
مقتدیوں میں صرف عورتیں ہوں تو مرد ان کو جماعت کروا سکتا ہے؟
جواب: نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں، خواہ یہ جماعت مسجد میں ہو یا کسی گھر یا ہال وغیرہ میں، رمضان میں ہو یا رمضان کے علاوہ میں،فرض نماز ہو یا تراویح، صل...
دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلے جانے سے نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگرکوئی شخص وتر پڑھ رہاتھااوربھولے سے دعائے قنوت پڑھنے کی بجائےوہ رکوع میں چلاگیا اور پھردوبارہ دعائےقنوت پڑھنےکےلئےواپس پلٹ آیااور دعائےقنوت پڑھ کردوبارہ رکوع کیااورنماز کےآخر میں سجدۂسہو کرلیا،تو اُس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ نوٹ:دوبارہ رکوع اس لئے کیاکہ وہ یہی سمجھتا تھا کہ مجھے دوبارہ رکوع کرنا چاہیے ۔ سائل:محمد حسن رضا(اسلام آباد)
میت کا سر نہ ہو تو نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میت کا فقط سر نہ ہو، جبکہ باقی پورا جسم موجود ہو،تو نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟
بس کے سفرکے دوران نمازکاوقت ہوجائے توکیاکرے؟
سوال: بس میں پانچ چھ گھنٹے کا سفر ہے،اس دوران بس کہیں رکنی بھی نہیں ہے،سمت قبلہ کا علم بھی نہیں ہے،اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
92 کلو میٹر کا سفر اکٹھا نہ ہو، بیچ میں کام سے رکنا ہو تو شرعی مسافر کا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سیل مین ہے۔ وہ اوکاڑہ سے لاہور کا سفر اس طرح کرتا ہے کہ پہلے رینالہ رکتا ہے، وہاں اس نے اپنا مال ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس نے آگے پتو کی جانا ہے اور وہاں بھی اپنا مال اس نے ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس سے آگے لاہور جاتا ہے۔ لاہور جاکر وہاں پندرہ دن رہنے کی نیت نہیں ہوتی، بلکہ ایک دو دن میں کام مکمل کرکے واپسی کا ارادہ ہوتا ہے۔ اوکاڑہ سے رینالہ شرعی سفر نہیں ہے، اسی طرح رینالہ سے پتوکی اور پتوکی سے لاہور تک بھی شرعی سفر یعنی 92 کلومیٹر نہیں بنتا، مگر اوکاڑہ سے لاہور کا ٹوٹل سفر 92کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ وہ شخص رینالہ، پتوکی اور لاہور میں اپنی نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا؟
گوبرکپڑوں پرلگ گیا ہو اور اسی حالت میں نماز بھی پڑھ لی تو کیا حکم ہوگا؟
سوال: بے خبری میں عشاء کی نماز ادا کی لیکن جیکٹ پر بھینس کا گوبر لگا ہوا تھا ، یہ ارشاد فرمائیں کہ نماز ہو گئی یا دوبارہ پڑھنی ہو گی؟
بغیر وضو نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وضو نہیں تھا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کسی نے بے وضو نماز پڑھ لی اور اسے بعد میں معلوم ہوا کہ میرا وضو ہی نہیں تھا اور نماز کا وقت بھی ختم ہوچکا ہو، توکیا وہ نماز قضا کرنی ہوگی؟
کیا کسی بزرگ نےعشاء کہ وضو سے فجر پڑھی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی بزرگ کا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے کئی سال عشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہو زید کہتا ہے کہ یہ لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ، حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ، کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص پورا سال نیند نہ کرے ۔ رہنمائی فرمائیں کہ زید کی بات کہاں تک درست ہے اور اس طر ح کا کوئی واقعہ ہے ، تو کس کتاب میں ہے ؟
سوکھنے سے پاک زمین پر نماز درست پر تیمم درست کیوں نہیں؟
سوال: ناپاک زمین پر نماز جائز ہے، لیکن اس سے تیمم جائز نہیں، اس فرق کی وجہ کیا ہے؟
صلوٰۃ التسبیح میں تسبیحات انگلیوں پر گِننا کیسا ؟
سوال: صلوۃ التسبیح کی نماز میں انگلیوں پر تسبیحات شمارکرنا کیسا ہے؟