
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ایک خط کی حقیقت
سوال: رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین،رسو ل اللہ ﷺکی طر ف سےعیسائیوں کے نام لکھا گیا خط یہ پیغام محمدبن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے عیسائیت قبول کرنے والوں کے لیے ہے،خواہ دور ہوں یا نزدیک ۔یہ ایک عہد ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں،بے شک میں، میرے خدمتگار،میرے مددگار اورپیروکار ان کا تحفظ کریں گے،کیونکہ عیسائی بھی میرے شہر ی ہیں اور خدا کی قسم میں اس سے پرہیز کروں گا جو ان کو ناخوش کرے، ان پر کوئی جبر نہیں ہوگا،نہ ان کے منصفوں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا اور نہ ہی ان کے راہبوں کوان کی خانقاہوں سے۔ ان کی عبادت گاہوں کو کوئی بھی تباہ نہیں کرے گا ، نقصان نہیں پہنچائے گا اور نہ ہی وہاں سے کوئی شے مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں لے جائی جائے گی،اگر کسی نے وہاں سے کوئی چیز لی،تو وہ خدا کا عہد توڑنے اور اس کے نبی کی نافرمانی کا مُرتکب ہوگا ، بے شک وہ میرے اتحادی ہیں اورانہیں ان تمام کے خلاف میری امان حاصل ہے،جن سے وہ نفرت کرتے ہیں،کوئی بھی انہیں سفر یا جنگ پر مجبور نہیں کرے گا،بلکہ مسلمان ان کے لیے جنگ کریں گے، اگر کوئی عیسائی عورت کسی مسلمان سے شادی کرے گی، تو ایسا اس کی مرضی کے بغیر ہرگز نہیں ہوگااوراس عورت کو عبادت کے لیے گِرجا گھر جانے سے نہیں روکا جائے گا،ان کے گرجا گھروں کا احترام کیا جائے گا،انہیں گرجا گھروں کی مرمّت یا اپنے معاہدو ں کے احترام سے نہیں روکا جائے گا،قوم میں سے کوئی بھی فرد ، یعنی کوئی بھی مسلمان روزِ قیامت تک اس معاہدے سے رُو گردانی نہیں کرے گا ۔( ) (1)اس خط کے تناظر میں سوال یہ ہے کہ کیا نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے عیسائیوں کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ فرمایا تھا؟ (2)اگر کوئی معاہدہ فرمایا تھا ،تو اس کی اصل اور حقیقت کیا ہے؟ (3)کیا اسلامی ریاست میں عیسائیوں کو ہرمعاملے میں کھلی آزادی ہے اورکسی بھی صورت میں کسی عیسائی کو قانوناً سزا نہیں دی جاسکتی؟ (4)کیاہرفرداپنی مرضی اور چاہت سے کوئی بھی دین اختیار کرسکتا ہے،چاہے دین اسلام کے علاوہ ہو اور پھر بھی وہ حق پر ہو گا؟اور کیا تمام مذاہبِ عالَم دُرست اور قابلِ احترام ہیں؟
دوسرے ملک کی نیشنلٹی حاصل کرنے سے وہ ملک وطن اصلی بن جائے گا ؟
جواب: مسلمانوں کا لشکر دارالحرب میں گیا یا دارالحرب میں کسی قلعہ کا محاصرہ کیا، تو مسافر ہی ہے، اگرچہ پندرہ دن کی نیت کر لی ہو، اگرچہ کثرت تعداد وغیرہ قرائن...
غیر مسلم کے بینک سے کریڈٹ کارڈ لینا کیسا ؟
جواب: مسلمانوں کے درمیان نہ ہو بلکہ ایک مسلمان اور ایک حربی کافر کے درمیان ہو، تو چونکہ حربی کافر کا مال معصوم نہیں ہوتا، اس لئے ایسا معاہدہ اپنے اندر قدرے...
سب مسلمانوں کے لیے بے حساب مغفرت کی دعا مانگنا کیسا؟
سوال: کیا یہ دعا مانگنا جائز ہے؟ دعاء یہ ہے:یا اللہ سب مسلمانوں کی /یا اللہ پوری امت کی بلا حساب مغفرت فرما۔
قادیانیوں سے صدقہ و خیرات لے سکتے ہیں؟
سوال: قادیانیوں کی ایک فیکٹری اور کارخانہ ہے، اگر وہ کسی فلاحی ادارے کو عوامِ مسلمین و فقراء و مساکین کے لیے صدقہ و خیرات کے نام پر رقم دیں، یا زندہ و حلال جانور دیں اور مسلمان انہیں ذبح کر کے مسلمانوں میں تقسیم کریں، تو کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کے سبب انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میت کو ہسپتال کی طرف سے پلاسٹکبیگ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کردیا جاتا ہے اور اس کو غسل نہیں دیا جاتا ،صرف اس تابوت کے ساتھ دفنانے کی اجازت ہوتی ہے ۔ تو اب اس کے غسل اور جنازے کا کیا حکم ہوگا ؟
مسلم و غیر مسلم کی میت پہچان نہ ہو تو نماز جنازہ کس طرح پڑھیں؟
جواب: مسلمانوں کے قبرستان میں دفن وغیرہ کے احکام جاری کرنے میں کوئی اشکال ہی نہیں ہے۔ اگر کوئی علامت نہ ہو تو مسلمان میتوں کے غالب ہونے کی صورت میں انہیں غس...
کفار کے استعمال شدہ کپڑے فروخت اور استعمال کرنے کا حکم؟
سوال: زید کے کاروبار کا طریقہ یوں ہے کہ سردیوں کے موسم میں یورپین ممالک سے کفار کے استعمالی کپڑے مثلاً:جیکٹ ،جرسیاں ،جرابیں اور گرم ٹوپیاں وغیرہ آتی ہیں،جو پاکستان کے بڑے بڑے ڈیلر خرید لیتے ہیں،پھر زید ان سے یہ چیزیں انتہائی سستے داموں خرید کر بازار میں مسلمانوں کو فروخت کر دیتا ہے ،جبکہ بکر کا کہنا ہے کہ زید کا کا روبار شریعت کے مطابق نہیں،پہلی بات تو یہ ہے کہ اسلام میں چیز کی اصلی قیمت کے علاوہ دُگنا اور چگنا نفع لینے کی اجازت نہیں اور دوسری بات یہ کہ کفار کے استعمالی کپڑوں کے بارے میں ہمیں علم نہیں کہ یہ پاک ہیں یا ناپاک تو مسلمانوں کو استعمال کے لیے یہ فروخت کرنا صحیح نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکر کا قول واقعی درست ہے یا نہیں ؟
کسی غریب کے لیے مسجد میں اعلان کرنا
سوال: امام صاحب کسی غریب شخص کے متعلق اعلان کریں کہ فلاں غریب ہے، اس کی مدد کیجئے گا۔ کیا یہ مسجد میں مانگنے کے اندر داخل ہو گا؟
غریب بچی کی شادی کے لیے اپنی زکوۃ کی رقم اپنے پاس جمع کرنا
سوال: تین، چار سال بعد ایک غریب رشتہ دار بچی کی شادی کروانی ہے ، اور اس پر کم و بیش چا ر لاکھ روپے خرچ ہونے ہیں ، تو کیااس نیت سے ابھی سے ہر سال زکوٰۃ کے پیسے رکھ سکتے ہیں ،تا کہ شادی تک اتنی رقم جمع ہو جائے ؟