
جوقوم بندر بنا دی گئی تھی، کیا وہ اسی حالت میں مر گئے تھے؟
سوال: سورہ بقرہ کی آیت نمبر 65 میں جس قوم کے بارے میں ذکر ہوا جو بندر بنادیئے گئے، کیا وہ ہفتہ کے دن نافرمانی کر کے کفر میں مبتلا ہو کر بندروں کی شکل میں مر گئے تھے؟
کیا ٹانگوں سے معذور پر جماعت واجب ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ٹانگوں سے معذور ہوں ، مجھے عموماً کوئی گود میں اٹھا کر مسجد میں لاتا ہے اور میں باجماعت نماز ادا کرتا ہوں ، اگر کوئی نہ ہو تو میں بیٹھ کر ہاتھوں کو پاؤں پر رکھ کر پاؤں کے ذریعےچل کر آتا ہوں، چار منزلیں اترنے میں مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے ، کیا مذکورہ صورتِ حال میں مجھ پر جماعت واجب ہے؟ سائل:متعلم مدرس کورس (صدر ، کراچی)
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آنے کے حوالے سے مکمل ضابطہ کیا ہے؟
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چند افراد قرآن خوانی کے لئے جمع ہوں اور سب بلند آواز سے تلاوت کریں توشرعاً کیا حکم ہے ؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیاشیخ فانی (یعنی ایسابوڑھاشخص جو روزہ رکھنے سے عاجز ہوجائے یعنی نہ فی الحال رکھ سکتا ہواور نہ آئندہ اتنی طاقت کی امیدکے رکھ سکے گا) کے لیے ماہ ِ رمضان المبارک کے روزوں کامکمل فدیہ شروع ماہ میں دیناجائز ہے؟نیزکیاایک ہی فقیرکوتیس روزوں کافدیہ دیدےتوجائزہے یاتیس فقیروں کودیناضروری ہے؟ سائل:محمد انصرخان المدنی(میانی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی رمضان میں آنکھ لیٹ کھلی وہ یہ سمجھتے ہوئے کہ ابھی سحری کا ٹائم باقی ہے کھانا کھاتا رہا بعد میں پتہ چلا کہ سحری کا ٹائم تو ختم ہوچکا تھا پھر بھی اس شخص نے روزہ رکھ لیا تو اس شخص کا روزہ ہوا یا نہیں؟ اگر ایسا ہوچکا ہو تو اب کیا حکم ہے؟ کیا گناہ وکفّارہ ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:قاری ساجد عطاری(نارووال )
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص کے پاس نصاب کی مقدار رقم ہو ،اوردرمیانِ سال وہ نصاب سے کم ہو جائے ،لیکن پھر اسکو کچھ رقم مل جائے جس کی وجہ سے نصاب مکمل ہوجائے ،تو ایسا شخص سال پورا ہونے پر زکوٰۃ ادا کرے گا یا نہیں ،کیونکہ بعد میں ملنے والے مال پر ابھی سال مکمل ہی نہیں ہو ا،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (عمر حیات،کوٹلی ستیاں ،آزاد کشمیر)
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص کو پراپرٹی ٹیکس بہت زیادہ آیا ہے ،کیا وہ اپنی زکوۃ کی رقم کا حیلہ کروا کر ٹیکس میں وہ رقم دے سکتا ہے یا نہیں ؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زکوۃ کی رقم حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ کے تعمیراتی کام میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔ سائل:محمدطاہر(G/5،نیو کراچی)
روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں دانتوں میں کام کرواسکتے ہیں؟ اور اگر خون نکلے تو اس سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟