
نابالغ صاحب نصاب پر بالغ ہونے کے بعد زکوٰۃ کب فرض ہوگی ؟
سوال: کسی نابالغ بچے کے پاس نصاب ہو، تو اس پر بالغ ہوتے ہی زکوٰۃ فرض ہوگی؟ یا سال گزرنے پر؟
مسجد کے چندے سے کمیٹی ڈالنے کا حکم
سوال: کہ مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کی توسیع و تعمیر کے لیے مسجدسے متصل ہی ایک پلاٹ خریدنے کے لیے کئی لوگوں سے چندہ کیا ،پلاٹ خریدنے کے بعد کچھ رقم کی ادئیگی باقی ہے، کوئی ایسے ذرائع نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی فنڈ جمع ہے جس سے مسجد کے پلاٹ کی قیمت مکمل ادا کی جا سکے ۔پلاٹ کی بقیہ قیمت کی ادائیگی اور اس پلاٹ پر تعمیر کرنے کےلیے جو رقم کی حاجت ہے، اس کے متعلق مسجد کی کمیٹی کے افراد میں سے کسی نے مشورہ دیا کہ ایک کمیٹی ڈالی جائے اور پہلی کمیٹی مسجد کو مل جائے، اس میں مسجد کو ایڈوانس کوئی کمیٹی نہیں دینی پڑے گی، بلکہ پہلی بار ہی کمیٹی کی کل رقم مسجد کو مل جائے گی اور پہلی کمیٹی ملنے کے بعد بقیہ کمیٹیوں کی ادائیگی چندے کی مد سے ہر ماہ کر دی جائے گی ۔ اس طرح پلاٹ کی قیمت کی ادائیگی اور اس پر تعمیر کے لیے اخراجات کی رقم حاصل ہو جائے گی۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح چندے سے کمیٹی ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔ نوٹ!سوال میں بیان کردہ کمیٹی کا طریقہ کار جب معلوم کیا، تو وہ درست تھا، جیسا کہ عام طور پر کمیٹی اس طرح ڈالی جاتی ہے کہ ہرمہینے کچھ افرادمقررہ مقدار میں پیسےجمع کرواتےہیں اور کسی ایک کا نام منتخب کرکے جمع شدہ پیسے اسے دے دیتےہیں ، یوں آگے پیچھے تمام افراد کوایک ایک کرکے اپنے جمع کروائےہوئے پیسے مل جاتےہیں۔
وضو و غسل کے بعدمعلوم ہوا کہ نیل پالش لگی رہ گئی، تو جو نماز پڑھی اس کا حکم
جواب: ادا ہو گئی ۔اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ اگرجسم پر کوئی ایسی چیز لگی ہو کہ جس کی آدمی کو عموماً یا خصوصاً ضرورت پڑتی ہو اوراسے تکلیف اور ضرر کے بغیر ا...
رات میں قضا روزے کی نیت کی، مگر سحری بھولے سے مطلق روزے کی نیت سے کی تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کی رات میں یہ نیت تھی کہ اگر میری سحری میں آنکھ کھلی تو میں نے قضا روزہ رکھنا ہے، لیکن سحری کے وقت زید قضا روزے کی نیت کرنا ہی بھول گیا اور مطلق روزے کی نیت سے اس نے روزہ رکھا، پھر صبح اسے یاد آیا کہ میں نے تو آج قضا روزہ رکھنا تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید دن میں اس قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ کیا دن میں نیت کرلینے سے اس کا وہ قضا روزہ ادا ہوجائے گا؟؟
زکوٰۃ کا مال غیر شادی شدہ لڑکی کو دینا کیسا؟
سوال: کیا زکوٰۃ کا مال گھر کی غیر شادی شدہ لڑکی کو دے سکتے ہیں؟
ہیرے جواہرات کی زکاۃ کے متعلق تفصیل
سوال: ڈائمنڈ وغیرہ جواہرات اگر مال تجارت ہوں تو کیا ان کی زکوٰۃ لازم ہوگی؟
کیا سجدہ تلاوت والی آیت پڑھنے یا سننے کے فوراً بعد سجدہ کرنا لازم ہے ؟
جواب: ادا کرے یا جس وقت چاہے؟ تو آپ علیہ الرحمۃ نے جوابا ًارشاد فرمایا :’’سجدہ صلوٰتیہ جس کا ادا کرنا نماز میں واجب ہو، اس کا وجوب علی الفور ہے ،یہاں تک ...
مسجد کے چندے سے تراویح پڑھانے کی اجرت دینا کیسا ؟
سوال: ہم ختم قرآن کےلیے رقم جمع کرتے ہیں، جس سے شیرینی ، امام ،مؤذن ،سامع اور حافظ صاحب کے لیے تحائف خریدتے ہیں،جبکہ حافظ صاحب سے کیےگئے اجارے کو مسجد کے چندے سے ادا کرتے ہیں۔کیا مسجد کے چندے سے حافظ صاحب کو اجرت دینا جائز ہے۔
قواعد موسیقی پر قرآن پاک کی تلاوت سیکھنا
جواب: ادا دینا ، سبحان اللہ ، ماشاء اللہ وغیرہ کہنا اور زیادہ سخت حرام ہے ۔ البتہ! کسی کی قرائت اگر بلا قصد اوزان موسیقی میں سے کسی وزن کے موافق نکلے ...
سید کی غیرہاشمی بیوی کوزکاۃ دینا
سوال: سید صاحب کی بیوی پٹھان ہے اور اس کی بیوی زکوٰۃ کی مستحق ہے تو کیا سید صاحب کی بیوی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟