سرچ کریں

Displaying 41 to 50 out of 2041 results

41

نمازِ ظہر یہ سوچ کر شروع کی کہ ابھی وقت باقی ہے، لیکن حقیقت میں وقت ختم ہو چکا تھا، نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب: نیت سے اور ادا نماز قضا کی نیت سے بھی ادا ہوجاتی ہے، جیسا کہ فقہائے کرام نے اس بات کی صراحت کی ہے۔ یہاں تک تو پوچھے گئے سوال کا جواب تھا البتہ ص...

41
42

امانت رکھے گئے سونے کو بیچ کر استعمال کرنے کا حکم

سوال: میرے دوست نے مجھے 24 کیرٹ کادس تولہ خام سونا یہ کہہ کر دیا کہ :’’یہ آپ رکھ لیں ، اگر بیچ کر اس کی رقم استعمال کرنا چاہیں تو استعمال کرلیں ،مجھے جب چاہئے ہوگا میں آپ کو بتا دوں گا ، آپ24 کیرٹ کا اتنا ہی سونا مارکیٹ سے خرید کر مجھے واپس کردینا‘‘۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا میرا اس طرح امانت رکھوایا ہوا سونا فروخت کرکے رقم اپنی تجارت میں استعمال کرنا شرعاً جائز ہے ؟

42
43

وطن اقامت، محض نیت ِ سفر سے نہیں، بلکہ بالفعل سفر سے باطل ہوتا ہے

سوال: زید حیدرآباد سے کراچی بیس دن کے لیے آیا ، بارہویں دن اس کو معلوم ہوا کہ کل چھٹی ہے، لہٰذا اس نے ارادہ کرلیا کہ کل واپس حیدرآباد چلا جاؤں گا۔ اب بارہویں دن جب سے واپسی کی نیت کی ہے تب سے لے کر تیرہویں دن واپس جانے تک یہ نماز قصر پڑھے گا یا پوری؟

43
44

شرعی سفر میں کتنی دیر ٹھہرنا سفر کو منقطع کردے گا؟

جواب: نیت یکمشت سفر کی نہیں ہوتی،بلکہ شروع سے ہی مختلف شہروں میں جانے اور مال سپلائی کرنے کی نیت ہوتی ہے،یوں ان کا سفر مقصوداً کئی حصوں میں تقسیم ہوتا ہے ا...

44
45

ماں اگر اپنی نابالغ بچی کو سونا گفٹ کرے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: ایک اسلامی بہن نے اپنی نابالغ بچی کو اپنے سونے کا مالک بناتے ہوئے یوں کہا کہ ” یہ سونا تمہیں دیا “ جبکہ اس وقت وہ سونا اس بچی کے نانا کے پاس رکھا ہوا تھا اور اس کے بعد سے ابھی تک نانا کے پاس ہی رکھا ہوا ہے اور وہ بچی بھی ابھی تک نابالغ ہی ہے ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ وہ سونا بچی کی مِلک ہوگیا یا نہیں ؟ اس بچی کی بڑی بہن کی اب شادی ہے اور اس کی ماں چاہتی ہے کہ شادی پر وہ سونا اس کی بڑی بہن کو دے دے ، تو کیا ایسا کر سکتی ہے ؟ نوٹ : بچی کو سونا مِلک کرتے وقت بچی کے والد صاحب کا انتقال ہوچکا تھا اور ان کا کوئی وصی بھی نہیں تھا اور بچی ماں کی کفالت میں تھی ۔

45
46

آخری دنوں میں حج قران یا تمتع کی نیت کرنے والی عورت کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو حکم

سوال: اگر کوئی عورت حج کی آخری فلائٹس میں حج کے لیے جا رہی ہو اور حج قِران یا حج تمتع کرنا چاہتی ہو، اور اُنہی دنوں میں اس کی ماہواری کی تاریخ بھی ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتی ہے کہ حج کے بعد جب پاک ہو جائے، تو اُسی احرام میں عمرہ بعد میں کر لے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت نے حج قران یا حج تمتع کی نیت کرلی ہو اور وہ جب مکہ پہنچے تو ناپاک ہو جس کی وجہ سے عمرہ نہ کرسکے، پھر وہ 7یا 8 ذوالحجہ کو پاک ہورہی ہو اور اب اُسے منیٰ جانا ہو، تو کیا ضروری ہے کہ عمرہ کر کے ہی جائے؟یا عمرہ کیے بغیر ارکان حج ادا کرلے اور پھر بعد میں عمرہ کرلے۔کیا ایسا ممکن ہے؟

46
47

سونا چاندی اور روپے ہر ایک الگ الگ نصاب سے کم ہو تو زکوٰۃ کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج سے ایک سال قبل میری شادی میں میرے بڑے بھائی نے مجھے دو تولہ سونا اور پچاس ہزار روپے بطورِ تحفہ دئیے تھے، پچاس ہزار روپے تو چھ سات ماہ میں ہی ختم ہوگئے اور اس دوران میری پھوپھی نے مجھے چاندی کی (Ring) گفٹ دی، اب سال مکمل ہوگیا ہے،لیکن میرے پاس صرف وہی دو تولہ سونا اور چاندی کی(Ring)ہے۔سونا تو استعمال میں بالکل نہیں ہے، ہاں! چاندی کی (Ring) استعمال میں ہے، ان کے علاوہ کوئی رقم وغیرہ موجود نہیں۔ البتہ شوہر خرچے کیلئے جو رقم دیتے ہیں وہ ضروریات میں استعمال ہوجاتی ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر ان دو تولہ سونے کی زکاۃ لازم ہوگی؟ کیونکہ چاندی کی (Ring) تو میرے استعمال میں ہے، نیز یہ بھی بتادیں کہ اب دوبارہ سال کا آغاز کب سے مانا جائے گا؟

47
48

دعا یا ثنا والی آیات بے وضو شخص تعویذ کے لیے لکھ سکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بے وضو کے لیے ایسی آیاتِ قرآنی تعویذ میں لکھنا جو دعا یا ثناء کا معنی رکھتی ہوں جائز ہے؟ جیسے جس پر غسل فرض ہواس کےلیے ایسی آیت جو دعا یا ثنا ءکے معنی رکھتی ہو، اس نیت سے پڑھنا جائز ہے، کیا اسی طرح ایسی آیات کو دعا یا ثناء کی نیت سے تعویذ میں لکھنے کی اجازت ہے؟

48
50

طواف وداع سواری پر کیا تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے طواف زیارہ کے بعد نفل کی نیت سے سواری پر طواف کیا، اور اس کے بعد کوئی طواف نہیں کیا، اب اس نفل طواف کو طواف وداع کا بدل شمار کیا جاتا ہے جو کہ واجب ہے، تو کیا ایسی صورت میں سواری پر طواف کرنے کا دم لازم آئے گا؟

50