logo logo
AI Search

سید کی غیر سید بیوی کا زکوۃ دینا کیسا؟

سیدکی غیرہاشمی بیوی کوزکاۃ دینا

مجیب:عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1006
تاریخ اجراء25محرم الحرام1444 ھ/24اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

سید صاحب کی بیوی پٹھان ہے اور اس کی بیوی زکوٰۃ کی مستحق ہے تو کیا سید صاحب کی بیوی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

پوچھی گئی صورت میں سید صاحب کی پٹھان بیوی اگر مستحق زکوٰۃ (جس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ اور قرض سے زائد 52.5 تولہ چاندی یا اتنی مالیت کا حاجت اصلیہ سے زائد کسی بھی قسم کا اضافی مال نہیں (ہے تو اسے زکاۃ دے سکتے ہیں اور اگر مستحق زکوٰۃ نہیں تو زکوٰۃ نہیں دے سکتے۔ کیونکہ سید کی بیوی ہونا، اپنی ذات میں زکاۃ لینے سے مانع نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم