سرچ کریں

Displaying 411 to 420 out of 774 results

411

سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟

411
412

کیا یہ درست ہے کہ بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کرتے تھے؟

جواب: طریقہ تھا کہ وہ عشاء کے وضوسے فجر کی نماز ادا فرماتے تھے ۔ ابو طالب مکی نے حکایت کیا کہ یہ واقعات تواتر کےساتھ منقول ہیں اور چالیس تابعین کے بارے میں...

412
413

عورت پر سجدے میں انگلیاں لگانا واجب ہے یا نہیں؟

جواب: طریقہ اپنانازیادہ بہترہے جس میں اس کاسترزیادہ ہواس لیے سجدے میں عورت کوحکم ہے کہ پست ہوکرسجدہ کرے اپنے پیٹ کورانوں سے ملادے،پنڈلیاں زمین سے لگادے،کلائ...

413
414

نمازِجنازہ میں چوتھی تکبیرکے بعد ہاتھ چھوڑنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم شروع سے نمازِ جنازہ پڑھتے آرہے ہیں اور چوتھی تکبیر کے بعد جب امام دائیں طرف سلام پھیرتا ہے تو دایاں ہاتھ اور جب بائیں طرف سلام پھیرتا ہے تو بایاں ہاتھ چھوڑ دیتے تھے، پچھلے دِنوں ایک شخص نے جنازہ پڑھایا تو اُس نے کہا کہ جیسے ہی چوتھی تکبیر ہو دونوں ہاتھ چھوڑ دئیے جائیں،اس کے بعد سلام پھیریں، آپ یہ ارشاد فرمائیں کہ کونسا طریقہ صحیح ہے؟

414
415

کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ بینک سے جو رقم ہم لیں گے اس سے کچھ زائد رقم اپنے مقررہ وقت پر قسطوں کی صورت میں واپس کرنا ہو گی، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ سائل:خضر حیات (ڈیرہ غازیخان)

415
416

کمپنی کا ملازم کی میڈیکل انشورنس کروانا کیسا؟

جواب: طریقہ سے کسی کے مال کولینے کے زمرے میں آتاہے،جس کی ممانعت قرآن عظیم میں وارد ہے۔چنانچہ اللہ عزوجل فرماتاہے﴿وَلَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوَالَکُمۡ بَیۡنَکُ...

416
417

حلی(حدودِ حرم سے باہر میقات کے اندر رہنےوالا)شخص حجِ تمتع یا قران کر سکتا ہے ؟

جواب: طریقہ پر ہوگا کہ ان مہینوں میں حاجی کے علاوہ کوئی اور داخل نہ ہو مگر عمرہ ان مہینوں میں آفاقی کےلیے رخصت کے طور پر ثابت ہوا ،کیونکہ ا س کےلیے ...

417
418

قرض ختم ہونےپر اضافی قسط بطور فنڈ لینا جائز ہے یانہیں؟

جواب: طریقہ اختیار کرنا چاہتے ہیں جس میں سود بھی نہ لیا جائے اور ادارے کو کچھ فائدہ بھی ہوجائے ۔ سوال میں مذکور صورت میں بھی شاید ایسا ہی کچھ کرنے کی کوشش ک...

418
419

دوکاندار کا دو نمبر چیز ایک نمبر کہہ کر فروخت کرنا کیسا ؟

جواب: طریقہ سے دوسروں کامال کھانا ہے ۔اورناحق دوسروں کا مال کھانا نصِ قرآنی سے ناجائز ہے۔ اور دو نمبر چیز کو اصل کہنا جھوٹ ہے اوراسلام نے جھوٹ سے...

419
420

نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ غیر قبلہ کی سمت نماز پڑھی گئی

جواب: طریقہ یہ ہے کہ اس جگہ پرموجود مساجدیا قدیم محرابیں دیکھ کر یاکسی قابلِ اعتماد مسلمان سے پوچھ کر، ورنہ ستارےوغیرہ موجود ہوں توان کے ذریعے جہت معلوم کی ...

420