
خوفِ ریا سے عمل چھوڑنا بھی ریا ہے، اس کی وضاحت
سوال: ایک جملہ میں نے سنا تھا کہ خوفِ ریا سے ترکِ عمل بھی ریا ہے، اس جملہ کا کیا مطلب ہے؟
جس شخص کو قطرے آتے ہوں اسکا امامت کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید میں امامت کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں، مگر اسے پیشاب کے بعد کچھ دیر کے لیے ایک دو قطرے آتے ہیں اس کے بعد اسے قطرے نہیں آتے۔ تو کیا اس صورت میں زید شرعی معذور ہوگا؟ کیا وہ لوگوں کی امامت کروا سکتاہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: علی رضا(via،میل)
کفّار کے میلوں میں مسلمان کا دُکان لگانا کیسا ؟
سوال: کفّار کے میلوں میں مسلمان کادُکان لگانا کیساہے؟
غیر ذی روح کی تصویر کے سامنے نماز پڑھنے کا حکم
سوال: کیا کار کی تصویر کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
عورت کا بالغ دیور کے ساتھ اپنے میکے جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کا میکہ شرعی مسافت کے سفر یعنی 92 کلو میٹر سے زائد پر ہے لیکن اسے کوئی میکے لے جانے والا یا میکے سے سسرال لانے والا نہیں ہے تو کیا وہ اپنےبالغ دیور کے ساتھ سسرال یا میکے آجا سکتی ہے جبکہ بچے بھی اس کے ساتھ ہوتے ہیں، بچہ پانچ سال کا اور بچی چھ سال کی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر جانا آنا ہوتاہے؟ کیونکہ شوہر کام پر مصروف ہوتا ہے اور والد بوڑھا ہے۔اور کوئی محرم بھی موجود نہیں ہوتا، اس بارے میں راہنمائی فرمادیں۔
روزے کی حالت میں سانپ بچھو وغیرہ کاٹ جائے تو روزے کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا بچھو کے کاٹنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
بروکر کے ذریعے کیا ہوا سودا کینسل کر دیا تو بروکر کو کمیشن ملے گا؟
سوال: کمیشن ایجنٹ کے ذریعے عقد کرنے کے بعد کیا فریقین یوں کر سکتے ہیں کہ پچھلا عقد ختم کر کے کمیشن ایجنٹ کو عقد ختم کرنے کی اطلاع کر دیں اور پھر آپس میں نیا عقد کر لیں تاکہ کمیشن ایجنٹ کو کمیشن نہ دینا پڑے۔
کیا فتاویٰ رضویہ میں 8 ربیع الاول تاریخِ ولادت درج ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کچھ لوگوں نے اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کا حوالہ دےکر ایک اسٹیکر شائع کیا ہے ، جس میں درج ہے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے رسالے”نطق الہلال“ فتاویٰ رضویہ، جلد26 میں لکھا ہے کہ ولادتِ (پیدائش) نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 8ربیعُ الاوّل ہے اور وفاتِ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 12ربیع ُالاوّل ہے۔کیا واقعی اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کا یہی موقف ہے کہ حُضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت آٹھ ربیعُ الاوّل کو ہوئی؟
ماں کا اپنی نابالغ اولاد کا مال بطورِ قرض لینا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک نابالغہ بچی کی مِلک میں کچھ سونا ہے ،اس کی والدہ چاہتی ہے کہ یہ سونا اپنی بڑی لڑکی کو اس کی شادی میں دے دے اور بعد میں اسی وزن کا سونا بنوا کر نابالغہ بیٹی کو واپس دے ،کیا وہ اس طرح کر سکتی ہے؟
وتر کی دعا: اگر دعاء قنوت یاد نہ ہو تو کیا پڑھیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ وتر میں مشہور دعائے قنوت اگر یاد نہ ہو اور اس کی جگہ کوئی اور دعا جیسے’’ اللھم ربنا اٰتنافی الدنیا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النارپڑھ لی جائے ‘‘ تو کیا واجب ادا ہوجائے گا اورسجدہ سہو تولازم نہیں ہوگا ؟ رہنمائی فرمائیں ۔ سائل:نذیر عطاری (صدر،کراچی)