
کیا شعبان میں عرفہ کی فاتحہ دلانا درست ہے؟
سوال: ہمارے ہاں شبِ براءت کے موقع پر عرفہ منایا جاتا ہے، کیا یہ مناناضروری ہے،اگر کوئی نہ منائے، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کے حیض کی عادت چھ دن ہو، لیکن پانچویں دن اُسے خون آنا بند ہوجائے۔ اب اگر پانی پر قدرت حاصل نہ ہونے کی صورت میں اُس عورت کو صبح صادق سے پہلے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ وہ تیمم کرکے وقت کے اندر ہی تکبیرِ تحریمہ کہہ سکے، تو کیا اس صورت میں اُس عورت پر اُس دن کا روزہ فرض ہوگا ؟
دن میں روزے کی نیت کرنے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: رمضان کے روزے میں زید کی سحری میں آنکھ نہیں کھلی، سحری کا وقت 4:10 پر ختم ہورہا تھا جبکہ زید کی آنکھ صبح 7:00 بجے کھلی۔ زید نے اٹھتے ہی یوں نیت کی کہ میں ابھی سے روزے سے ہوں، جبکہ سحری کا وقت تو کافی پہلے ختم ہوچکا تھا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں زید کا روزہ درست ادا ہوگیا ؟
احتلام کے بعد غلط مسئلہ معلوم ہونے پر روزہ توڑنے کا کیا کفارہ ہے؟
سوال: زید کو روزے میں احتلام ہوا، اس نے ایک مذہبی وضع قطع والے شخص سے اس بارے میں معلوم کیا تو اُس نے کہا کہ احتلام کے سبب تمہارا روزہ ٹوٹ چکا ہے، جس پر زید نے کھا پی لیا۔ بعد میں زید کو درست مسئلے کا علم ہوا کہ احتلام سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں زید کے لیے اب کیا حکمِ شرع ہے ؟
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شادی شدہ اسلامی بہن کے پاس تقریباً سات (7) تولہ سونا ہے، ان کے گھر میں خرچ وغیرہ کے لئے عام طور پر عورتوں کو رقم نہیں دی جاتی ہے، بلکہ ضرورت کی چیزیں مرد حضرات خود ہی خرید کر دے دیتے ہیں، اس کے علاوہ کبھی والدین سے کچھ رقم اگر تحفے کے طور پر مل بھی جاتی ہے، یا کبھی بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے آتے ہیں تو وہ بھی خرچ ہوجاتے ہیں، یعنی کچھ رقم پورا سال اُن کے پاس رہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا اس اسلامی بہن پر زکوٰۃ فرض ہو گی؟
خیارِ تعیین کی تعریف نیز اسکی مدّت اور اسباب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ خرید و فروخت (بیع و شراء) کے معاملات میں ”خیارِ تعیین“ سے کیا مراد ہے؟ اِس کی تعریف کیا ہے؟ اِس کی مدت کتنی ہوتی ہے؟ اور کن وجوہات یا اسباب کی بنیاد پر یہ خیار ختم یا ساقط ہو جاتا ہے؟ اور اس کی کوئی عملی مثال بھی بیان فرمائیں۔
کرسی پر بیٹھے بیٹھے اونگھ آجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کرسی پر بیٹھ کر ٹیک لگا کر کتاب یا تسبیح پڑھ رہے ہوں اور اونگھ آجائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا ؟
قبرستان پر چھت بنا کر جنازگاہ بنانے کا شرعی حکم ؟
سوال: ہمارے علاقے میں کافی پرانا ایک وقفی قبرستان ہے، جس کے گرد چار دیواری بنی ہوئی ہے، ہمارے علاقے میں جنازہ پڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، کبھی سٹرک پر اور کبھی گلیوں میں نماز جنازہ پڑھتے ہیں۔ اب ہمارے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ قبرستان کے کچھ حصے پر چھت ڈال کر اوپر جنازہ گاہ بنا دی جائے، کیا اس طرح کرنا ، شرعاً جائز ہے؟
موزوں پر مسح کرنے کی مدت کتنی ہے ؟
سوال: (1) مقیم و مسافر کے لیے موزوں پر مسح کی مدت کتنی ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ موزوں پر مسح کی ابتدا کس وقت سے ہو گی؟ (2) نیز اگر کسی مقیم نے وضو کر کے موزے پہن لیے، لیکن شرعی سفر پہ چلا گیا، تو اب وہ مسح کس وقت تک کر سکتا ہے اور اس کے برعکس صورت میں کیا حکم ہو گا؟
ختم ِقرآن کے موقع پر مٹھائی وغیرہ بانٹنا کیسا ؟
سوال: ختم قرآن کےموقع پر اہل ِخانہ اور دیگر احباب کو مٹھائی بانٹی جاتی ہے۔ اس میں شرعاً کوئی مضائقہ تو نہیں؟