
اسٹیل مِلز اور ٹھیکیداروں میں رائج سریے کی خریداری کی ایک ناجائز صورت
سوال: اگر کسی بڑے ٹھیکیدار کو چند ماہ یا مخصوص مدت کے بعد سریا چاہئے ہوتا ہے،تو وہ اسٹیل مِل سے پہلے ہی خریداری کا معاہدہ کر لیتا ہے،تاکہ اسٹیل مِل اس وقت تک اتنا سریا تیار کر کے دیدےاور آئے روز مٹیریل کی جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اس سے بھی بچت ہو جائے۔ٹھیکیدار اور اسٹیل ملز کے مابین جو معاہدہ ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سریے کی کوالٹی، موٹائی ،وزن ،ادائیگی کی مدت اور ادائیگی کا مقام وغیرہ سب کچھ اس طرح طے کر کے خریداری ہوتی ہے کہ کسی معاملہ میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔البتہ قیمت کے حوالہ سے یہ طے ہوتا ہے کہ وقتی طور پر سریے کا جو ریٹ چل رہا ہے،اس کے مطابق قیمت دیدی جائے،لیکن قیمت کا اصل فیصلہ ادائیگی کے وقت کی قیمت کو دیکھ کر کیا جائے گا اور وہ اس طرح کہ سریے کی ادائیگی کے وقت اگر ریٹ موجودہ ریٹ جتنا ہی رہا یا بڑھ گیا،تو ادا شدہ قیمت ہی کافی ہو گی، ہاں اگر قیمت کم ہو گئی،تواس وقت کی کم قیمت ہی فائنل ہو گی اور بقیہ رقم ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے گی۔کئی اسٹیل ملز اسی طرح کا معاہدہ کر رہی ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
زکوۃ ادا کرنے کا وکیل آگے وکیل بنا سکتا ہے؟
سوال: مجھے ایک شخص نے زکوۃ کی مد میں مدرسے کے طلباء کے لئے کپڑے اور نصاب کی کتابوں کے سیٹ دئیے کہ یہ مستحقِ زکوۃ طلباء کو دینی ہیں۔ میں نے مدرسے میں جا کر مستحق طلباء تک کپڑے اور کتابیں پہنچا دیں لیکن کچھ طلباء چھٹی پر تھے تو میں نے ان کے کپڑے اور کتابیں مدرسے کے ناظم کے حوالے کردیں اور انہوں نے اگلے دن ان بچوں کے حوالے کردیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس طرح زکوۃ ادا ہوجائے گی جبکہ مالک نے صرف مجھےزکوۃ کی ادائیگی کا وکیل بنایا تھا؟
شرعی وزن سے زائد اور سونے کی مردانہ انگوٹھی بیچنے اور اس کی آمدن کا حکم ؟
جواب: قیمت (چیز کے معیار کے اعتبار سےاُس کا جو ریٹ بنتا ہو)، پس قاضی اسے فسخ کرنے کا مالک نہیں ہوگا،کیونکہ متعاقدین کو ملکِ صحیح حاصل ہو چکی ہے۔ (ر...
ایکسپائر ادویات بیچنے کا شرعی حکم ؟
جواب: قیمت کم ہوجائےاورجب ادویات ایکسپائر ہوتی ہیں ،توان کی قیمت بہت کم ،بلکہ نہ ہونے کے برابرہی ہوتی ہے اورعیب دارچیز کاعیب بتائے بغیر آگے فروخت کرناشرعاًن...
50 لاکھ کا ایک بڑا جانور قربانی کے لیے لینا افضل ہے یا 5 ، 5 لاکھ کے 10 جانور ؟
جواب: قیمت زیادہ ہونا۔(3)گوشت کا اطیب (اچھا) ہونا۔ ان تینوں اسباب کے پائے جانے کی صورت میں جس جانور میں گوشت زیادہ ہوگا وہ مطلقا دیگر سے افضل ہوگا۔ یہی معتم...
امانت رکھوایا ہوا سونا بیچ دیا تو واپسی میں کیا دینا ہوگا؟
سوال: ایک شخص نے میرے پاس امانت کے طور پر سونا رکھوایا تھا، جسے میں نے ضرورت پڑنے پر بلا اجازت بیچ دیا، اب اس شخص کی طرف سے واپسی کا مطالبہ ہے، تو میں اُسے اس جیسا سونا ہی واپس کروں یا وہ مجھ سے قیمت کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے؟ اور اگر قیمت کا مطالبہ کرے، تو کس دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا، جس دن سونا فروخت کیا تھا اس دن کی یا پھر ادائیگی کے وقت کی؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
چیز خرید کر خود قبضہ کیے بغیر ڈیلیوری بوائے کے ذریعے آگے بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ میں نے آن لائن کاروبار شروع کیا ہے جس میں مجھے مختلف اشیاء کے آرڈرز موصول ہوتے ہیں،وہ اشیاء آرڈر کے وقت میرے پاس موجود نہیں ہوتیں، اس لیے میں آرڈر بیع کے طور پر نہیں بلکہ وعدۂ بیع کے طور پر قبول کرتا ہوں، جس کی میں آرڈر لیتے وقت ہی صراحت کر دیتا ہوں۔ پھر متعلقہ دکاندار سے وہ چیز ادھار خرید کر، اسی سے اپنے گاہک کے پتے پر ڈیلیور کرواتا ہوں، یعنی دکاندار میری طرف سے کسی ڈیلیوری والے کو ہائر کرکے، اس کے ذریعے یہ سامان فلاں ایڈریس پر پہنچا تا ہے، اور ڈیلیوری چارجز بھی میں خود ادا کرتا ہوں۔ جب وہ چیز گاہک کو موصول ہوتی ہے تو وہ وہی قیمت ادا کرتا ہے جو پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے، ڈیلیوری والا رقم وصول کر کے دکاندار کو دے دیتا ہے، جو اپنی قیمت منہا کر کے باقی رقم مجھے واپس کر دیتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا شرعی اعتبار سے آن لائن خرید و فروخت کا یہ طریقہ درست ہے؟ اگر اس میں کوئی شرعی خرابی ہو تو مہربانی فرما کر اس کی جائز صورت بیان فرما دیں۔
تصویر والی انگوٹھی اور جوتا بیچنا خریدنا اور استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آجکل ایسی انگوٹھیاں اور جوتےبھی دیکھنے میں آرہے ہیں کہ جن پر جاندار کی تصا ویر بنی ہوتی ہیں، جیسے انگوٹھی کے نگینے میں مچھلی یا باز وغیرہ کی تصویر ہوتی ہے، یوہیں جو تے پر پرندوں اور جانوروں کی تصاویر بنی ہوتی ہیں، رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسے جوتے اور انگوٹھیاں بیچنا، خریدنا اور پہننا جائز ہے؟
رشوت میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ رشوت دینے والے شخص پر ہوگی یا رشوت لینے والے شخص پر ؟
سوال: زید نے بکر کو نوکری کے حصول کےلیےرشوت دی اور اس رشوت دینے پر کوئی گواہ نہیں اور عام طور پر بھی رشوت دینے پر گواہ نہیں بنایاجاتااوریہ رقم واپس بھی نہیں ملنی،اب یہ تو معلوم ہے کہ بکر رشوت کا مالک نہیں،اس رقم کا اصل مالک زید ہی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ سال پورا ہونے پرکیازید پراس رشوت کی زکوۃ نکالنا واجب ہے؟