سرچ کریں

Displaying 471 to 480 out of 6767 results

471

جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔

471
472

مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟

سوال: ہماری جامع مسجد کئی سالوں سے قائم ہے،کچھ عرصہ قبل تقریباً دو سال پہلے مسجد میں لینٹر ڈالنے کے لیے اور کچھ اس کے احاطے کو مزید بڑھانے کے لیے اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی، اس وقت انتظامیہ میں سے ہی ایک شخص نے اس مسجد کی دوسری منزل کو( جو کہ عینِ مسجد ہے ) مدرسہ میں تبدیل کر دیا، وہاں واش روم، وضو خانہ، وغیرہ بنا کر عورتوں کے لیے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا، اب روزانہ بعدِ فجر وہاں خواتین بالغہ، نابالغہ، شادی شدہ، غیر شادی شدہ پڑھنے کے لیے آتی ہیں، انہیں پڑھانے کے لیے بھی خاتون ہی مقرر ہیں۔اس اوپر والی منزل کا دروازہ اور سیڑھیاں مسجد سے باہر کر دیا گیا، یعنی اس کا لنک مسجد سے ختم کر دیا گیا، کلاس مکمل ہونے کے بعد اسے تالا لگا دیا جاتا ہے، وہاں مردوں کی جماعت بھی قائم نہیں کی جاتی، یعنی اوپر والا پورشن مکمل طور پر بطورِ مدرسہ استعمال کیا جاتا ہے ہماری مسجد کے اکثر نمازی اس عمل کی مخالفت بھی کرتے ہیں، جس سے مسجد میں فتنہ و فساد بھی پیدا ہو رہا ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1) کیا عینِ مسجد پر مدرسہ تعمیر ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسجد کے اوپر واش روم اور وضو خانہ بن سکتا ہے؟ (2) واقف نے جب جگہ وقف کی تھی، تو مسجد کے ساتھ کچھ معین جگہ مدرسہ کے لیے بھی وقف کی تھی، کافی عرصہ وہ جگہ خالی پڑی رہی، پھر امام صاحب کی رہائش کی ضرورت درپیش تھی، تو وہاں امام صاحب کو مکان بنا کر دے دیا گیا، اب نئے امام صاحب کا اپنا گھر قریب ہے، تو وہ اس رہائش کو استعمال نہیں کر رہے، گھر چلے جاتے ہیں، مسجد انتظامیہ نے اس مکان کو کرایہ پر دے دیا،کیا مدرسہ کے لیے وقف جگہ پر امام صاحب کی رہائش بنا سکتے ہیں اور پھر وقتی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے کرائے پر دے سکتے ہیں؟ (3) اگر مسجد کے اوپر مدرسہ نہیں بن سکتا، تو کیا مدرسے کی جگہ جہاں امام صاحب کی رہائش بناد ی گئی، اسے مدرسہ میں تبدیل کر کے وہاں عورتوں کا مدرسہ منتقل کیا جا سکتاہے ؟

472
473

نماز میں تحریر دیکھ کر سمجھنے سے نماز کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ایک دن میں اپنےکمرے میں نمازپڑھ رہاتھا ،قیام میں دورانِ قراءت سامنے والی دیوار پرلکھی ہوئی ایک تحریر پر میری نظر پڑی،تحریر واضح نہیں تھی۔میں نے قراءت کرتے ہوئے اس تحریر کوسمجھنے کےارادےسے کچھ دیر بغور دیکھا، تو وہ سمجھ آگئی ۔ لیکن اس دورا ن میں قراءت کرتارہا ،زبان سے اس تحریر کو نہیں پڑھااورنماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح نماز میں تحریرکو بغور دیکھ کرسمجھنے سے میری نما زفاسد ہوگئی؟

473
474

تلاوت کے دوران بات کر نے پر تعوذ و تسمیہ دوبارہ پڑھنے کا حکم

سوال: کیا دورانِ تلاوت بات کرنے کے بعد دوبارہ تلاوت شروع کرنےکے لیے تعوذ و تسمیہ پڑھیں گے؟

474
475

نماز پڑھنے کے بعد مرتد ہو گیا پھر اسی وقت توبہ اور تجدید ایمان کر لے تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

سوال: معاذ اللہ اگر کوئی صریح کفر بک کر مرتد ہوجائے پھر وقت ہی میں دوبارہ اسلام قبول کرلے، تو کیا اس وقت کی نماز اسے دوبارہ سے پڑھنا ہوگی؟ جبکہ وہ مرتد ہونے سے قبل اُس وقت کی نماز پڑھ چکا ہو۔

475
476

ظہر کی نماز کس وقت پڑھنا افضل ہے؟

جواب: کردیا جائے اور پہلے حصہ کو چھوڑ کر دوسرے حصہ میں ظہر کی نماز ادا کی جائے، جیسے ظہر کے پورے وقت کا دورانیہ مثلاً: چار گھنٹے تیس منٹ ہو،تو اب اس کے دو ح...

476
477

ناپاکی کی حالت میں یا ذالجلال و الاکرام کا وظیفہ پڑھنا

سوال: یا ذالجلال و الاکرام، یہ وظیفہ ناپاکی یعنی حیض یا جنابت کی حالت میں پڑھنا جائز ہے؟

477
478

تفسیر صراط الجنان، تعلیم القرآن اور افہام القرآن کو بے وضو چھونے کا حکم

جواب: کروہ وناپسندیدہ ہے، ہاں بغیر طہارت ان کتب میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جہاں پر قرآن پاک کی آیت ،لفظ یاکسی بھی زبان میں اس کا ترجمہ ہو،اسے نہ چھو...

478
479

ہر فرض نماز کے ساتھ قضا نماز پڑھنے کا حکم

جواب: کرنا گناہ ہے تویہ لوگوں پر بلا ضرورت گناہ کا اظہار کرنا ہوگا جوکہ جائز نہیں ہے۔ اوریہ بات یادرہے کہ تین اوقاتِ مکروہہ ( یعنی سورج طلوع ہونے سے ل...

479
480

حالت جنابت میں حفاظت کی نیت سے آیۃ الکرسی پڑھنا

سوال: جنابت کی حالت میں حفاظت کی نیت سے( آیۃ الکرسی ) پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب عنایت فرمائیں ۔

480