سرچ کریں

Displaying 391 to 400 out of 531 results

391

بيوی کو بے پردگی سے نہ روکنے والے کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس کی بیوی غیر محرم مردوں سے بے پردہ ملتی ہو، اس طرح کہ سر اور کلائیاں کھلی ہوں اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہواور شوہر جاننے کے باوجود نہ روکتا ہو ،تو ایسے شوہر کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

391
392

مرد اپنی ساری کمائی عورت کے حوالے کردیتا ہو تو قربانی کس پر لازم ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مرد جو کماتاہے اور جتنا پیسہ ملتا ہے، وہ سارا گھر خرچ کے لیے اپنی زوجہ کو دے دیتا ہے، تو مجھے یہ پوچھنا ہے کہ پھر قربانی کس کے نام سے ہوگی؟ مرد کے نام سے یا اس کی زوجہ کے؟ کیوں کہ سارا پیسہ تو بیوی کے پاس ہے تو مالک نصاب کون ہوگا؟ مہربانی فرمائے جلد جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں۔

392
393

کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بڑی بہن (بیوہ)جن کی عمرتقریباً 65سال ہے وہ بغیرکسی محرم کے عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہی ہیں۔میری بہن کویہ کہاگیاہے کہ اس عمرمیں محرم کی پاپندی نہیں ہے ۔ان کے ساتھ ان کی دیورانی اورکچھ خواتین اوران کے ایک عزیزاپنی بیوی کے ہمراہ جارہے ہیں ۔ کیااس طرح میری بہن بغیرمحرم شرعی سفرکرکے عمرے کی ادائیگی کے لئے جاسکتی ہیں ؟

393
394

حاملہ کی عدت کب تک ہوگی ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کانکاح دسمبر2015میں ہوا،7اکتوبر2016کوکچھ وجوہات کی بناء پراس نے اپنی بیوی کوتین طلاقیں دے دیں ۔معلوم یہ کرناہے کہ لڑکی حاملہ ہے۔اس کی عدت کتنی ہوگی ؟اوراس لڑکی کادوسری جگہ نکاح کب تک کرسکتے ہیں ؟

394
397

کیا سوتے میں طلاق دینے سے ہوجاتی ہے یا نہیں؟

سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکوئی شخص سوتے میں اپنی بیوی کوطلا ق دے دے توطلاق ہوجائے گی یانہیں ہوگی ؟

397
398

طلاق کے بعد بچی کس کے پاس رہے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی چھ سال پہلے ہوئی ،میری تین سال کی ایک بیٹی ہے ۔ہم میاں بیوی میں جھگڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہماری بن نہیں پا رہی ہے،مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں ان کو طلاق دے دیتا ہوں تو جدائی کے بعد مندرجہ ذیل معاملات میں شرعاً کیا حکم ہے ؟ (1)میری بیٹی کس کے پاس رہے گی ؟ (2)اگر بچی کی ماں کہیں اور شادی کر لیتی ہے تو اب بچی کس کے پاس رہے گی ؟ (3)اگر بچی اپنی ماں کی پرورش میں ہوتو کیا وہ لوگ مجھے بچی سے ملنے سے روک سکتے ہیں ؟

398
399

خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے کزن زیدکاانتقال ہوا،اس نے وراثت میں قرض سے کافی زیادہ مال بھی چھوڑاہے زید پر سترہزارروپیے قرض تھا،زیدکے ماموں بکر(غیروارث )نے اپنی مرضی سے بغیرکسی کی اجازت کے اپنے پاس سے وہ قرضہ اداکردیا،قرض اداکرتے وقت رجوع وغیرہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگائی تھی،اس سترہزارکی رقم کومیت کے ترکہ سےبکر واپس لے سکتا ہے یانہیں ؟ نوٹ!زیدکے ورثاء میں ایک بیوی اوروالدین ہیں ،نیزبکر بھی مذکورہ بیان سے متفق ہے ۔

399