
50 سال سے زیادہ عمر ہو تو پچھلے سالوں کے قضا روزوں کا حکم
سوال: اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دیے ہیں، اب معلوم یہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے ؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہے یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنافدیہ ہے؟
پچھلے رمضان کے روزے باقی ہوں، تو اگلے رمضان کے روزے ہونگے یا نہیں ؟
سوال: اگر کسی نے پچھلے سال کے روزے نہیں رکھے تھے اور اس سال کے رمضان کے بعد بھی پچھلے سال کی قضا باقی ہے تو کیا اس کے رمضان کے روزے ہو گئے؟
قضا نماز میں تخفیف کا حکم و طریقہ
سوال: قضاء نمازوں میں تخفیف بیان کی گئی ہے، کیا وہ تخفیف ہر رکعت میں کرنی ہے؟ مثلاً: اگر ظہر کی قضا کر رہے ہیں، تو جو چار فرائض پڑھنے ہیں، اس کی چاروں رکعات میں تخفیف کی جائے گی؟
مرتد ہونے سے پہلے والی ادا اور قضا نمازوں کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جو شخص مرتد ہوجائے تو اس شخص کی زمانہ ارتداد کی نمازوں کی قضاء نہیں لیکن وہ شخص دوبارہ اسلام قبول کرلے تو کیا سابقہ زمانہ اسلام کی ادا کی ہوئی نمازوں کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے؟ یا صرف زمانہ اسلام کی قضا نمازوں کی قضا کرے گا؟
جمعہ یا ہفتہ کے دن قضا روزے رکھنا
سوال: میں ایک اسکول میں ٹیچر کی جاب کرتی ہوں اور پیر سے جمعرات میری ڈیوٹی ہے، تو کیا میں جمعے اور ہفتے کے دن، ماہِ رمضان المبارک کے عذر کی وجہ سے قضا ہو جانے والے روزے رکھ سکتی ہوں؟
عشاء کی نماز میں بھولے سے فرض نہیں پڑھے تو قضا کیسے کرنی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص نے چند دن تک عشاء کی نماز میں عشاء کے فرض بھول کر چھوڑ دئیے ہوں، تو اب فقط عشاء کے فرض قضا کرنے ہوں گے یا پھر وتر کی قضا بھی لازم ہو گی؟ میری والدہ کی عمر کافی زیادہ ہے، مزید حال ہی میں اچانک دو قریبی رشتہ داروں کے انتقال کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں، اب کچھ بہتر ہوئی ہیں، تو انہوں نے بتایا کہ ان دنوں بقیہ نمازیں ٹھیک ادا کرتی رہی ہوں، لیکن یقینی طور پر یاد آیا ہے کہ چند دن نمازِ عشاء میں فرض ادا نہیں کئے، بس سنن ونوافل اور وتر پڑھے ہیں، تو اب قضا میں فرض ہی ادا کریں یا وتر بھی پڑھنے ہوں گے، کیونکہ میں نے سنا تھا کہ وتر، فرض کے بعد ہی ادا کرنے ہوتے ہیں؟ نیز کیا ان پر عشاء کے فرض قضا کرنے کا وبال بھی ہوگا؟
تھکاوٹ کی وجہ سے پانچوں نمازیں ایک ہی وقت میں قضا پڑھنا
سوال: میں کام کی وجہ سے بہت تھکا ہوا رہتا ہوں، تو کیا میں پانچ وقت کی نماز ایک ہی وقت میں قضا کر سکتا ہوں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
بوقت ذبح اللہ تعالی کانام لینابھول جائے توکیاحکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی مسلمان غیر قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت اللہ تعالی کانام لینا بھول جائے اور اللہ تعالی کانام لیے بغیر ذبح کر ڈالے تو ذبیحہ حلال ہے یا حرام نیز یہ بھی ارشاد فرمادیں اگر قربانی میں یہی صورت پیش آجائے تو کیا حکم ہوگا؟ جواب عنایت فرما دیں۔
ہجڑا اگر قربانی کا جانور ذبح کرے تو کیسا؟
سوال: قربانی کا جانور اگر ایسا شخص ذبح کرے جو نہ مرد ہواور نہ عورت ،قربانی ہوجائےگی ؟اورکیا اس کا گوشت کھاسکتے ہیں؟
اگرکسی ملک میں عقیقے کاجانورذبح نہ کیاجاتاہوتوکیاکریں؟
جواب: عقیقہ کرنے کی سنت اسی وقت ادا ہو گی ، جب اس کے لئے جانورکو ذبح کیا جائے گا ، صدقہ و خیرات کرنا عقیقے کا بدل نہیں ہو سکتا، لہذا عقیقے کے لئے جانور ہی ذ...