
حرام کھانے والاعبادت کرے یا نہ کرے؟
سوال: جو بندہ رشوت یا سود لیتا ہے تو کیا وہ عبادت نہ کرے؟ کیونکہ حدیث میں ہے کہ جو بندہ حرام کھاتا ہے، اس کے چالیس دن کے عمل قبول نہیں ہوتے۔
ہمبستری کیے بغیر ہی بیوی کی منی خارج ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: میاں بیوی نےابھی فقط ایک دوسرے کو شہوت سے چھوا ہی تھا کہ عورت کی منی خارج ہوگئی، تو کیا اس صورت میں ہمبستری کیے بغیر ہی اس عورت پر غسل فرض ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
نابالغ بچے کو نماز روزے وغیرہ عبادات کا ثواب ملتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ نابالغ سمجھدار بچہ اگر درست عبادت کرے مثلا رمضان کا روزہ صحیح رکھا یا نماز صحیح ادا کرتا ہے، تو کیا اسے ان عبادات کا ثواب ملے گا؟ ہم نے سنا ہے کہ نابالغ مکلف نہیں ہوتا، اس لئے انہیں گناہ کی طرح ثواب بھی نہیں ملتا؟
جاب لگنے پر محفل میلاد کی منت پوری کرنا ضروری ہے؟
جواب: عبادت مقصودہ میں سے ہو،لہذا مریض کی عیادت کی منت،جنازے کے ساتھ جانے،وضو، غسل کرنے،مسجد میں داخل ہونے،قرآن چھونے ،اذان دینے ، مسجدا ور پل بنانے کی منت...
کیا نبی پاک کو دعا میں وسیلہ بنانا جئز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ شعر'' یا الہٰی رَحم فرما مصطفی کے واسِطے یا رسول اللہ کرم کیجیے خدا کے واسِطے'' دعا میں پڑھنا کیسا ہے ؟ زید کہتا ہے جائز نہیں ہے اور اس کی دو وجوہات بیان کرتا ہے (1) اس میں نبی ﷺ کو وسیلہ بنایاگیاہے جو کہ ناجائز ہے (2)دعاخالص عبادت ہے اس میں اللہ جل مجدہ سے دعا مانگتے ہوئے دعا کے دوران نبی ﷺکی طرف متوجہ ہونا ہے جوکہ جائزنہیں۔ آپ سے التجاء ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب عطا فرمادیں کہ زید کی باتیں کہاں تک درست ہیں اور شریعت کا کیا حکم ہے ؟ سائل:غلام مجتبی عطاری(جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن)
ناپاک کپڑوں کو صابن، سرف سے دھونا
سوال: اگر حیض کا خون، پیشاب یامنی وغیرہ کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کپڑوں کو پانی سے پاک کر لینا کافی ہوگا؟ یا سرف وصابن لگانا ضروری ہے؟ نیز پانی سے پاک کرنے کے بعد کیاہم ان میں عبادت کر سکتےہیں؟
بیوی کی تصویر دیکھ کر شوہر کو انزال ہوجائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟
سوال: شہوت کے غلبے میں اگر شوہر بیوی کی تصویر دیکھ رہا ہو، اسی حالت میں شرمگاہ کو چھوئے بغیر ہی اسے انزال ہوجائے۔ تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں محمد عابدولدحاجی محمد حسین ،میراآبائی شہرحیدرآبادہے،میری حیدرآبادمیں مستقل رہائش ہے اورمیراوہاں کاروباربھی ہے۔میں کراچی میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں تقریباً 4سال سے بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں ۔کراچی میں بھی میرااپناگھرہے ،میرے بیوی بچے کراچی میں رہتے ہیں ۔ اورمیں کاروبارکے سلسلے میں حیدرآبادمیں رہتاہوں اورہفتہ بعدکراچی آتاہوں ،پھرایک دودن رہ کرچلاجاتاہوں ۔میری مستقل کراچی رہنے کی نیت نہیں ہے بلکہ حیدرآبادمیں مستقل رہائش رکھنی ہے۔جبکہ بچوں کے حوالے سے یہ سوچاہے کہ انہیں مستقل یہاں رکھوں ۔اب میرے لئے نمازوں کاکیاحکم ہے؟حیدرآباداورکراچی میں نمازکس طرح اداکروں گا؟ سائل:محمدعابد(مسلم آباد،کراچی)
اپنے دامادکوزکاۃ دینا کیسا ہے ؟
جواب: بیوی کو،اپنے بیٹے کی بیوی کواوراپنی بیٹی کے شوہرکو۔(ردالمحتارمع الدرالمختار،کتاب الزکاۃ،ج03،ص344،دارالمعرفۃ،بیروت) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَ...
کیا والد کے ہوتے ہوئے ماموں کو حق پرورش حاصل ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض معاملات کی وجہ سے میں نے تقریبا سولہ سال پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی ، اس وقت میری سب اولاد چار سال یا اس سے کم ہی تھی ، میری بیوی اولاد کو لے کر اپنے میکے (لاہور )میں رہنا شروع ہو گئی اور کچھ عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا اور بچوں کی ساری دیکھ بھال بچوں کے ماموں کرتے رہے ، اب مجھے کسی نے بتایا ہے کہ لڑکا سات سال کی عمر میں اور لڑکی نو سال کی عمر میں پہنچ جائے تو والد پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اپنے پاس رکھے اور ان کی تربیت کرے ۔میں انہیں لینے کے لیے گیا تو ان کے ماموں واپس کرنے سے منع کر رہے ہیں اورمیرے بچے ( بیٹا 20، اور بیٹیاں 17,18سال کی ہیں ) بھی ساتھ آنے پر راضی نہیں ہیں ، اب میرے لیے شریعت میں کیا حکم ہے ؟نیز کیا ان کی شادیوں کی ذمہ داری مجھ پر ہے؟