
زکوٰۃ کی مد میں غریب لڑکی کوواشنگ مشین یا کوئی چیز دینا
سوال: زکوٰۃ کی رقم ادا کرنے کے بجائے کسی غریب لڑکی کو شادی میں واشنگ مشین یا کوئی اور سامان دے سکتے ہیں؟
قربانی کرنے کے بعد گوشت میں کیڑے پڑے ہوئے ملے تو قربانی کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے قربانی کا جانور لیا تھا، جو صحت مند تھا اور دو سال کا مکمل تھا، لیکن جب اس کی قربانی کی گئی تو اندر سے تقریباً گوشت میں کیڑے پڑے ہوئے تھےاور وہ گوشت قابل استعمال نہ رہا تھا۔ اس صورت میں قربانی ہوگئی یا ہمیں دوبارہ قربانی کرنا تھی؟
کیا صحابہ نے میلاد منایا ہے؟ جشن عید میلاد النبی کا ثبوت
جواب: کمی نہ ہوگی۔ اور جو شخص اسلام میں بُرا طریقہ جاری کرے تو اس پر اسے گناہ ملے گا اور اس کے بعد جتنے لوگ اس پر عمل کریں گے ان سب کے برابر اس جاری کرنے وا...
شوہر بے پردگی کا کہے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر لڑکی کی شادی ہو جائے اور شوہر اس کو بے پردگی کا کہے، مجبوراً اس لڑکی کو بے پردگی کرنی پڑے، جبکہ وہ کرنا نہیں چاہتی، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہوگا؟
اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف ہے تو پھر اسلام پر عمل کیوں کریں؟
جواب: کمیشن ، ایف بی آر اور فنانس منسٹری وغیرہ کو اس وقت تک تالالگا دیا جائے جب تک تمام ماہرین معاشیات کااجماع نہ ہوجائے۔ 2.چونکہ ماہرین معاشیات کا ...
کیا سوتیلے بھائی بہن آپس میں محرم ہوتے ہیں؟ کیا ان کے مابین پردہ نہیں ہوتا؟
سوال: میں نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں، میری پہلی بیوی میں سے پانچ بچے ہیں جن میں سے تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد میں نے دوسری شادی ایک مطلقہ عورت سے کی جس کے سابقہ شوہر سے دو لڑکے ہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا میرے سگے بچے یعنی بیٹیاں اور دوسری بیوی کے لڑکے آپس میں محرم ہیں یا نہیں؟ اگر محرم نہیں تو کیا ان کا آپس میں پردہ بھی ہوگا؟
کیا ولی کی کرامت کا کوئی ثبوت ہےاور کا کیا مطلب ہے؟
سوال: کراماتِ اولیاء کا کیا ثبوت ہے اور جو شخص کراماتِ اولیاء کا انکار کرے، اس کے بارے میں شرعاً کیا حکم ہوگا؟
پروفائل پر فحش تصویر لگانے کا حکم
سوال: لڑکی کا وٹس ایپ اور فیس بک پروفائل پر فحش تصویر لگانا کیسا ؟ مثلاً کسی عورت کی ایسی تصویر ، جس میں بال کھلے ہوں ،سینے کا کچھ حصہ ظاہر ہورہا ہو،اور فٹنگ والی شرٹ پہن رکھی ہو ،مگر پروفائل لگاتے وقت آنکھیں چھپادی جائیں اور بقیہ چہرہ شو ہورہا ہو ۔
مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟
سوال: ہماری جامع مسجد کئی سالوں سے قائم ہے،کچھ عرصہ قبل تقریباً دو سال پہلے مسجد میں لینٹر ڈالنے کے لیے اور کچھ اس کے احاطے کو مزید بڑھانے کے لیے اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی، اس وقت انتظامیہ میں سے ہی ایک شخص نے اس مسجد کی دوسری منزل کو( جو کہ عینِ مسجد ہے ) مدرسہ میں تبدیل کر دیا، وہاں واش روم، وضو خانہ، وغیرہ بنا کر عورتوں کے لیے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا، اب روزانہ بعدِ فجر وہاں خواتین بالغہ، نابالغہ، شادی شدہ، غیر شادی شدہ پڑھنے کے لیے آتی ہیں، انہیں پڑھانے کے لیے بھی خاتون ہی مقرر ہیں۔اس اوپر والی منزل کا دروازہ اور سیڑھیاں مسجد سے باہر کر دیا گیا، یعنی اس کا لنک مسجد سے ختم کر دیا گیا، کلاس مکمل ہونے کے بعد اسے تالا لگا دیا جاتا ہے، وہاں مردوں کی جماعت بھی قائم نہیں کی جاتی، یعنی اوپر والا پورشن مکمل طور پر بطورِ مدرسہ استعمال کیا جاتا ہے ہماری مسجد کے اکثر نمازی اس عمل کی مخالفت بھی کرتے ہیں، جس سے مسجد میں فتنہ و فساد بھی پیدا ہو رہا ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1) کیا عینِ مسجد پر مدرسہ تعمیر ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسجد کے اوپر واش روم اور وضو خانہ بن سکتا ہے؟ (2) واقف نے جب جگہ وقف کی تھی، تو مسجد کے ساتھ کچھ معین جگہ مدرسہ کے لیے بھی وقف کی تھی، کافی عرصہ وہ جگہ خالی پڑی رہی، پھر امام صاحب کی رہائش کی ضرورت درپیش تھی، تو وہاں امام صاحب کو مکان بنا کر دے دیا گیا، اب نئے امام صاحب کا اپنا گھر قریب ہے، تو وہ اس رہائش کو استعمال نہیں کر رہے، گھر چلے جاتے ہیں، مسجد انتظامیہ نے اس مکان کو کرایہ پر دے دیا،کیا مدرسہ کے لیے وقف جگہ پر امام صاحب کی رہائش بنا سکتے ہیں اور پھر وقتی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے کرائے پر دے سکتے ہیں؟ (3) اگر مسجد کے اوپر مدرسہ نہیں بن سکتا، تو کیا مدرسے کی جگہ جہاں امام صاحب کی رہائش بناد ی گئی، اسے مدرسہ میں تبدیل کر کے وہاں عورتوں کا مدرسہ منتقل کیا جا سکتاہے ؟