
وراثت میں ملنے والے مال تجارت پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
سوال: زید کے والد صاحب نے چند پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدے تھے جن کی وہ زکوۃ ادا کرتے تھے۔ اس بار سال مکمل ہونے سے قبل زید کے والد صاحب کاانتقال ہو گیا۔ تو بطور وراثت زید کے حصے میں ان میں سے ایک پلاٹ آیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید پر لازم ہے کہ وہ اس پلاٹ کی بھی زکوۃ ادا کرے ؟جبکہ زید ویسے بھی صاحب نصاب ہے اور اپنے تجارتی مال و رقم وغیرہ کی زکوۃ ادا کرتا ہے۔نیز یہ بھی بتا دیں کہ اس پلاٹ کی زکوۃ کب فرض ہوگی؟ جب اس پلاٹ کا سال مکمل ہوجائے گا اس وقت یا اس سے پہلے؟
کسی کی زکوۃ کی رقم اپنے استعمال میں لاکر بعد میں اپنے پاس سے زکوۃ دینا
سوال: زکوۃ کی رقم امانت کے طور پر ہوتی ہے ، تو کیا اگر کوئی وصول کرنے والا یا صدر و سیکرٹری وغیر ہ اس کو ذاتی استعمال میں لے آئے پھراپنی طرف سے زکاۃ کی مدمیں اتنی رقم جمع کروادے ، تو کیا ان کی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی ۔
صاحب نصاب ،بیوہ عورت کے بچوں کوزکوۃ دینا
سوال: بیوہ عورت صاحب نصاب ہو اور اس کے دو تین بچے ہوں تو کیا بچوں کی نیت سے زکاۃ دی جا سکتی ہے؟
ڈیل ہونے کے بعد خام مال کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کیسا ؟
سوال: میں نے ایک زیر تعمیر عمارت میں دو سال پہلے بلڈر (Builder)سے 63 لاکھ روپے کا ایک فلیٹ بک کروایا تھا اور کچھ رقم ایڈوانس کے طور پر دے چکا تھا۔ اب سیمنٹ اور سریے کے ریٹ کافی زیادہ بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے بلڈر کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے، کیا بلڈر کی طرف سے سودا ہوجانے کے بعد مزید رقم کا مطالبہ کرنا درست ہے؟
زکوۃ کی رقم سے شادی کروانے کا حکم
تاریخ: 22رمضان المبارک1445 ھ/02اپریل2024 ء
کیا زکوٰۃ میں حاصل شدہ رقم پر بھی زکوٰۃ فرض ہوسکتی ہے؟
سوال: زید مستحقِ زکوٰۃ ہو،اس کے بھائی نے ڈالر کی صورت میں اسے زکوٰۃ کی رقم بطور ملکیت دی ہو جس میں سے کچھ رقم زید نے خرچ کردی ہو جبکہ باقی رقم کوزید نے کسی صحیح وقت کے انتظار کے لیے رکھ دیا ہو۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر وہ رقم سال بھر زید کی ملکیت میں رہتی ہے تو کیا زید پر زکوٰۃ میں حاصل شدہ اس رقم پر زکوٰۃ نکالنا فرض ہے؟؟رہنمائی فرمائیں۔
گورنمنٹ کی طرف سے تحفے میں ملے پلاٹ پر زکوۃ کا مسئلہ
سوال: میں ایک گورنمنٹ آفیسر ہوں حکومت ہمیں ملازمت مکمل کرنے پر بطورِ انعام پلاٹ دیتی ہے۔ میرا اس پلاٹ کے متعلق ارادہ یہ ہےکہ ریٹائرمنٹ کے بعد خدا نخواستہ اگر کوئی مسئلہ در پیش آگیا تو وہ میرے کام آئے گا ۔ پوچھنا یہ ہےکہ کیا مجھ پر اس پلاٹ کی زکوۃ ہے؟
نابالغ صاحب نصاب پر بالغ ہونے کے بعد زکوٰۃ کب فرض ہوگی ؟
سوال: کسی نابالغ بچے کے پاس نصاب ہو، تو اس پر بالغ ہوتے ہی زکوٰۃ فرض ہوگی؟ یا سال گزرنے پر؟
جواب: تجارتی اور لین دین سے متعلق مسائل جاننے کے لئے takeappointment@daruliftaahlesunnat.net ای میل پر رابطہ کر کے آپ وقت (Appointment) لے سکتے ہیں۔ا...