سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے کہ عورتوں کے استعمالی زیورات پر زکوۃ نہیں،کیونکہ زیورات ان کی حاجت اصلیہ میں آتے ہیں،زکوۃ سونے چاندی پر تب ہوگی جب وہ ڈلی کی شکل میں ہوں یا استعمال میں نہ ہوں ، کیا یہ بات درست ہے؟
بھائی کوعلاج کے لئے ایڈوانس میں عشر دینا
سوال: میرے بھائی کو علاج کے لئے رقم درکار تھی، میرا بھائی شرعی فقیر ہے، میں نے اس کو ایڈوانس عشر کی مد میں کچھ رقم دے دی ، جبکہ ابھی فصل تیار نہیں ہوئی ، کیا میں اس طرح عشر کی نیت سے اس کو رقم دے سکتا ہوں ؟ نیز کیا اس کو یہ بتانا ضروری ہوگا کہ یہ عشر کی رقم ہے یا صرف نیت کافی ہوگی؟
کم کیرٹ کے سونے کو زیادہ کیرٹ والے سونے کے بدلے بیچنا کیسا؟
جواب: رقم الحدیث 1584،ج 3،ص 1211، دار إحياء التراث العربي،بیروت) بیع صَرف کی تعریف اور جنس کو جنس سے بدلنے کی صورت میں وزن میں برابری اور اسی مجلس میں ...
اسکول کے امتحان کے لیے ایڈوانس فیس دینے کا حکم
جواب: رقم دی جاتی ہے وہ رشوت نہیں بلکہ اجرت ہے جو ایڈوانس میں لی جاتی ہے اور ایڈوانس میں اجرت لینا جائز ہے ۔یہ رشوت اس لئے نہیں کیونکہ اس کے مقابلے میں ...
اپنی پروڈکٹ پر دوسری کمپنی کا لیبل لگا کر بیچنا اور دکاندار کا اس سے خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) ایک شخص مارکیٹ میں مشہور و معروف اور رجسٹرڈ کمپنی کے نام کے ٹشو (Tissue) اور وائپس (Wipes) ہول سیل ریٹ پر مختلف دکانوں پرفروخت کرتا ہے، لیکن حقیقت میں اس معروف کمپنی کے نہیں ہوتے، بلکہ وہ شخص یہ چیزیں خود تیار کر کے اس کمپنی کا نام اور اس کے ریپر کی مثل پیکنگ اور مونوگرام وغیرہ استعمال کرتے ہوئے خود پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے، اس طرح اسے کم خرچ میں زیادہ پرافٹ مل جاتا ہے، تو اس شخص کا اس طرح اپنے ٹشو اور وائپس بیچنا کیسا ہے؟ (2) نیز اگر وہ دکانداروں کو واضح طور پر بتا کر بیچے، تو اس سے ٹشو اور وائپس خریدنا کیسا ہے؟
سونے کو سونے کے بدلے بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم سونے کے زیور بناتے ہیں اور دکانداروں کو بیچتے ہیں اس میں ہمارا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ہم جب سونا بیچتے ہیں تو اس کے بدلے سونا ہی لیتے ہیں مثال کے طور پراگر دس تولے سونا ہم نے دکاندار کو بیچاتو اس کے بدلے میں دس تولہ سونا ہی لیتے ہیں لیکن دکاندار ایک تولہ سونا نَقْد دیتا ہے اور بقیہ سونا ادھار کر لیتا ہے ۔ اس طرح عَقْد کرنا جائز ہے یا نہیں؟اس کی تفصیل یہ ہے دوکاندار کارخانہ والے سے زیورات خریدتا ہے وہ چوبیس کیرٹ (Karat)کے نہیں ہوتے لیکن ان کے بدلہ جو سونا وہ حاصل کرتا ہےوہ چوبیس کیرٹ کا ہوتا ہے۔
کیا زندگی میں اپنے لیے کفن تیار کر کے رکھ سکتے ہیں ؟
جواب: لے سے تیار رکھنے میں حرج نہیں اور قبر پہلے سے نہ بنانا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا﴿وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ﴾ترجمہ کنزالعرفان:...
حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کی عادت ہے کہ وہ وضو کرکے سوتی ہیں ،لیکن حیض کےدنوں میں چونکہ پاک نہیں ہوتیں تو وہ وضو نہیں کرتیں، اگر وہ حیض کے دنوں میں بھی سونے سے قبل وضو کرلیا کریں، تو کیا ثواب حاصل ہو گا یا حیض کی وجہ سے یہ عمل بے فائدہ ہے؟
نوٹوں والے ہار بنانا، بیچنا اور پہننا جائز نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری پھول وغیرہ بیچنے کی دُکان ہے، تو ہم پھولوں کے ہار بھی بیچتے ہیں اور نوٹوں، پیسوں والے ہار، جن میں دس، بیس ، پچاس سو والے نوٹ لگے ہوتے ہیں، اس طرح کے ہار بھی شادی بیاہ میں پہنے جاتے ہیں، تو اس حوالے سے ہماری رہنمائی فرما دیں کہ پیسوں والے ہار بنانا، بیچنا شرعاً جائز ہے؟
وکیل کا بغیر اجازت چیز ادھار بیچنا
سوال: میرے والد محترم نے مجھے اپنی استعمالی گاڑی بیچنے کا کہا تو میں نے اپنے ایک دوست کو والد صاحب کی گاڑی مناسب ریٹ میں ادھار پر بیچ دی ، جب گھر آکر والد صاحب کو اس سودے کا بتایا تو انہوں نے گاڑی دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں نے تو رقم کی ضرورت کی بناء پر گاڑی نقد بیچنی تھی، اب میرا دوست گاڑی کا تقاضا کررہا ہے ، اب ہمارے لئے حکم شرعی کیا ہے؟ نوٹ:سائل نے بتایاکہ والد صاحب گاڑیوں کی تجارت نہیں کرتے اور نہ ہی یہ گاڑی تجارت کے لئے بیچ رہے تھے۔