
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے مثانے کی کمزوری کی وجہ سے شرمگاہ پر وقتاً فوقتاً پیشاب کی تری ظاہر رہنے کا عارضہ ہے ،پیشاب کے قطروں کا مسئلہ نہیں بلکہ پیشاب کی تری فقط ظاہر رہتی ہے ۔تری کا یہ سلسلہ بعض اوقات کافی دراز ہوجا تا ہے، یہ فرمائیں کہ میرے لیے وضو کا کیاحکم ہے؟
بلی کے منہ لگانے سے برتن پاک رہے گا یا ناپاک ہوجائے گا؟
سوال: بلی جس برتن کو منہ لگائے، کیا وہ برتن ناپاک ہو جاتا ہے؟
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شوروم سے گاڑی ادھارمیں خریدتاہے اوروہی گاڑی دوسرے شخص کونقدیاادھارمیں بیچ دیتاہے۔پھردوسرا شخص وہی گاڑی اسی شوروم والے کوجس سے زیدنے خریدی تھی،بیچ دیتاہے۔جبکہ ابھی زیدنے شوروم والے کوپوری ادائیگی نہیں کی ہے۔توکیاشوروم والے کااس طرح معاملہ کرناصحیح ہے؟
کیا دیکھے بغیرکسی کو نظر بد لگ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا نظر بد دیکھنے سے ہی لگتی ہے یا کسی شے کو دیکھا نہ ہو اور دیکھے بغیر اس کی تعریفیں کریں اس سے بھی نظر لگ سکتی ہے؟
بیوہ کی عِدّت اورغیر شرعی وصیت پر عمل کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بڑی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے انہوں نے اپنی زندگی ہی میں میری بہن کو یہ وصیت کی تھی کہ فقط چالیسویں تک عِدَّت کرنا، اب میری بہن اور گھر کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ چالیسویں تک ہی عدت ہوگی کیونکہ شوہر نے اس کی وصیت کر دی تھی مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا شوہر کی اس وصیت پر عمل کیا جائے گا یا نہیں؟ اور جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے اس کی عدت کتنی ہوتی ہے؟نوٹ:عورت حمل سے نہیں ہے۔ سائل:محمد ہاشم(پاپوش نگر،باب المدینہ کراچی)
سیونگ اکاؤنٹ کے نفع کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید حصولِ رزقِ حلال کے لئے جائز کاروبار کرتا ہے، لیکن مختلف لوگ ناحق اس سے رقم کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور زید کو مجبوراً رقم دینا پڑتی ہے، جس کی وجہ سے زید کا یہ ذہن بنا کہ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا لیا جائے اور نفع میں ملنے والی رقم ایسے لوگوں کو دے کر جان چھڑا لی جائے، تو مذکورہ صورت میں کیا یہ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے؟ نیز نفع میں ملنے والی رقم کسی کارِخیر میں بِلا نیّتِ ثواب دینا جائز ہے؟
قربانی واجب ہونے کے باوجود نہ کی تو اب کس طرح کی بکری صدقہ کرنا ہوگی؟
جواب: ہے؟اس بارے میں فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ چاہے تو ایسی بکری کی قیمت صدقہ کرے جو قربانی کے لائق ہو اور چاہے تو متوسط درجے کی بکری کی قیمت صدقہ کرے۔ اس س...
کیا بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جاسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت پر حج فرض ہے اور اس کے ساتھ حج پر جانے کے لیے اس کے محارم میں سے اس کے والد اور بھائی بھی موجود ہیں لیکن اس کا شوہر اس کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دیتا، تو کیا یہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے والد اور بھائی کے ساتھ حج پر جاسکتی ہے؟ اگر جائے تو کیا اس معاملے میں شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے گنہگار بھی ہوگی؟
قرآن پاک سن کر ایصال ثواب کرنا
سوال: کیا قرآن پاک سن کر ایصال ثواب ہو سکتا ہے؟