سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 3551 results

31

حرام پرندے کا انڈا پانی میں ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چیل کا انڈا پانی سے بھری بالٹی میں گرجائے اور پانی کے اندر پھٹ جائے، تو کیا اس پانی سے وضو و غسل ہوسکتا ہے؟

31
32

کیا wet wipes سے بچے کا بدن پاک ہو جائے گا یا دھونا ضرور ی ہے ؟

سوال: نومولود بچے کو قضائے حاجت کی صورت میں بار بار پانی سے نہیں دھلا سکتے ، تو کپڑے یا wet wipes سے صاف کرتے ہیں ، کیا ایسی صورت میں اس کا جسم پاک ہو جائے گا ؟

32
33

عمرہ کیے بغیر احرام کھولنا اور پھر دوسرا احرام باندھ کر عمرہ کرنا

سوال: ایک بزرگ اسلامی بھائی نے ہوائی جہاز میں عمرے کی نیت کی، لیکن مکہ مکرمہ پہنچ کر تھکن کی وجہ سے مسجدِ حرام نہ جا سکے اور عمرہ ادا نہیں کیا۔پھر انہوں نے عام کپڑے پہن کر پہلا احرام ختم کر دیا، پھر اگلے دن مسجدِ عائشہ سے نیا احرام باندھ کر عمرہ ادا کیا۔سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا ایسا کرنا درست تھا یا نہیں؟ اور پہلے والا احرام نارمل کپڑے پہن کے کھول دیا ، اس پر کوئی دم لازم ہوگا اور کیا عمرے کی قضا بھی کرنی ہوگی؟

33
34

عدتِ وفات میں سفید کے علاوہ کپڑے پہننے اور کنگھی کرنے کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں رائج ہے کہ عورت عدت وفات میں صرف سفید کپڑے پہنتی ہے، کیاواقعی عورت کے لیے صرف سفید کپڑے پہننے کا حکم ہے ؟نیز عدت میں کنگھی کرنا ، جائز ہے یا نہیں ؟

34
35

ناپاک کپڑے کو پاک کرنا

سوال: کپڑے پرناپاک خون ایک درہم کے برابر لگا ہو تو پاک کرنے کا حکم ہے لیکن اگر ایک درہم سے کم ہو، تو کیا پہلے اسی طرح کپڑے کو پاک کرنا ہوگا اور پھر مشین میں دھلنے کے لیے ڈالنا ہوگا یا بغیر پاک کئے بھی ڈال سکتے ہیں؟

35
36

عید کے دن نئے کپڑے پہننے کا حکم

سوال: کیا عید کے دن نئے کپڑے پہننا ضروری ہے ؟ اگر کوئی مالدا ر ہے اور نئے کپڑے نہ پہنے توکیا وہ گنہگار ہوگا ؟

36
37

پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچ پانے والے مریض کی نماز کا حکم

سوال: ایک خاتون کو سلپ ڈسک اور سائٹیکا (Sciatica) کی بیماری ہے، جس کی وجہ سے وہ گزشتہ دو سال سے شدید جسمانی تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر نے انہیں آگے جھکنے یا نیچے بیٹھنے سے سختی سے منع کیا ہے، ورنہ حالت بگڑ سکتی ہے اور سرجری کی نوبت آ سکتی ہے۔ اس مجبوری کی حالت میں اس خاتون کو کرسی پر ہی پیشاب کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے پیشاب کی چھینٹیں کپڑوں پر لگ جاتی ہیں، اور اس طرح کپڑے اور بدن ناپاک ہو جاتے ہیں، اسی بنا پر وہ خاتون نماز اور قرآن پڑھنے سے محروم ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایسی حالت میں وہ نماز کیسے ادا کریں؟ یا معذوری کی وجہ سے ان سے معاف ہو گئی ہے؟

37
38

کفار کے استعمال شدہ کپڑے فروخت اور استعمال کرنے کا حکم؟

سوال: زید کے کاروبار کا طریقہ یوں ہے کہ سردیوں کے موسم میں یورپین ممالک سے کفار کے استعمالی کپڑے مثلاً:جیکٹ ،جرسیاں ،جرابیں اور گرم ٹوپیاں وغیرہ آتی ہیں،جو پاکستان کے بڑے بڑے ڈیلر خرید لیتے ہیں،پھر زید ان سے یہ چیزیں انتہائی سستے داموں خرید کر بازار میں مسلمانوں کو فروخت کر دیتا ہے ،جبکہ بکر کا کہنا ہے کہ زید کا کا روبار شریعت کے مطابق نہیں،پہلی بات تو یہ ہے کہ اسلام میں چیز کی اصلی قیمت کے علاوہ دُگنا اور چگنا نفع لینے کی اجازت نہیں اور دوسری بات یہ کہ کفار کے استعمالی کپڑوں کے بارے میں ہمیں علم نہیں کہ یہ پاک ہیں یا ناپاک تو مسلمانوں کو استعمال کے لیے یہ فروخت کرنا صحیح نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکر کا قول واقعی درست ہے یا نہیں ؟

38
39

پیشاب سے نکلنے والی بھاپ کپڑوں یا بدن پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: سردی کے دنوں میں پیشاب سےبھاپ سی نکل رہی ہوتی ہے،یہ بھاپ اگر بدن یاکپڑوں تک پہنچ جائے،تو کیا بدن اور کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟

39
40

عید کی زائد تکبیریں کتنی ہیں اور کہاں سے ثابت ہیں؟

جواب: کیسے پڑھی جائے گی؟سب نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیجئے، حضرت ولید رضی اللہ عنہ نے نمازِ عید کے بارے میں سوال کیا تو حضرت عبدا...

40