
عمرہ کرنے والے کو مکہ مکرمہ میں روک دیا جائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہت سے عمرہ زائرین جو مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں، مگر حکومت وقت نے عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،مطاف و مسعی دونوں جگہیں بند ہیں،اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس صورت میں معتمرین کے لیے کیا حکم ہے؟ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہونے کے لیے انہیں کیا کرنا چاہیے ؟ اس کی وضاحت فرمادیں ۔ سائل : محمد اکرم عطاری، نزیل مکہ مکرمہ
نفلی حج و عمرہ دوسرے کی طرف سے کروا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس طرح چند شرائط کی موجودگی میں کوئی شخص اپنا حج بدل، کسی کو نائب بنا کر کروا سکتا ہے، اسی طرح کیا عمرہ یا نفلی حج بھی کوئی اپنی طرف سے دوسرے سے کروا سکتا ہے؟ اگر کروا سکتا ہے تو اس کی کیا شرائط ہیں؟ نیز یہ نفلی حج یا عمرہ،افعال ادا کرنے والے طرف سے ادا ہوگا اور بھیجنے والے کو صرف ثواب ملے گا؟ یا حج وعمرہ کی ادائیگی ہی بھیجنے والے کی طرف سے قرار پائے گی؟
عمرے میں سعی کرنے سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرکوئی شخص عمرہ میں لا علمی کی وجہ سے سعی کیے بغیر احرام کھولنے کی نیت سے سر منڈا کر احرام اُتار دے ،تو اس کا کیا کفارہ ہو گا،کیا دَم دینا پڑے گا یا دوبارہ عمرہ کرنا ہوگا؟
احرام کی نیت کرلی مگر تلبیہ کہنا بھول گیا تو۔۔۔؟
سوال: کسی شخص نےپاکستان سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے میقات سے احرام کی نیت کر لی تھی مگر اس وقت تلبیہ کہنا بھول گیا اور میقات میں داخل ہو گیا پھر داخل ہونے کے بعد مسجد عائشہ سے ہی احرام کی نیت کی اور تلبیہ کہہ کر عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا عمرہ کرنا سنت مؤکدہ ہے؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے افعال مکمل کیے ، لیکن ابھی طوافِ وداع نہیں کیا اور وہ زیارات کے لیے طائف چلا گیا ، اس کے لیے کیا حکم ہے ، کیا دم یا صدقہ لازم ہوگا ؟ اور اگر وہ عمرے کا احرام باندھ کر مکہ شریف واپس آ جائے اور عمرہ کر لے ، تو کیا یہ کفارہ ساقط ہو جائے گا یا بہر صورت دینا ہی ہوگا ؟
پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید عمرے کرنا افضل ہے یا طواف ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر عمرے کے لیے جائیں، تو پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید نفلی عمرے کرنا افضل ہے یا طواف کرنا؟ سائل:محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ)
؟کسی کی طرف سے عمرہ کیا، تو کیا اُس شخص پر عمرہ کرنا لازم ہوجائے گا
سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ کسی کے نام کا عمرہ کیا تو اس بندے پر عمرہ کرنا فرض ہوجائے گا؟
متعدد عمرے، فرض حج کے قائم مقام نہیں ہو سکتے
سوال: کیا بار بار عمرہ کرنے سے فرض حج ادا ہو جاتا ہے؟
عمرہ میں قربانی کا حکم اور نبی ﷺ کی سنت
سوال: ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عمرہ میں قربانی نہیں کرتے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کے لیے قربانی ضروری نہیں ہے، جبکہ میں نے پڑھا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب عمرہ قضا اداکیا تو اونٹوں کی قربانی کی ، تو کیا عمرہ پر بھی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اور عمرہ پر قربانی کرنا کیا ہے ؟ مطلب سنت ہے یا کیا ہے؟