
ٹرانسجینڈر(Transgender)کی شرعی حیثیت ؟
سوال: Transgender قانون کیاہے؟کیونکہ سننے میں یہ آرہاہے کہ اس قانون کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی جنس یااپنی جنسی شناخت تبدیل کرسکتا ہے ، یعنی کوئی بھی مرداگریہ کہے کہ میری جنسی شناخت مرد سے عورت لکھ دی جائے ، توبغیرکسی میڈیکل ثبوت کے صرف اس کے کہنے پرادارہ جنس تبدیل کرنے کا پابند ہوگا،جس کے بعدوہ شخص عورت تصور کیا جائے گااوراس پر تمام قوانین عورتوں کے لاگو ہوں گے، حتی کہ وہ خواتین کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لے سکےگا ،وہ کسی مردسے نکاح کرسکے گا،اس کاوراثت میں وہی حق تسلیم کیا جائے گا جوقانونی طورپرکسی عورت کا ہوتا ہے۔تواس طرح قانون کی وجہ سے ہم جنس پرستی کو جواز مل جائے گا ، توکیاکسی بھی اسلامی حکومت کے لئے یہ جائزہے کہ وہ اس قسم کی قانون سازی کرے؟
IVF کے ذریعے اولاد حاصل کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا کوئی عورت شوہر کے اسپرم سے بچہ پیدا کر سکتی ہے؟ آج کل کے ڈاکٹر شوہر کےاسپرم لے کر بیوی کے رحم میں منتقل کر دیتے ہیں جس سے بچے کی پیدائش ممکن ہوتی ہے۔ شریعت کی رُو سے ایسا کرنے کا کیا حکم ہے؟
آخری دنوں میں حج قران یا تمتع کی نیت کرنے والی عورت کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو حکم
سوال: اگر کوئی عورت حج کی آخری فلائٹس میں حج کے لیے جا رہی ہو اور حج قِران یا حج تمتع کرنا چاہتی ہو، اور اُنہی دنوں میں اس کی ماہواری کی تاریخ بھی ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتی ہے کہ حج کے بعد جب پاک ہو جائے، تو اُسی احرام میں عمرہ بعد میں کر لے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت نے حج قران یا حج تمتع کی نیت کرلی ہو اور وہ جب مکہ پہنچے تو ناپاک ہو جس کی وجہ سے عمرہ نہ کرسکے، پھر وہ 7یا 8 ذوالحجہ کو پاک ہورہی ہو اور اب اُسے منیٰ جانا ہو، تو کیا ضروری ہے کہ عمرہ کر کے ہی جائے؟یا عمرہ کیے بغیر ارکان حج ادا کرلے اور پھر بعد میں عمرہ کرلے۔کیا ایسا ممکن ہے؟
مرد کا عورت کو اور عورت کا مرد کو میک اپ کرنا کیسا ؟
سوال: بیوٹی پارلر میں اجنبی مرد، عورت کو اور عورت، اجبنی مرد کو تیارکرے، تو شرعاًاس کا کیا حکم ہے؟ نیز اس سے حاصل ہونے والی کمائی کا کیا حکم؟
غیر مسلم لیڈی ڈاکٹر سےحاملہ کی ٹریٹمنٹ کروانے کا حکم
جواب: عورت کااجنبی مردسے پردہ واجب ہے اسی طرح کافرہ عورت سے بھی پردہ واجب ہے،یعنی سر کے بالوں کا کوئی حصّہ یا بازو یا کلائی یا گلے سے پاؤں کے گِٹّوں کے ن...
ختم دلاتے وقت کھانا سامنے رکھنا اوریہ کھانا خود کھانا
سوال: جمعرات کو جو ختم دالوتے ہیں،تو کیا اس میں کھانا رکھنا ضروری ہے اور کیا وہ خود بھی کھا سکتے ہیں یا کسی کو دینا ہی ضروری ہے؟
نماز میں عورت کے اگلے مقام سے آواز کے ساتھ ہوا خارج ہو تو نماز اور وضو کا حکم
سوال: دورانِ نماز عورت کے اگلے مقام سے آواز کے ساتھ ہوا خارج ہو، تو اس صورت میں نماز اور وضو کا کیا حکم ہے؟
بلی کے جوٹھے پانی سے وضو ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: جوٹھا مکروہ ہے، بلی کے جوٹھے پانی سے وضوکیا، تو وضو ہوجائے گا،ہاں اگر دوسراغیر مکروہ پانی موجود ہے تو اس جوٹھے پانی سے وضو کرنامکروہ یعنی ناپسندیدہ ہے...
عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کے حیض کی عادت چھ دن ہو، لیکن پانچویں دن اُسے خون آنا بند ہوجائے۔ اب اگر پانی پر قدرت حاصل نہ ہونے کی صورت میں اُس عورت کو صبح صادق سے پہلے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ وہ تیمم کرکے وقت کے اندر ہی تکبیرِ تحریمہ کہہ سکے، تو کیا اس صورت میں اُس عورت پر اُس دن کا روزہ فرض ہوگا ؟
کیچوا(Earthworm) ملی ہوئی دوا کھانے کا حکم
سوال: شوگر یا دیگر کچھ امراض کے لیےدواؤں میں خشک خراطین(کیچوا/Earthworm)کوپیس کر یوں ملایا جاتا ہے کہ وہ دوا کے اَجزاء میں مکمل طور پر مکس ہو جاتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ خشک خراطین پر مشتمل دوائی کو کھانا،جائزہے یانہیں،جبکہ جن اَمراض میں یہ استعمال کیاجاتاہے، اِس کے علاوہ بھی علاج موجودہیں۔