
انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ
جواب: قرض دی جارہی ہے کیونکہ کسی کو کوئی چیز اس لیے دینا کہ بعد میں وہ اس کی مثل واپس کرے،’’قرض“ کہلاتا ہے۔ اسی قرض کی وجہ سے کمپنی انویسٹر کو ہر ماہ پروفٹ...
قرض میں کون سی کرنسی واپس کرنی ہوگی؟
سوال: زید نے بکر سے چند سال قبل دو لاکھ پاکستانی روپے ادھار لیے تھے ۔ادھار دیتے وقت فریقین کےدرمیان کچھ بھی طے نہیں ہوا تھا کہ قرض کی ادائیگی کس ذریعے سے ہوگی ۔اب جب رقم واپس کرنے کا وقت آیا ،تو بکر کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ڈالر کے ریٹ بڑھ گئے ہیں، تو میں ڈالر کے حساب سے رقم لوں گا ۔معلوم یہ کرنا ہے کہ کیابکر کا یہ کہنا شرعا درست ہےاور کیا زید کو اب رقم کی ادائیگی ڈالر کو مد نظر رکھ کر کرنا ہو گی ؟
مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟
سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدنا کیسا؟
جواب: قرض ہے ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز (DPB) ہولڈر کی طرف سے یہ رقم خرچ کرنے کی اجازت ہوتی ہےاور جب وہ Withdraw ہونا چاہے، تو جہاں اس نے ...
پی ایل ایس (PLS) اکاؤنٹ کے ذریعے ملنے والے نفع کا حکم ؟
جواب: قرض کی ہوتی ہے اور ازروئے حدیث قرض پر کسی بھی قسم کا مشروط نفع حاصل کرنا سود و حرام ہوتا ہے۔اس طرح بینک میں رقم رکھوا کر اس پر منافع لینا خواہ PLSاکا...
فکس ڈیپازٹ میں رقم جمع کروا کر اضافہ لینے کا حکم
جواب: قرض کی ہوتی ہے کہ اصل مال محفوظ رہتا ہے اور اس پر مشروط فکس نفع ملتا ہے یعنی گویا بینک والے یہ معاہدہ کرتے ہیں کہ: "آپ ہمیں اتنے روپےبطورِ قرض دو، آپ...
جواب: قرض کی ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے پالیسی لینے والاشخص(قرض خواہ)اورانشورنس کمپنی(قرض دار)کی حیثیت رکھتے ہیں اورچونکہ شرعی اعتبارسے قرض پرمعاہدے کے تحت کچھ ...
والد کا اپنا قرض اپنی اولاد کے حوالے کرنا
سوال: والد اپنی زندگی میں اپنے ذمے قرض کی ادائیگی اولاد کے حوالے کر سکتا ہے؟اور اولاد اس کو قبول بھی کر لے تو عند اللہ والد گناہ گار تو نہیں ہو گا ؟
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی حاجت تھی، تو میں نے اپنا مکان جو سیکٹر 11 ایف کراچی میں موجود تھا اور اس کی مالیت تقریبا ً 60 سے 65 لاکھ کی تھی، اپنے کزن کو ضرورت کی وجہ سے 55 لاکھ کا بیچ دیا اور اس میں یہ معاہدہ طے ہوا کہ میں آپ کو یہ 55 لاکھ دوبارہ دوں گا تو اس وقت آپ مجھے یہ مکان واپس کردینا، اس دوران آپ اس میں رہ سکتے ہو، اب اس بات کو تقریبا تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ حال ہی میں کاروباری مسائل کے متعلق ایک آن لائن سیشن ہوا جس میں، میں نے شرکت کی، اس میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ طریقہ شرعاً ناجائز ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا واقعی یہ ناجائز ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔