
دریا یا نہر سے ملنے والی لاش کو بھی غسل دینا ضروری ہے
سوال: دریا یا نہر سے ملنے والی لاش کو غسل دیا جائے گا یا نہیں اور اگر ایسی لاش کو بغیر غسل دیئے دفنایا گیا، تو کیا حکم ہوگا؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟
طواف کے دوران وضو کرنے اور کھانے کا شرعی حکم
جواب: نمازِ جنازہ یا نمازِ فرض یا نیا وضو کرنے کے لیے چلا گیا، تو واپس آکر اُسی پہلے طواف پر بِنا کرے یعنی جتنے پھیرے رہ گئے ہوں،انہیں کرلے طواف پورا ہوجائے...
نماز کے دوران پسینہ صاف کرنے کا حکم
سوال: اگر دورانِ نماز پیشانی یا چہرے پر پسینہ آئے، تو اپنے بازو کو منہ پر پھیر کر پسینہ صاف کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا تراویح اور تہجد ایک ہی نماز ہے؟
سنت مؤکدہ کی چاروں رکعتوں میں سورتوں میں ترتیب ضروری ہے؟
جواب: نمازاپنی تاکید کی وجہ سے فرضوں کے مشابہ ہونے کے سبب کثیراحکام کے اعتبار سے ایک ہی نماز ہے۔ فرضوں سے مشابہت کی وجہ سے ہی سنت مؤکدہ کو ایک نماز مانتے...
کیا نابالغ بچے کے وضو کرنے سے پانی مستعمل ہوجائے گا ؟
سوال: نابالغ بچےکے وضو کرنے سے پانی مستعمل ہوتاہے یا نہیں ؟
نماز کا سلام پھیرتے ہوئے چہرہ پھیرنے کی شرعی حیثیت ؟
سوال: نمازی کا سلام پھیرتے ہوئے السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہنے اور چہرہ پھیرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ امام صاحب کو سلام پھیر کر کس طرف رخ کر کے بیٹھنا چاہیے؟
سورہ فاتحہ یا سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا تو
سوال: نماز کی شروع کی رکعات میں اگر کسی نے سورہ فاتحہ پڑھی اور بھولے سے رکوع کردیا، اور رکوع میں یاد آیا کہ سورت نہیں پڑھی ہے يا بھولے سے سورت پڑھ کر رکوع کردیا اور یاد آیا کہ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ اس خیال سے واپس قیام کی طرف نہیں لوٹتا کہ آخر میں سجدہ سہو کرلوں گا اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلیتا ہے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟ یہ بھی ارشاد فرمادیں کہ اگر بھولی ہوئی فاتحہ یا سورت سجدہ میں یاد آئے تو اب کیا حکم ہے؟ سائل : محمد زبیر علی (نارتھ کراچی )
شربت میں انگلی داخل ہو گئی، تو کیا اس کا پینا مکروہ ہے ؟
سوال: گرمیوں میں بعض لوگ میٹھے شربت کی سبیل لگاتے ہیں ۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ سبیل کا شربت بانٹنے والا ہاتھ میں ڈول پکڑ کر گلاسوں میں ڈالتا رہتا ہے اور چند لڑکے لوگوں میں بانٹتے رہتے ہیں، مگر جو ٹب یا بالٹی سے ڈول بھر بھر کر ڈالتا ہے، اکثر اس کا اپنا ہاتھ یا انگلیاں پانی میں داخل ہوتی ہیں۔ اب اگر ڈول بھرنے والا بے وضو ہو، تو کیا شربت مستعمل ہو جاتا ہے اور اس کا پینا مکروہ ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔