
زیورات پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن کی 27دسمبر 2006 کو شادی ہوئی ،اسے میکے اور سسرال کی طرف سے20تولہ زیورات ملے جو کہ اسی کی ملکیت میں کر دیے گئے تھے ،پھر فروری 2008میں 9گرام سونا تحفے میں ملا، پھر ستمبر 2010میں سارا سونا بیچ کر رہنے کے لئے پلاٹ خرید لیا ،اس دوران سونے کی زکوۃ ادا نہیں کی گئی تھی ،اب دریافت یہ کرنا ہے کہ اس اسلامی بہن پر سابقہ سالوں کی کتنی زکوۃ ہوگی ؟اس کے علاوہ اس اسلامی بہن کے پاس اور کوئی مال زکوۃ نہیں تھا۔
سوشل پلیٹ فارمز پر ویڈیو وغیرہ لائک کرکے ہونے والی اَرننگ کا حکم
سوال: بعض کمپنیز/آن لائن ویب سائٹز مختلف پیکجز بیچتی ہیں، ہر پیکج کی قیمت اور ارننگ(Earning) مختلف ہے، پیکج خریدنے کے بعد وہ سوشل میڈیا ایپ پہ کوئی کام کرنے کو دیتی ہے جیسے یوٹیوب ویڈیو لائک کرنا، فیس بک پوسٹ لائک کرنا، انسٹا گرام پر پوسٹ لائک کرنا وغیرہ،اور وہ کام کے بدلے روزانہ کے طور پر ارننگ دیتی ہیں،اور دوسروں کو جوائن کروانے پر بھی بونس دیتی ہے،کیا اس طرح کی آن لائن ارننگ کرنا جائز ہے ؟
آن لائن اشیاء بیچتے وقت چیز اپنی ملک میں نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
سوال: میں آن لائن چیزیں فروخت کرتا ہوں،میں نے جو لسٹ میں چیزیں لگائی ہیں وہ میرے پاس تو نہیں ہوتیں لیکن جب مجھے آرڈر آتا ہے اس وقت چیز خرید کر کسٹمر کو بیچ دیتا ہوں،تو اس طرح بیع کرنا درست ہے؟
حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کی عادت ہے کہ وہ وضو کرکے سوتی ہیں ،لیکن حیض کےدنوں میں چونکہ پاک نہیں ہوتیں تو وہ وضو نہیں کرتیں، اگر وہ حیض کے دنوں میں بھی سونے سے قبل وضو کرلیا کریں، تو کیا ثواب حاصل ہو گا یا حیض کی وجہ سے یہ عمل بے فائدہ ہے؟
دیوار پر سونے کی گھڑی لگانے کا حکم
سوال: دیوار پر سونے کی گھڑی وقت دیکھنے کے لئے لگانا اور اس میں وقت دیکھنا کیسا؟
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
جواب: سونے یا چاندی سے لگا کر انہیں کی نصاب دیکھی جاتی ہے،تو یہ سب مال زروسیم ہی کی جنس سے ہیں اور وسطِ سال میں حاصل ہوئے توذہب و فضہ کے ساتھ شامل کردئے جائ...
چیز خرید کر خود قبضہ کیے بغیر ڈیلیوری بوائے کے ذریعے آگے بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ میں نے آن لائن کاروبار شروع کیا ہے جس میں مجھے مختلف اشیاء کے آرڈرز موصول ہوتے ہیں،وہ اشیاء آرڈر کے وقت میرے پاس موجود نہیں ہوتیں، اس لیے میں آرڈر بیع کے طور پر نہیں بلکہ وعدۂ بیع کے طور پر قبول کرتا ہوں، جس کی میں آرڈر لیتے وقت ہی صراحت کر دیتا ہوں۔ پھر متعلقہ دکاندار سے وہ چیز ادھار خرید کر، اسی سے اپنے گاہک کے پتے پر ڈیلیور کرواتا ہوں، یعنی دکاندار میری طرف سے کسی ڈیلیوری والے کو ہائر کرکے، اس کے ذریعے یہ سامان فلاں ایڈریس پر پہنچا تا ہے، اور ڈیلیوری چارجز بھی میں خود ادا کرتا ہوں۔ جب وہ چیز گاہک کو موصول ہوتی ہے تو وہ وہی قیمت ادا کرتا ہے جو پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے، ڈیلیوری والا رقم وصول کر کے دکاندار کو دے دیتا ہے، جو اپنی قیمت منہا کر کے باقی رقم مجھے واپس کر دیتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا شرعی اعتبار سے آن لائن خرید و فروخت کا یہ طریقہ درست ہے؟ اگر اس میں کوئی شرعی خرابی ہو تو مہربانی فرما کر اس کی جائز صورت بیان فرما دیں۔
دو تولہ سونا ہے اور ماہانہ آمدن ہزار روپے، زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟
جواب: سونے پر زکوۃ تب واجب ہوتی ہے کہ جب ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو ، لہٰذا اگر ان اسلامی بہن کے پاس فقط دو تولہ سونا ہی ہے اس کے علاوہ کوئی مالِ زک...
بیچنے کی نیت سے پلاٹ لیا، پھر نیت بدل گئی توکیا مالِ تجارت رہے گا؟
سوال: بیچنے کی نیت سے پلاٹ لیا پھر کچھ وقت بعد نیت بدل گئی تو یہ مال تجارت رہے گا یا نہیں؟ زکوٰۃ کا کیا حکم ہو گا ؟