
مل والوں کا گندم کی بوری میں مٹی کنکر کے نام پر پیسے کاٹنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ باہر سے جب گندم آتی ہے تو اس میں کنکربھی ہوتے ہیں مٹی بھی ہوتی ہےتو مل والے ایک اندازے سے گندم والے کے دو کلووزن کے پیسے کاٹ لیتے ہیں جسے کاٹ کا نام دیا جاتا ہےمثلاً 100 کلو کی بوری تیس روپے فی کلو کے حساب تین ہزار روپے کی بنی تو اس میں کاٹ کرکے اسے اٹھانوے کلو شمار کرتے اور دو کلو مٹی کنکر کے نام سے کاٹ لیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
کیا حاملہ عورت پر روزہ رکھنا فرض ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حاملہ عورت پر روزہ رکھنا ضروری نہیں ، اس سے روزہ معاف ہے ، کیا یہی حکمِ شرع ہے ؟
خلع میں حق مہر سے زائد مال لینے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ زیدکی بیو ی ہندہ بلااجازتِ شرعی زیدسے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے زید چاہتا ہے کہ ہندہ کو خلع دینے کے بدلے شادی میں کئے گئے خرچ کو ہندہ سے لے ، زید کا یہ لینا درست ہے یانہیں؟ جبکہ یہ خرچ اس کو دیئے ہوئے حق مہر سے زائد ہے اور زید کی طرف سے ہندہ پر زیادتی نہیں ہے۔
مخصوص دکانداروں کو مال بیچنے کی شرط لگانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک سیلز مین ہے جو اپنی رقم سے کمپنی سے مال خریدتا ہے ، کمپنی کا ملازم نہیں ہے ، کمپنی مال بیچنے میں یہ شرط لگاتی ہے کہ آپ کا یہ روٹ ہے یعنی مخصوص دکانداروں کو مال بیچنے کی شرط لگاتی ہے۔ کیا یہ بیع جائز ہے ؟اور زید ان مخصوص دکانداروں کے علاوہ کسی کو وہ مال بیچ سکتا ہے یا نہیں؟
مرد کا غیر شرعی انگوٹھی بنانا اور بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چاندی کی غیر شرعی انگوٹھی مثلاًمردانہ انگوٹھی کہ ساڑھے چار ماشے سے زائد وزن کی ہو یا دو نگ لگے ہوں بنانا اور بیچنا کیسا؟نیزایسی انگوٹھی پہن کر امامت کروانے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کاکیا حکم ہے؟
نابالغ لڑکوں کے کان میں سونے کی بالیاں ڈالناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ لڑکوں کے کان چھدوا کران میں سونے کی بالیاں ڈالناکیساہے؟
ٹھیکیدار کام میں تاخیر کرے تو اس کے پیسے کاٹنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم کسی کو اپنے گھر کے لئے فرنیچر بنانے کا ٹھیکہ دیتے ہیں اور وقت بھی طے ہوجاتا ہے کہ اس ٹائم تک بنا کر دے گا ، رقم بھی طے ہوجاتی ہے کہ اتنے پیسے ایڈوانس دئیے جائیں گے اور اتنے پیسے بیچ میں دینے ہوں گے۔ پھر وہ دو چار مہینے لیٹ کر دیتا ہے جو پیسے طے ہوئے کیا ان میں سے ہم پیسے کاٹ سکتے ہیں؟
لیبر سے تنخواہ کے ساتھ روزانہ کا دودھ طے کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ گوالے سےاگر اس طرح تنخواہ طے کی جائے کہ ماہانہ 8 ہزار روپےتنخواہ اورروزانہ ایک کلو دودھ ملے گا۔ اس طرح تنخواہ طے کرنا کیسا؟
عورت پر حج فرض ہونے کی صورت اور شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسلمان عاقلہ بالغہ تندرست عورت کے پاس کتنی مالیت ہوتواس پرحج کرنافرض ہوتاہے؟
عدت میں عورت کا بِلاعذر گھر سے نکلنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہندہ کا شوہرفوت ہوا ، ہندہ دورانِ عدت کپڑے وغیرہ کی شاپنگ کے لئے گھرسے نکل جاتی ہےحالانکہ ہندہ کو کپڑے خریدنے کی حاجت نہیں ہے ، اور زینت بھی اختیار کرتی ہے ، ہندہ کا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ ہندہ ابھی عدت میں ہے اور اس کے پا س عدت گزارنے کےلئے کافی مال موجود ہے۔