سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 739 results

31

قواعد موسیقی پر قرآن پاک کی تلاوت سیکھنا

سوال: قرآن کریم کی تلاوت اچھے انداز میں سیکھنے کے لئے فن سرو قواعد موسیقی کا سہارا لیا جانے لگا ہے ، اس بارے میں کیا حکم شرع ہے، کیا قرآن کی تلاوت اوزان موسیقی پر کر سکتے ہیں ؟ اور ایسی تلاوت سن کر داد دینا کیسا؟ نیز ہم جیسے بھی خوش الحانی سے تلاوت کریں وہ کسی نا کسی سر ووزن سے تو ضرور ٹکرائے گی اس کاکیا حکم ہے ؟نیز قرآن کو اپنی آواز سے زینت دینے کا حکم ہے وہ کیسے ہوگا اس کی کسی حد تک اجازت ہوگی ؟

31
32

بطورِ وظیفہ سورتوں کو خلافِ ترتیب پڑھنا

سوال: احیاء العلوم (اردو )جلد 1 صفحہ 998 پر سعادت مندوں کا عمل مذکور ہے جس میں سورتوں کی ترتیب الٹی ہے کیا اسے پڑھ سکتے ہیں ؟ترتیب یوں ہے: الحمد شریف ، سورہ ناس ، سورہ فلق ، سورہ اخلاص ، سورہ کافرون، آیت الکرسی ۔۔رہنمائی فرمائیں اور اجر پائیں ۔

32
33

سجدۂ تلاوت کی جگہ کوئی آیت پڑھنا کافی نہیں ہوگا؟

سوال: اگر ہم نے کوئی آیتِ سجدہ تلاوت کی، پھر سجدۂ تلاوت کرنے کے بجائے سورۂ بقرہ کی آیت285 کا یہ حصہ: ”سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ﱪ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ“ تلاوت کر لی، تو کیا یہ تلاوت ادا کرنے سے سجدۂ تلاوت ادا ہوجائے گا؟ اگر نہیں ادا ہوگا، تو اب تو جو اس طرح کرتا رہا،اس کے لئے کیا حکم ہے؟

33
35

عورت کا مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے۔ اگر اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں بچیاں سبق سناتے ہوئے آیتِ سجدہ تلاوت کریں ، تو کیا اس پڑھانے والی اسلامی بہن پر سجدۂ تلاوت لازم ہوگا؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا ؟

35
36

نماز میں آیتِ سجدہ کے نشان سے پہلے ہی سجدہ تلاوت کر لیا تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکیلے نماز پڑھتے ہوئے سورۃ النحل کی آیات جب تلاوت کیں، تو آیت نمبر 49”وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ“پڑھ کرسجدہ تلاوت ادا کرلیا،جبکہ قرآن پاک میں سجدہ کا نشان آیت نمبر 50”یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ“کے اختتام پرہے،اور اس آیت کے بعد سجدہ تلاوت نہیں کیا گیا۔سوال یہ ہے کہ کیا سجدہ تلاوت درست ادا ہوا یا نہیں؟اگردرست ادا نہیں ہوا، تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

36
37

سجدہ تلاوت کے لیے وضوضروری ہے

سوال: اگر آیتِ سجدہ سننے سےسجدہ تلاوت لازم ہو، تو کیا اس کی ادائیگی کے لیے وضو کا ہونا لازم ہے؟ اگر بغیر وضو کے سجدہ تلاوت کرلیں تو کیا ادا ہوجائے گا؟

37
38

کام کرنے والے کے پاس اونچی آواز سے تلاوت کرنا

سوال: :اگر زید کسی جگہ بیٹھ کر مطالعہ کر رہا ہو اور پھر کوئی آکر کر وہاں اونچی آواز سے تلاوت کرنا شروع ہو جائے، تو اب زید مطالعہ چھوڑ کر تلاوت سنے یا مطالعہ جاری رکھے؟ اور اگر وہ مطالعہ جاری رکھے گا، تو وہ گناہ گار تو نہیں ہو گا؟

38
39

خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟

جواب: سورتوں کے درمیان ترتیب رکھنا واجب ہے ،لہٰذا اگر کسی نے اُلٹا قرآن پڑھا ،تو گنہگار ہو گا ، لیکن اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا ،کیونکہ یہ قراءت کے واجب...

39
40

سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے كہ امام صاحب نے نماز تراویح پڑھاتےہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کیااور اس کے بعدرکوع و سجود کرکے ایک رکعت مکمل کر لی، پھر دوسری رکعت میں ان سے قراءت میں غلطی ہوئی، لقمہ ملنے پر انہوں نے پیچھے سے قراءت شروع کی تو وہی آیت سجدہ دوسری رکعت میں بھی تلاوت کر دی۔ پھر اس کے بعد نہ تو سجدہ تلاوت دوبارہ کیا، اور نہ ہی آخر پر سجدہ سہو کیا۔ اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ وہ نماز درست ہوئی؟

40