
آنکھ نہ کھلنے سے کے سبب فجر قضا ہوئی، تو کس نیت سے پڑھنی ہوگی؟
سوال: فجر کی نماز پابندی سے وقت پر ادا کرنے والا شخص اگر کسی دن آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے سورج نکلنے کے بعد نماز پڑھے گا ،تو کیا وہ قضا کی نیت کرے گا یا ادا کی؟
عورت کے لیے کیپ شال (cape shawl) اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: سردی سے بچنے کے لیے خواتین سویٹر وغیرہ کے علاوہ کیپ شال (cape shawl) بھی استعمال کرتی ہیں، کیپ شال مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں: (۱) بعض میں بازو ڈالنے کے لیے جگہ بنی ہوتی ہے، وہ بازو ڈال کر اوڑھ لی جاتی ہے اور (۲) بعض میں بازو ڈالنے کی جگہ نہیں ہوتی، وہ ویسے ہی کندھوں پر اوڑھ لی جاتی ہے، البتہ دونوں پلوؤں کو سامنے سے ٹِچ بٹن (Tich button) یا ہُک(Hook) کے ذریعے ملا دیا جاتا ہے، تو ایسی کیپ شالز اوڑھ کر سامنے سے بند کیے بغیر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
قطرہ نکلنے کا وہم ہوا، پھر پاکی حاصل کئے بغیر نماز پڑھ لی، تو حکم
سوال: قطرہ نکلنے کا اکثر وہم ہوتا ہے ، فجر پڑھ کر لیٹی ،تو ایسا محسوس ہواکہ قطرہ نکل گیا ہے،لیکن دیکھا نہیں اور یہ سوچا کہ جب ظہر کی نماز پڑھوں گی، اس سے پہلے دھو لوں گی، لیکن ظہر پڑھنے سے پہلے دھونا بھول گئی اور وضو وغیرہ کر کے نماز پڑھ لی، تو کیا حکم ہے؟
نرم فوم، قالین پر نماز پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں سردی کی وجہ سے فوم بچھایا گیا ہے، جو کہ نرم ہے اور سجدے میں دبانے سے دَبتا ہے، تو ایسے میں نماز کا کیا مسئلہ ہے؟
عورتوں کا باریک لان کے کپڑے پہننا کیسا؟
جواب: نماز پڑھے اور اعضائے ستر میں سے کسی عضو کا چوتھائی حصہ ظاہر ہو تو نماز نہیں ہوگی،اگرچہ وہ تنہائی میں ہی نماز پڑھے،کیونکہ نماز کے لئے چھپانے کے حکم میں...
غلطی سے بغیر وضوکیے جماعت میں شامل ہوگیا
سوال: غلطی سے اگر کوئی شخص بغیر وضو کے جماعت میں شامل ہوگیا اور شامل ہونے کے بعد ياد آيا کہ وضو نہیں کیا تھا۔ تو اب اس شخص کو کیا کرنا چاہئے۔؟ شرم کی وجہ سے اگر جماعت میں امام کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی مگر کچھ نہ پڑھا۔ ساتھ ہی ایسا عمل بھی کیا جو نماز توڑ دیتا ہے۔ اب اس شخص کے لئے کیا حکم ہے؟
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔
جہری نماز میں سورہ فاتحہ کی کچھ آیات آہستہ پڑھ کر پھر بلند آواز سے پڑھنے سے نماز کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نمازمیں امام صاحب نے بھول کر سورہ فاتحہ کی ایک آیت آہستہ پڑھ لی پھریادآنے پر اس آیت کوجہرسے دوبارہ پڑھاتوکیا سجدہ سہولازم ہوگا؟اسی طرح اگرسورہ فاتحہ کی دویاتین آیات آہستہ پڑھنے کے بعددوبارہ سے جہر کے ساتھ پڑھ لیں تو سجدہ سہو کرناہوگایانہیں ؟
نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنے کا حکم
سوال: نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنا سنت ہے یا ہاتھ کھلے رکھنا سنت ہے؟ اس حوالے سے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمادیں ۔
ایک وقت کی قضا نماز کو دوسرے وقت میں ادا کرنا کیسا؟
سوال: اگر کسی وقت کی مثلاً ظہر کی نماز قضا ہوجائے، تو کیا اسے عصر کے وقت میں ادا کرسکتے ہیں یا پھر اس قضا نماز کو اگلے دن ظہر کے وقت میں ہی ادا کرنا ضروری ہوگا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔