
کھڑی ہوئی ٹرین میں نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی تو نماز کا حکم؟
جواب: پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کر لے، تو یہ پانچویں رکعت کا سجدہ وصفِ فرض کے لیے عارِض و ناقض ہے، لہذا اُس کے فرض باطل ہو جاتے ہیں اور وہ نماز ”نفل“ میں تبد...
امام کا ایک رکعت میں دو سورتیں ملانا کیسا؟
سوال: نمازِ مغرب کی پہلی رکعت میں امام صاحب سورۃ الکوثر کی تلاوت کرکے پھر اُسی رکعت میں سورۃ الاخلاص کی بھی تلاوت کرلیں تاکہ مزید نمازی جماعت میں شریک ہوسکیں، اس میں شرعاً کوئی حرج والی بات تو نہیں؟
بارہ رکعت نفل پڑھنے کی نیت کی اور دس پر سلام پھیر دیا
سوال: کسی نے 12 رکعت نفل ایک سلام سے پڑھنےکی نیت کی اور بھولے سے 10 کے بعد ہی سلام پھیر دیا ۔اب کیا تمام نفل دوبارہ پڑھنے ہو ں گے یا صرف 2 جو رہ گئے۔ شرعی حکم کیا ہو گا۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟
چار رکعات والی نماز کی جماعت میں دو رکعت رہ گئی، تو کس طرح ادا ہوں گی؟
سوال: اگرچار رکعت والی نماز ہو، آخری دو رکعت یا 1 رکعت امام کے پیچھے پڑھیں تو باقی کی رکعتوں کو کس طرح پڑھیں گے؟ ان میں الحمد شریف کے بعد سورہ ملانی ہوگی ؟ اور کیا تعوذ اور تسمیہ بھی پڑھنی ہوگی؟
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص پہلی رکعت کے دو سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے قیام کے لیے کھڑا ہونے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گیا اور ”التحیات“شروع کر دی، ابھی صرف ”التحیات للہ“ تک پہنچا، تو یاد آیا کہ میں نے دوسری رکعت پڑھی ہی نہیں، چنانچہ وہ فوراً تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لی۔ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب تھا اور کیا مذکورہ صورت میں اُ س کی نماز ہو گئی؟
نفل کی دوسری اور تیسری رکعت میں خلافِ ترتیب قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چار رکعت نفل نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ النصر اور تیسری رکعت میں سورۃ الکوثر پڑھ سکتے ہیں؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
مسبوق اپنی رہ جانے والی نمازمیں قعدہ کس کس وقت کرے گا ؟
سوال: مغرب کی نمازمیں مقتدی،تیسری رکعت میں امام کےساتھ شامل ہوا،تواپنی بقیہ دورکعتیں جب پڑھنےکھڑا ہوگا،تواپنی پہلی رکعت میں بھی قعدہ کرےگا،یاصرف اپنی دوسری اورآخری رکعت میں قعدہ کرےگا؟ (2)اسی طرح چاررکعت والی نمازمیں جس مقتدی کی تین رکعت نکل جائیں،تووہ ان تین رکعتوں میں سےکونسی رکعت میں قعدہ کرے گا ؟
مسبوق کی رہ جانے والی نماز کا طریقہ
سوال: دوسری،تیسری اورچوتھی رکعت بلکہ قعدۂ اخیرہ میں شامل ہونے والا شخص اپنی بقیہ رکعتیں کس طرح مکمل کرےگا ؟
امام کا قراءت بھول کر آگے سے پڑھنا اور دوسری رکعت میں پیچھے سے پڑھنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مسجد کے امام صاحب نماز پڑھاتے ہوئے آیات بھول جاتے ہیں، تو قرآن پاک میں کسی بھی دوسرے مقام بلکہ کئی پارے آگے سے قراءت شروع کر دیتے ہیں اور پھر اگلی رکعت میں دوبارہ پیچھے وہیں سے قراءت شروع کر دیتے ہیں ، جہاں سے بھولے تھے اور وہ نمازوں میں بار بار اس طرح کر رہے ہیں۔ کئی بار ان کے بھولنے پر مقتدیوں کو بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ امام صاحب نے پہلے سے جاری آیات کو چھوڑ کر کہیں اورسے تلاوت شروع کر دی ہے۔ اس بارے میں امام صاحب سے بات کی جائے، تو وہ کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے بھی نماز ہو جاتی ہے، اس میں مسئلہ نہیں ہے۔ آپ اس بارے میں درست شرعی مسئلے کے متعلق ہماری رہنمائی فرما دیں۔