نابالغ لڑکوں کے کان چھدوانا اور سونے کی بالیاں ڈالنا کیسا؟

نابالغ لڑکوں کے کان میں سونے کی بالیاں ڈالناکیسا؟

مجیب:مفتی ہاشم صآحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ شوال المکرم 1441ء

دارالافتاء اہلسنت(دعوت اسلامی)

 

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ لڑکوں کے کان چھدوا کران میں سونے کی بالیاں ڈالناکیساہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

نابالغ لڑکوں کے کان چھدوانا حرام ہے اور ان کو سونے کی بالیاں یا سونے کے دیگر زیورات پہنانا حرام ہے اور ان کے کان چھدوانے والے اور زیورات پہنانے والے گنہگار ہوں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ  عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم