سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 3198 results

31

جہیز میں ملے ہوئے زیور کی زکوۃ کس پر ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکی کی شادی ہوئی جس کے والدین نے اسے زیور دیا، اب اس زیور کی زکوۃ ادا کرنی ہے، مگر سسرال والے کہتے ہیں کہ اس کی زکوٰۃ لڑکی کے والدین ادا کریں گے، کیونکہ یہ زیور انہوں نے دیا ہے، اس حوالے سے کیا حکم ہے؟

31
32

حج کس پر فرض ہوتا ہے؟

جواب: زکوۃ فرض ہو، یا جس کے پاس زیورات ہوں تو اس پر حج بھی فرض ہوجائے، اور ایسا بھی نہیں کہ جس پر زکوۃ فرض نہ ہو، یا جس کے پاس زیورات نہ ہوں تو اس پر حج بھی...

32
33

دو تولہ سونا ہے اور ماہانہ آمدن ہزار روپے، زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

سوال: اگر ایک اسلامی بہن کے پاس صرف دو تولہ سونا ہے، ماہانہ آمدنی صرف ہزار روپے ہے، تو کیا زکوۃ ادا کرنا ان پر فرض ہے؟

33
34

نصاب سے زیادہ قرض ہو، تو زکوۃ کا حکم

سوال: اگر صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ بنتی ہے مگر اس پر نصاب سے زیادہ قرض ہے (25 لاکھ قرض ہے) تو کیا پہلے وہ قرض اتارے گا پھر زکوۃ کی ادائیگی کرے گا یا زکوۃ کی ادائیگی کرنے کے بعد جب قرض ممکن ہو تو اتارے۔ اس کی وضاحت فرما دیں۔

34
35

زکوۃ ادا کرنے کے لئے پوری رقم جمع نہ ہوئی تو بقیہ زکوۃ میں تاخیر کا حکم

سوال: اگر کسی کے پاس نصاب سے زیادہ سونا موجود ہو، جس پر زکوٰۃ فرض ہورہی ہے ، وہ شخص ایک ساتھ زکوۃ نہیں نکال سکتا ، بلکہ کچھ نہ کچھ رقم ہر مہینے الگ کر کے رکھتا رہتا ہے، اب وہ دن آگیا جس دن سال پورا ہونا تھا، لیکن ابھی اس کے پاس اتنی رقم جمع نہیں ہوئی کہ جس سے پوری زکوۃ ادا کر سکے ، تو کیا اس صورت میں زکوۃ کی بعض رقم ادا کرنے کی صورت میں تاخیر کرنے کی اجازت ہوگی یا کچھ سونا وغیرہ بیچ کر فوراً زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟

35
36

کیا دم کی ادائیگی کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوۃ واجب ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے کسی عزیز کو کچھ رقم سپرد کرتے ہوئے یہ کہےکہ آپ جب بھی چھ ماہ یا سال کے بعد عمرہ یا حج کے لیے جائیں تو میری طرف سے حرم شریف میں دم دے دینا ۔آیا اب اس رقم پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں ؟ نوٹ :ابھی تک دم نہیں دیا گیا رقم دینے والااس مال کے علاوہ رقم کی وجہ سے پہلے سے صاحب نصاب ہے اور نصاب کا سال بھی مکمل ہوچکا ہے۔ سائل:محمد شکیل ساجد (ساہیوال)

36
37

زکوٰۃ سے بچنے کے لئے اپنا مال کسی اور کو دینا

سوال: اگر کوئی شخص شوال کی یکم تاریخ کو زکوۃ کے نصاب کا مالک ہو،اور پھر وہ شخص اگلے سال شوال کے مہینہ کی یکم تاریخ آنے سے پہلے اپنے مال کا کسی اور کو مالک بنا دے،جب وہ تاریخ گزر جائے تو اس مال کو دوبارہ اپنے پاس کسی ذریعے سے لے آئے ،تو کیا اب اس شخص پر زکوۃ واجب ہوگی؟

37
38

دو تولہ سونا ہو اور ایک لاکھ کسی کو قرض دیا ہو، تو زکوۃ کا حکم

سوال: اگر کسی کے پاس دو تولے سونا ہے اور ایک لاکھ روپے ہیں، لیکن وہ ایک لاکھ کسی نے قرض لیا تھا اور 10 سال ہوگئے ہیں اور ابھی تک انہوں نے وہ ایک لاکھ واپس نہیں کئے، اس صورت میں زکوۃ کا کیا حکم ہے واجب ہوگی یا نہیں؟

38
39

کام آنے کی نیت سے رکھے ہوئے سامان پر زکوٰۃ کا حکم

سوال: میرا ساؤنڈ سسٹم کا کام ہے،جسے کرائے پردیتے ہیں ،اس میں ہم کچھ سامان اضافی رکھتے ہیں کہ اگر ہمیں کبھی ضرورت ہوئی تو استعمال کریں گے،لیکن وہ سامان سال میں ایک آدھ مرتبہ استعمال ہوتاہے اورکبھی سال سے بھی زائد عرصے تک استعما ل نہیں ہوتا،مگر اس کو اس نیت سے رکھا ہوا ہے کہ یہ ایمرجنسی یا ضرورت پڑنے پر کام آسکے، توکیا اس اضافی سامان پر زکوۃ ہوگی ؟

39
40

نابالغ کے مال پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟

سوال: نابالغ کی ملکیت میں اگر نصاب کے برابر سونا یا رقم ہوتو سال پورا ہونے کے بعد اس کی بھی زکوۃ نکالنی ہوگی یا نہیں ؟

40