زکوۃ کی رقم دینے کے بجائے اناج خرید کر دینا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
زکوۃ کی کی ادائیگی میں رقم کے بجائے اناج خرید کر دینا
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
زکوۃ کی ادائیگی کے لئےشرعی فقیر کو رقم دینے کے بجائے اناج خرید کر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
زکوۃ کی ادائیگی میں رقم دینا ضروری نہیں، بلکہ اناج بھی بطورِ زکوۃ، مستحقِ زکوٰۃ کو دے سکتے ہیں، البتہ یہ یاد رہے کہ جو چیز (مثلاً: اناج وغیرہ) زکوۃ میں دی جائے گی اس کی مارکیٹ ویلیو کی قیمت کا اعتبار ہوگا یعنی جتنی زکوۃ لازم ہے وہ اناج مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اس زکوٰۃ کی رقم کو پہنچتا ہو، نیز اس میں پہنچانے، پیکنگ وغیرہ کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی
فتویٰ نمبر: Web-877
تاریخ اجراء:28 شعبان المعظم 1444 ھ /21 مارچ 2023 ء