
ہاتھ کی زائد انگلی کٹوا سکتے ہیں ؟
سوال: میری بیٹی 23 سال کی ہے۔ پیدائشی طور پر اُس کے بائیں ہاتھ کی چھ انگلیاں ہیں۔ چھٹی انگلی، چھنگلیا کے ساتھ اور دیگر انگلیوں کے سائز کے برابر ہی ہے۔ یہ انگلی حرکت نہیں کرتی، بلکہ ہڈی کی طرح بس اَکڑی ہی رہتی ہے۔اِس انگلی کے ہونے کی وجہ سے میری بیٹی آٹا وغیرہ نہیں گوندھ سکتی، نیز اِس کے علاوہ ہاتھ سے ہونے والے دیگر کام بھی درست انداز میں نہیں کر پاتی، کیونکہ اِس انگلی کی وجہ سے اُس کے ہاتھ کی ”گرفت“ٹھیک نہیں ہے۔ اب عنقریب اُس کی شادی ہے، جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔ ڈاکٹرز اِس کا علاج صرف سرجری ہی بتاتے ہیں کہ اگر آپریشن کے ذریعے اِسے ختم کر دیا جائے ،تو ہاتھ کی گرفت ٹھیک ہو جائے گی۔ ہمیں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں کہ کیا ہم اضافی انگلی کٹوا سکتےہیں؟
کپڑے کے مختلف حصوں میں درہم سے زیادہ نجاست لگی ہوتو نماز کا حکم
سوال: مسئلہ کچھ یوں ہےکہ کپڑے کے سوٹ کی ایک جگہ پرایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے اور کپڑے کی ایک دوسری جگہ پر بھی ایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے ، لیکن دونوں کا مجموعہ ایک درہم سے زیادہ بنتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں کپڑوں پر ایک درہم سے کم ہی نجاست لگی ہوئی سمجھی جائے گی یا ایک درہم سے زیادہ سمجھی جائے گی؟اور نماز پڑھنے کے لیے دوسرے پاک کپڑے بھی موجود ہیں۔شرعی رہنمائی فرما دیں۔
جاب وغیرہ حاصل کرنے کے لیے غیرشرعی تعلقات کا اظہار کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص بیرون ملک مثلا ساؤتھ افریقہ میں کام کاج کے سلسلہ میں گیا ہوا ہے اور وہاں کام کرنے کی اجازت اس بات پر مشروط ہے یا کام کرنے کے کاغذات اس بات پر ملیں گے کہ وہاں کسی رہائشی عورت کے ساتھ اپنا تعلق ظاہر کرے (تعلق سے مراد شادی والا تعلق نہیں بلکہ غیر شرعی مثلا گرل فرینڈ وغیرہ) تو پھر اس کو کام کرنے کی اجازت یا کام کرنے کی اجازت والے کاغذات ملیں گے۔ واضح رہے کہ جس عورت کے ساتھ اپنا (گرل فرینڈ والا) تعلق ظاہر کرنا ہے اس کے ساتھ نہ کبھی ہماری ملاقات ہوگی نہ ہی اس کے ساتھ دیگر بات چیت ہوگی بس ہمارے کاغذات کے ساتھ اس کے شناختی کارڈ کی کاپی لگے گی اور ہمارے کاغذات میں وہ ہماری گرل فرینڈ کے طور پر شامل ہوگی، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟
جنت میں جنتی عورتیں زیادہ خوبصورت ہونگی یا پھر جنتی حور؟
سوال: کیا جنت میں جنتی عورتیں حوروں سے زیادہ خوبصورت ہوں گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ معاشر ے میں شادی، بیاہ یا بچے کی ولادت کے موقع پر ہیجڑے مبارک دینے کے لیے گھروں میں آجاتے ہیں، گھروں میں عورتیں بھی موجود ہوتی ہیں، تو کیا عورتوں کو ان کے سامنے جانا، جائز ہے یا نہیں؟ کیا ان ہیجڑوں سے عورتوں کو پردہ کرنا لازم ہے یا نہیں؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔
مسلمان کو کافر کہنا کیسا؟ کہنے والا کافر ہوجائے گا؟
جواب: شادی شدہ ہے، تو تجدیدِ نکاح بھی ضروری ہے۔نیز شریعتِ اسلامیہ میں اگرچہ ایسے شخص کے لیے کوئی مخصوص حدبیان نہیں ہوئی، لیکن اسلامی حکومت ہونے کی صورت میں...
جواب: شادی شدہ تھا ، تو پھر سے نکاح کرے۔رام کے معنی ہیں رما ہوا یعنی کسی میں گھسا ہوا ۔ یہ معنی اللہ عزوجل کے لیے عیب ہیں اور اس بات کو مستلزم ہیں کہ وہ خد...
کیا ماں باپ کی مرضی کے بغیر شادی کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا لڑکا اور لڑکی ماں باپ کی مرضی کے بغیر شادی کر سکتے ہیں؟
سوال: میری پھوپھی کے شوہر فوت ہو چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ایک بیٹی اور نواسی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ وہ خود غریب ہیں ماں کو کچھ نہیں دیتیں۔ میری پھوپھی پاکستان میں جس مکان میں رہتی ہیں وہ ان کے شوہر کا تھا۔ پہلے کچا تھا پھر ان کی ہمشیرہ نے بنا کر دیا ہے۔ کیا میں ان کو زکوۃ دے سکتا ہوں؟