
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر اتنی دیر تک ٹھہرا جائے کہ جتنی دیر میں اونٹ ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کردیا جائے،یہ بات کہاں تک درست ہے؟ سائل: محمد اشرف (گلزارطیبہ،سرگودھا)
حالت احرام میں سر یا چہرہ چھپانے سے دم یا کفارہ لازم ہوگا؟ تفصیلی فتوی
سوال: ہم نے علمائے کرام سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ مرد حالت احرام میں چادروغیرہ سرپر نہیں اوڑھ سکتا، جبکہ مردو عورت دونوں ہی کسی کپڑے یا ماسک وغیرہ سےچہرے کو نہیں چھپاسکتے۔عرض یہ ہے کہ اگر کوئی مرد سخت گرمی یا سردی کے عذرکی وجہ سے سرپرچادر اوڑھ لے یا مرد وعورت دونوں سخت دھوپ ہی کی وجہ سے ماسک وغیرہ کسی کپڑے سے چہرے کوچھپا لیں ،تو کیا حکم ہوگا اور اس پر کیا کفارہ لازم آئے گا،پورا سر یا چہرہ چھپا ہو یا تھوڑا؟اور اگر ایسا بغیر عذر کے کیا جائے، توکیا کفارہ ہوگا؟برائے مہربانی آسان الفاظ میں وضاحت کےساتھ ارشاد فرمادیں ،تاکہ مکمل مسئلہ معلوم ہوجائے اور میرے جیسے دوسرے لوگ بھی اس کو سمجھ کر عمل کرسکیں ۔
عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟
جواب: پر عدت لازم نہیں ہوگی چاہے میاں بیوی والے معاملات ہوئے ہو ں یا نہ ہوئے ہوں، البتہ گناہ بہرحال ہوگا،جس سے دونوں پر توبہ کرنا لازم ہوگا،اور اب ان ک...
سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ جب مردے کو تلقین کروائی جاتی ہے تو فلاں بن فلاں کی جگہ مردہ اور اس کی ماں کا نام لیا جاتا ہے لیکن اگر تلقین کرنے والا میت کا بیٹا ہو تو وہ اپنی مرحومہ ماں یا باپ کا نام لےگایا کیا کرے گا ،یعنی امی بنت نانی کہے گا یا نام لےگا؟ جواب عطا فرمائیں۔
نفلی طواف بیٹھ کر کرنے سے دَم یا صدقہ لازم آئے گا؟
سوال: فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters) موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف ، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے ، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں ؟
کیا بیوی کو اپنے گھر والوں کے ساتھ رکھنا ضروری ہے ؟
سوال: میّت کو غُسل دینا سنت ہے فرض ہے یا واجب ؟ اور میت کو بغیر غُسل کے دفن کرنا کیسا ہے؟
سوال: میت صندوق میں بند ہو، اور بالکل نظر نہ آرہی ہو تو نماز جنازہ ہوجائے گی یا نہیں؟
میت کو غسل دینے کی جگہ پر چالیس دن تک اگربتی جلانا کیسا ؟
سوال: جس جگہ میت کو نہلایا جاتا ہے،کیا اس جگہ چالیس دن تک اگربتی جلانا ہی چاہیے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟