
ترکے سے پہلے میت کا قرض ادا کریں گے یا وراثت تقسیم؟
سوال: زید کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ زید نے وراثت میں جو سامان چھوڑا ہے، اس کی مالیت تقریباً 30 سے 40 ہزار کے قریب ہے، جبکہ زید پر ایک ہی شخص کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کے ترکے کو اُس کے ورثاء کے مابین تقسیم کیا جائے گا یا پھر اس ترکے سے مرحوم کا قرضہ اتارا جائے گا؟ رہنمائی فرمادیں۔ نوٹ: مرحوم کے کفن دفن کے اخراجات مرحوم کے بیٹے نے اپنے مال سے کیے ہیں، اور بیٹے کی طرف سے اُن اخراجات کا مطالبہ نہیں۔
ٹرانسجینڈر(Transgender)کی شرعی حیثیت ؟
سوال: Transgender قانون کیاہے؟کیونکہ سننے میں یہ آرہاہے کہ اس قانون کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی جنس یااپنی جنسی شناخت تبدیل کرسکتا ہے ، یعنی کوئی بھی مرداگریہ کہے کہ میری جنسی شناخت مرد سے عورت لکھ دی جائے ، توبغیرکسی میڈیکل ثبوت کے صرف اس کے کہنے پرادارہ جنس تبدیل کرنے کا پابند ہوگا،جس کے بعدوہ شخص عورت تصور کیا جائے گااوراس پر تمام قوانین عورتوں کے لاگو ہوں گے، حتی کہ وہ خواتین کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لے سکےگا ،وہ کسی مردسے نکاح کرسکے گا،اس کاوراثت میں وہی حق تسلیم کیا جائے گا جوقانونی طورپرکسی عورت کا ہوتا ہے۔تواس طرح قانون کی وجہ سے ہم جنس پرستی کو جواز مل جائے گا ، توکیاکسی بھی اسلامی حکومت کے لئے یہ جائزہے کہ وہ اس قسم کی قانون سازی کرے؟
گفٹ میں ملے ہوئے پلاٹ کی زکوۃ کا حکم؟
جواب: وراثت میں ملی ، تو اگرچہ اس کو بیچنے کی نیت کر لے ، وہ مالِ تجارت نہیں ہوگا اور اس کی زکوٰۃ بھی لازم نہیں ہوگی ، ہاں اگر وہ پہلے سے مالِ تجارت ہو اور ...
سوتیلے بیٹے جو حقیقی بھتیجے بھی ہوں، کیا ان کا وراثت میں حصہ ہوگا؟
سوال: زید نے اپنے بھائی بکر کے انتقال کے بعد بیوہ بھابھی سے عدت پوری ہونے کے بعد نکاح کرلیا، بکر کے دو بچے تھے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ان دونوں بچوں کا زید کی وراثت میں بھی حصہ ہوگا؟
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا فلا ں کام ہوگیا، تو میں اپنی شادی شدہ بیٹی ہندہ کو حج کرواؤں گا۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس صرف بیٹی کو بھیجنے کے اخراجات ہیں، جبکہ بیٹی محرم کے بغیر جا نہیں سکتی اور محرم کے اخراجات اِس کے پاس موجو د نہیں، تو سوال یہ ہے کہ اس پر حج کروانا لازم ہے؟ اور جب بیٹی کے ساتھ محرم کے اخراجات موجود نہیں، تو بیٹی کے علاوہ کسی اور کو حج پر بھیج سکتا ہے؟
بیٹی کی ساس سے نکاح کرنا کیسا ؟
سوال: کیا مرد کا اپنی بیٹی کی ساس سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے، جبکہ بیٹی کی ساس کا شوہر فوت ہو چکا ہو اور عدت بھی ختم ہو چکی ہو؟
سفر کے دوران ایک آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میری والدہ نے میری نا سمجھ نابالغہ بیٹی کو سونے کی چوڑی گفٹ کی اور میری زوجہ نے مجھے بتائے بغیر بیٹی کی طرف سے اس پر قبضہ کر لیا، مجھے نہیں بتایا، میں فی الحال کافی مشکلات میں گھِرا ہوا ہوں، مجھے جب یہ معلومات ملی،تو میں نے گھر والی کو کہا کہ یہ چوڑی مجھے دے دو، تا کہ میں اس سے فی الحال اپنا مسئلہ حل کر سکوں، تو اس نے کہا کہ یہ ہماری نابالغ بچی کی مِلک ہے، ہم اس کو استعما ل نہیں کرسکتے، برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں کہ وہ چوڑی میری بیٹی کی مِلک ہو چکی یا نہیں؟ اور کیا میں اس کو اپنے کام میں لا سکتا ہوں؟
بیوی اور اس کی بھانجی کی بیٹی کو نکاح میں جمع کرنے کا حکم
سوال: زاہد نے دو شادیاں کی، ایک بیوی کا نام زینب ہے ،جس سے ان کی ایک بیٹی عافیہ ہے ۔ عافیہ کی بیٹی خدیجہ ہے اور خدیجہ کی بیٹی مریم ہے ۔زاہد کی دوسری بیوی کا نام فاطمہ ہے جس سے ایک بیٹی عائشہ ہے جس کا نکاح غلام مصطفی سے ہوچکا ہے۔ اب مریم (جو کہ زاہد کی پرنواسی ہے) کا نکاح غلام مصطفی سے کیا جارہا ہے ۔ کیا مریم کا نکاح غلام مصطفی سے کرنا، جائز ہے جبکہ عائشہ( جو کہ زاہد کی بیٹی ہے) اس کے نکاح میں موجود ہے؟