرح کرناکیساہے؟