
پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ بھگو دئیےتوکیا حکم ہے ؟
سوال: پاک اور ناپاک کپڑے ملا کر بالٹی میں بھگو دئیے، تو اس صورت میں سارے کپڑے پاک کئے جائیں گے یا اندازے سے سوچ کر جو پاک کپڑے تھے ان کو الگ کر لیا جائے، باقیوں کو پاک کر لیا جائے؟
ٹخنوں سے نیچے شلوار ہونے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال: کیا شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو، تو نماز نہیں ہوتی ہے ، جواب ارشاد فرما دیں؟
دورانِ عدت زیب و زینت کے احکام
سوال: جس عورت کو تین طلاقیں ہوگئیں ہوں وہ عدت کیسے گزارے؟ یعنی عدت کے دوران کون کون سے کام کر سکتی ہے ؟ اور کون کون سے کام نہیں کر سکتی ؟اور کیا ایسی عورت پر سوگ بھی لازمی ہوتا ہے ؟اور بالوں کو کنگھا کرنا ،تیل لگانا وغیرہ کے احکام بھی ارشا د فرمادیں ؟
جواب: نماز پڑھ لی تو ہو گی ہی نہیں اور قصداً پڑھی تو گناہ بھی ہوا اور اگر بہ نیتِ اِستِخفاف ہے تو کفر ہے اور اگر درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے کہ بے ...
کیا ناپاک صوفے یا بیڈ پر بیٹھنے سے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
سوال: اگر بچہ صوفے یا بیڈ پر پیشاب کردے تو وہ جگہ خشک ہونے پر اس جگہ پر بیٹھ سکتے ہیں ؟ کیا اس صورت میں کپڑے پاک ہی رہیں گے؟
بالٹی میں ناپاک کپڑے پاک کرنے کا طریقہ
سوال: اگر ناپاک کپڑے پاک کرنے کیلئے بالٹی میں ڈال دیں اور اوپر سےنل کھول دیں،تو کپڑے کے پاک ہونے کیلئے کتنا پانی بالٹی سے نکلنا ضروری ہوگا؟
پریگنینسی اسٹرپ کے ذریعے حمل ظاہر ہونے کے بعد بھی خون آئے تو کیا وہ حیض ہوگا؟
جواب: دورانِ حمل آنے والا خون استحاضہ تھا اور اگر بچے کے اعضاء نہ بنے ہوئے ہوں تو شرعا یہ حمل تھا ہی نہیں اور اس پر حمل کے احکام بھی لاگو نہیں ہوتے (یعنی وض...
مسافر شرعی سفر سے پہلے واپسی کا ارادہ کر لے تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید شرعی مسافت طے کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے روانہ ہو اور50 کلو میٹر سفر طے کر چکا ہو ،پھر کسی سبب سے سفر وہیں پر ختم کر دے اور گھر کی طرف واپس آئے، تو کیا واپسی پر دوران ِ سفر گھر آنے سے پہلے وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ نوٹ :زید کو کام کے سلسلے میں اکثر اوقات باہر جانا پڑتا ہے، تو کبھی کبھار اس کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دوران سفر گھر واپس آنا پڑتا ہے، لہذا اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟