
روزانہ دو ہزار درود پاک کی منت مانی پھر کئی دن نہیں پڑھا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے یوں قسم کھائی کہ "اللہ کی قسم میں ہر روز دو ہزار مرتبہ درود پاک پڑھوں گا"۔ پھر یہ شخص کچھ عرصہ تک روزانہ دوہزار مرتبہ درود پاک پڑھتا رہا، پھر ہوا یوں کہ اس سے اپنی مصروفیات کے سبب کئی دن درود پاک نہ پڑھا گیا، تو کیا اس شخص کی قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ اگر قسم ٹوٹ گئی، تو اس پرا یک ہی کفارہ ادا کرنا ہوگا یا ہر دن کے اعتبار سے الگ کفارہ ہوگا؟
’’ایمان کی قسم‘‘ کھانے کا کیا حکم ہے؟
سوال: ’’ایمان کی قسم‘‘ کھانے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ شرعاً جائز ہے، اور اگر کسی نے ایمان کی قسم کھائی تو یہ قسم ہوجائے گی یا نہیں،اور اس کا کفارہ کیا ہوگا ؟
غیرخداکی قسم دینے سے قسم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: مجھے کسی نے کوئی بات بتائی تھی اور کہا تھا کہ تمہیں تمہاری بیٹی کی قسم ہے یہ بات کسی کو مت بتانا لیکن میرے منہ سے وہ بات نکل گئی ، میں نے دوسرے کو بتا دیا ہے ، تو اب میری بیٹی کواس کا نقصان پہنچے گا یا کیا ہو گا ؟ نیز کیا کسی کو اس کے ماں باپ اولاد وغیرہ کی قسم دینے سے قسم ہو جاتی ہے ؟
خدا و رسول کی قسم یہ کام نہ کروں گا ، یہ قسم کیوں نہیں؟
سوال: بہارِ شریعت ، جلد دوم ، صفحہ 302 پر مسئلہ نمبر 14 ہے ” خدا و رسول کی قسم یہ کام نہ کروں گا یہ قسم نہیں۔ “ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ یہاں قسم کا لفظ موجود ہے تو قسم کیوں نہیں ہو رہی؟
غیرمسلم سے باطل معبود کی قسم لینا کیسا ہے ؟
سوال: غیر مسلم سے اس بات کی تصدیق کے لیے کہ وہ سچ بول رہا ہے یا جھوٹ ، اس سےاسکے باطل معبودکی قسم اٹھوانا کیسا ہے ؟
موبائل میں موجود قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھانے کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص موبائل کی اسکرین پر قرآن پاک کھولے اور اس پر ہاتھ رکھ کرقسم اٹھائے کہ قسم سے میں یہ کام کروں گا یا یہ کام نہیں کروں گا ، تو کیا یہ قسم ہوجائے گی؟
سوال: قسم کے کفارے میں ہےکہ جو غریب شخص مساکین کو کھانا کھلانے یا انہیں کپڑا پہنانے پر قدرت نہ رکھتا ہوتو کیا وہ روزوں سے قسم کا کفارہ ادا کرسکتا ہے؟ اگر کرسکتا ہے تو روزوں کے بعد پھر اگر اس کے پاس کبھی مال آجائے تو کیا اب اُسے نئے سرے سے دوبارہ قسم کا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟
ربیع الاول کے موقع پرجلوس نکالنے اور پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
سوال: (1) بارہ ربیع الاول کے موقع پرمروجہ جلوس نکالنے کی شرعی حیثیت کیاہے؟(2) اورربیع الاول کے مہینے میں پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیاہے؟
کیا لکھ کر قسم اٹھانے سے قسم ہوجائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے کسی معاملے پر ناراض ہو کر دوسری اسلامی بہن کو ایک کاغذ پر یہ عبارت لکھ کر بھیج دی”اللہ کی قسم میں اب آپ سے بات نہیں کروں گی“کچھ دنوں بعد ان کی ناراضگی ختم ہو گئی اور ان دونوں نے آپس میں بات چیت کرنا شروع کر دی۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح لکھنے سے قسم منعقد ہو جائے گی اور کیا اس اسلامی بہن پر قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہو گا؟براہ کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
قرآن پاک اٹھا کر کسی کام کا وعدہ کرنے سے قسم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکسی شخص کو کوئی قرآن کی قسم کھانے کا بولے اوروہ شخص صرف سامنے والے کو دیکھانے کے لیے اپنے ہاتھ میں قرآن اٹھائے پھر یہ بولے کہ میں نہیں کروں گایہ نہیں بولا کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہو کہ میں نہیں کروگا توکیاصرف ہاتھ میں قرآن اٹھانے سے قسم ہوجا ئے گی ؟ اور قرآن اٹھاکر یہ بولنے سے بھی قسم ہوجائے گی کہ میں نہیں کروں گا ؟