سرچ کریں

Displaying 41 to 50 out of 2837 results

41

موٹاپا کم کرنے کے لیے (Bariatric surgery) کروانا کیسا؟

سوال: کچھ سالوں سے میڈیکل ترقی کے نتیجے میں (Bariatric surgery) کے ذریعے موٹاپے کو قابو کرنے کا طریقہ سامنے آیا ہے۔اِس کا دوسرا نام (Metabolic Surgery) بھی ہے۔اس سرجری کی تفصیلات یہ ہیں کہ جب موٹاپا مخصوص حد سے بڑھ جائے، یعنی کسی شخص کی بی ایم آئی(BMI) اوورویٹ (Overweight)ہو جائے اور موٹاپا اِتنا بڑھ جائے کہ وہ خود ایک بیماری کی شکل اختیار کر لے، نیز مختلف امراض مثلاً: بی پی، شوگر اور دیگر دل کے امراض لاحق ہو چکے ہوں یا لاحق ہونے کا قوی ترین اندیشہ ہو اور موٹاپا کم کرنے کے دیگر ذرائع مثلاً ورزش وغیرہ کارآمد ثابت نہ ہو رہے ہوں، تو اس صورت میں ڈاکٹرز اس سرجری کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ سرجری لیپروسکوپک ٹیکنالوجی (Laparoscopic Technology) کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس کے دو طریقے ہیں۔ ”Gastric Bypass Surgery“ اِس طریقہ میں کھانے کو براہِ راست معدے اور آنت کے ابتدائی حصے میں جانے سے روک دیا جاتا ہے، بلکہ بائی پاس کرتے ہوئے ڈائریکٹ معدے کے معمولی سے حصے سے گزر کر کھانا چھوٹی آنت کے درمیان میں داخل ہوتا ہے۔اس کے دو فائدے ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ کھانے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ کھانا مکمل ہضم نہیں ہوتا، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مکمل ہضم ہونے کے نتیجے میں جن بیماریوں کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے، وہ ملنا بند ہو جاتی ہے اور بیماریوں کے اثرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ” Sleeve Gastrectomy “ اِس طریقہ کار میں معدے کو کاٹ کر اِس کا سائز چھوٹا کیا جاتا ہے اور معدے کو سٹیپل کر دیا جاتا ہے، جس سے پیٹ جلدی بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور خوراک کم ہو جاتی ہے، پھر اِس سرجری اور مزید طبی ہدایات کی بدولت چند مہینوں میں مریض کے وزن پر کافی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان اور بالخصوص مغربی ممالک میں اس سرجری کا کافی رجحان ہے۔ اس سرجری کی مختلف تھری ڈی ویڈیوز اور مریضوں کے تاثرات انٹر نیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلامی نقطہِ نظرسے یہ سرجری کروانا،جائز ہے؟ اس سرجری کی اردو تفصیلات کےلیے یہ آرٹیکل (https://www.nawaiwaqt.com.pk/08-Jan-2018/744409)مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔

41
42

سوتیلے باپ سے پردہ کرنے کاحکم

جواب: بیوی کے درمیان اس طرح تنہائی ہوجائے کہ دونوں کے درمیان ہمبستری سے نہ کوئی طبعی مانع ہو،نہ حسی اورنہ شرعی۔ مانع حسّی: جیسے مرض کہ شوہر بیمار ہے تو...

42
43

ہیجڑے سے عورت پردہ کرے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ معاشر ے میں شادی، بیاہ یا بچے کی ولادت کے موقع پر ہیجڑے مبارک دینے کے لیے گھروں میں آجاتے ہیں، گھروں میں عورتیں بھی موجود ہوتی ہیں، تو کیا عورتوں کو ان کے سامنے جانا، جائز ہے یا نہیں؟ کیا ان ہیجڑوں سے عورتوں کو پردہ کرنا لازم ہے یا نہیں؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔

43
44

زمین کی وجہ سے زکوٰۃ اور صدقہ فطر لازم ہوگا؟

جواب: بیچنے کی نیت سے خریدی ہواور قرض و حاجت اصلیہ کو مائنس کرنے کے بعد اُس زمین کی خود یا دوسرے مال نامی(جیسے سونا، چاندی، روپے، پرائز بانڈ، یا دوسرے م...

44
45

حق مہر کی شرعی مقدار اور سنت مہر کی تفصیل

جواب: بی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور زوجہ حضرت اُمِّ حبیبہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ، بقیہ تمام شہزادیوں اور ازواج مطہرات رض...

45
46

سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی نیاز کون کھا سکتا ہے ؟

سوال: حضرت سیدہ بی بی فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی نیاز مرد حضرات کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

46
47

دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت

سوال: آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے ، جس میں یہ حدیثِ پاک مذکور ہے : ’’بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے اور بچی کا پیشاب لگ جائے ، تو اسے دھویا جائے گا ۔‘‘ لہٰذا بچے کا پیشاب بچی کے پیشاب کی طرح ناپاک نہیں ہوتا ، ورنہ اسے بھی دھونے کا حکم دیا جاتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیثِ پاک موجود ہے ؟ اور کیا شیرخوار بچے کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا ؟ اگر کپڑے پر لگ جائے ، تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں ؟

47
48

ناپاک مٹی سے بنا ہوا برتن پکنے کے بعد گیلا ہوجائے تو کیا پھر ناپاک ہوجائے گا ؟

سوال: کتب فقہ میں لکھا ہے کہ ناپاک مٹی سے برتن بنایا گیا، تو جب تک وہ گیلا ہو، ناپاک ہوتا ہے اور سوکھ جائے، تو پاک ہو جاتا ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ اگر ایسا برتن دوبارہ گیلا ہو جائے، تو وہ پھر ناپاک ہو جائے گا یا نہیں؟

48
49

ناپاک زمین خشک ہوگئی ، پھر اس سے لگنے والا پانی پاک ہوگا یا ناپاک ؟

سوال: نجس زمین خشک ہوجائے ، تو اس پر نماز پڑھنا جائز ہے ، البتہ تیمم کے حق میں ناپاک ہے کہ اس سے تیمم نہیں ہوسکتا ۔ سوال یہ ہے کہ جب اس زمین کو تیمم کے لیے دھویا جائے گا ، تو اس زمین سے لگنے والے پانی کا کیا حکم ہوگا ؟ نماز والی صورت کا اعتبار کرتے ہوئے پاک تصور ہوگا یا تیمم والی صورت کا اعتبار کرتے ہوئے ناپاک شمار ہوگا ؟

49
50

صوفہ پاک کرنے کا طریقہ

سوال: صوفہ پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

50