
نبی پاک ﷺ خود مدد کرتے ہیں یا اللہ سے دعا کرتے ہیں؟
سوال: (1) اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فریاد کرے، تو کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی فریاد کے متعلق اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا فرماتے ہیں،یا اللہ عزوجل کی عطا سے بغیر دعا کیے بھی اس کی مدد فرماتے ہیں؟ (2)حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مختارِکُل ہونے کا کیا مطلب ہے؟
حضرت امام حسن اور حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہما کی خلافت کی تفصیل
سوال: بعض لوگ خلفاءِ راشدین میں حضرت سیدُنا حسن رضی اللہ عنہ کو بھی شامل کرتے ہیں کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ میری خلافت 30 سال ہی میں مکمل ہو گی اور یہ 30 سال تبھی مکمل ہوتے ہیں ، جب حضرت سیدُنا حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت کو تسلیم کیا جائے، تو کیا حضرت سیدُنا حسن رضی اللہ عنہ بھی خلفاءِ راشدین میں شامل ہیں ؟ نیز کیا حضرت سیدُنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ بھی خلیفہ رہے ہیں اور اگر رہے ہیں ، تو ان کی خلافت کس حدیث سے ثابت ہے ؟ کیونکہ اس طرح خلافت کے زمانے کے حساب میں فرق آئے گا ؟ نیز بعض لوگ حضرت سیدُنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ کو مانتے ہیں لیکن ان کا نام لے کر تعریف کرنا پسند نہیں کرتے یعنی دل سے نہیں مانتے، ان کا کیا حکم ہے ؟
سنت کا مفہوم کیا ہے ؟ نیز سنت کو عرب کلچر کہہ کر چھوڑ دینا کیسا ؟
جواب: صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے کے متعلق اسلام کا حکم کیا ہے؟ اور سنت کی اہمیت کیا ہے؟ (2) سنت کا مفہوم کیا ہے اور کون کون سی چیزیں سنت ہیں؟ اور کیا...
کیا نبی پاک کو ہر چیز کا علم عطا کیا گیا؟
سوال: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس مکمل علم ہے؟
" اے فاطمہ ! اگر اللہ کےیہاں پکڑ ہوگئی تو میں تمہارے کسی کام نہیں آؤں گا " کا مطلب
سوال: اس طرح کی کوئی حدیث پاک موجود ہے کہ: " حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ سے فرمایا ہو کہ :"اے فاطمہ !میرے مال سے جو لینا ہے لے لو،لیکن اگر اللہ کےیہاں پکڑ ہوگئی تو میں تمہارے کسی کام نہیں آؤں گا۔"اگر ایسی کوئی حدیث موجود ہے توا س کا کیا مطلب ہے ؟نیز اس حدیث کی بنیاد پر اگر کوئی شخص یہ کہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو اپنی بیٹی کی بخشش بھی نہیں کروا سکتے ،تو کیا حکم ہوگا؟
حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کب ہجرت کی؟
سوال: جب نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے ، تو اس کے کچھ عرصہ بعد اپنے اہلِ خانہ کو بھی بلوایا، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ان میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا بھی شامل تھیں یا انہوں نے بعد میں ہجرت کی؟
حدیث: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے
سوال: ایک حدیث سنی تھی کہ ایک بیٹا نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کرتا ہے کہ میرے والد نے میرا مال لے لیا، تو آخر میں نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں کہ تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے، یہ پورا واقعہ کس طرح ہے؟
کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے حالتِ بیداری میں اللہ پاک کا دیدار کیا ہے ؟
سوال: نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنے رب عزوجل کاحالتِ بیداری میں دیدارکیایانہیں؟کیانبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے علاوہ کسی اورکودنیامیں حالتِ بیداری میں دیدارہوسکتاہے؟کیاخواب میں رب عزوجل کادیدارہوسکتاہےیانہیں؟ سائل:محمدنبیل عطاری(فیصل آباد)
حضرت جبریل علیہ السلام نبی پاک ﷺ کے استاذ ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ تعالی نے قرآن ِ کریم میں ارشاد فرمایا ﴿عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى ﴾ ترجمہ: انہیں سخت قوتوں والے نے سکھایا۔(النجم: 5) آیت کا معنی یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو حضرت جبریل علیہ السلام نے قرآن سکھایا۔ گویا اِس آیت ِمبارکہ میں حضرت جبریل امین علیہ السلام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا معلم اور استاد ہونا بتایا گیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہنا درست ہے کہ حضرت جبریل امین علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے استاد ہیں؟ اگر یہ درست نہیں، تو فتاوی رضویہ میں جو حضرت جبریل امین کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا استاد ہونے کا ذکرہے، جیساکہ فتاوی رضویہ میں ہے : جبرئیل علیہ السلام من وجہ رسول ا ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے استاذ ہیں، قال تعالٰی﴿عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى﴾۔“ (فتاوی رضویہ، 29353/)، اس کا کیا محمل ہے؟ اس بارے میں تفصیلاً رہنمائی فرما دیں۔
معراج کی رات جن کو عذاب دیا جارہا تھا وہ کون لوگ تھے؟
سوال: ایک امام صاحب سے واقعۂ معراج کے متعلق سنا کہ اس رات نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جہنم میں کچھ لوگوں کو دیکھا کہ جن کو عذاب دیا جا رہا تھا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں، تو بتایا گیا کہ یہ فلاں فلاں لوگ ہیں۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ اس وقت کون سے افراد کو عذاب دیا جا رہا تھاکیونکہ اس وقت تو صحابۂ کرام ہی موجود تھے جبکہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جنتی ہیں؟