
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمپنی نے یہ اسکیم (Scheme) بنائی ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے موبائل میں اکاؤنٹ (Account) بنا لیتا ہے اور پھر ریٹیلر کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں کم از کم 1000 روپیہ جمع کروا دے اور ایک دن گزر جائے تو کمپنی اس شخص کو مخصوص تعداد میں فری منٹس(Free Minutes) دے دیتی ہے، اس اکاؤنٹ کے کھلوانے کے لئے کوئی فارم وغیرہ فِل(Fill) نہیں کرنا پڑتا اور فری منٹس ملنا اس شرط کے ساتھ مشروط ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ میں کم از کم 1000روپیہ جمع رہیں جیسے ہی ایک روپیہ اس مقدار سے کم ہوگا تو یہ سہولت ختم ہوجائے گی۔ موبائل اکاؤنٹ میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ اپنے اس اکاؤنٹ کے ذریعے رقم ٹرانسفر بھی کی جاسکتی ہے اور اس صورت میں ریٹیلر(Retailer) کے ذریعے بھیجنے کی نسبت 22 فیصد کم پیسے لگیں گے اور اس سہولت کے لئے پہلے سے کوئی رقم ہونا ضروری نہیں ہے جس وقت رقم بھیجنی ہے اسی وقت وہ رقم ساتھ میں ٹیکس ڈلوا کر ٹرانسفر کر دیں تو ٹرانسفر ہو جائے گی۔ ٹیکس سے مراد ٹرانسفر کی فیس ہے اور اکاؤنٹ بنانے پربھی کسی قسم کا کوئی پیسہ نہیں لگے گا اور اس صورت میں فری منٹس وغیرہ کوئی سہولت بھی نہیں ملے گی جبکہ رقم ایک دن جمع نہ رکھیں بلکہ اسی دن کے اندر ٹرانسفر کر دیں۔اس اکاؤنٹ میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے یوٹیلٹی بل(Utility Bill) بھی جمع کروایا جا سکتا ہے اور یہ بل جمع کروانے کے لئے بھی کوئی رقم اکاؤنٹ میں ہونا ضروری نہیں اور اس جمع کروانے پر کوئی ٹیکس بھی نہیں لگے گا اور اس صورت میں فری منٹس وغیرہ کوئی سہولت بھی نہیں ملے گی جبکہ رقم ایک دن جمع نہ رکھیں بلکہ اسی دن کے اندر ٹرانسفر کر دیں۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1)اس طرح کا اکاؤنٹ کھلوا کر فری منٹس لینا جائز ہے یا نہیں؟ اور جو ریٹیلر رقم جمع کرتا ہے اس کے لئے کیا حکم ہے؟ (2)اگر کوئی اس ارادے سے اکاؤنٹ کھلوائے کہ میں فری منٹس نہیں لوں گا فقط رقم ٹرانسفر کرنے یا بل جمع کروانے کے لئے رقم جمع کرواؤں گا اور اسی وقت ہی رقم ٹرانسفر کردوں گا یا بل جمع کروادوں گا ایک دن گزرنے ہی نہیں پائے گا تو کیا اس طرح اکاؤنٹ کھلوانا شرعاً جائز ہے؟ (3)اور اگر کسی نے اکاؤنٹ کھلوا لیا ہے کیا وہ اس اکاؤنٹ کو اس نیت سے باقی رکھ سکتا ہے کہ وہ ایک دن تک رقم جمع نہیں رہنے دے گا بلکہ فقط رقم ٹرانسفر کرنے یا بل جمع کروانے کے لئے رقم جمع کروا کر اسی وقت رقم ٹرانسفر کر دے گا یا بل جمع کروا دے گا؟
انشورنس کی رقم کی وراثت کا حکم
جواب: کمپنی میں کلیم کرکے پالیسی ہولڈر کی جمع کروائی ہوئی اصل رقم لے لے اور سود والی رقم چھوڑ دے۔پھر اصل رقم مرحوم کے تمام ورثاء کے درمیان شرعی طریقہ کار کے...
کمپنی کی گاڑی کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا
سوال: میرے پاس کمپنی کی گاڑی ہے اور میں فارغ اوقات میں فوڈ ڈلیوری کا کام کرنا چاہتا ہوں ، تو کیا میں کمپنی کی گاڑی استعمال کر سکتا ہوں، جبکہ میں پٹرول اپنے ذاتی خرچے سے ڈلواؤں گا؟
تکیہ دودھ، خوشبو تحفہ میں ملے تو واپس نہ کرنے سے متعلق حدیث
سوال: عوام الناس میں یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ تین چیزیں جب دی جائیں، تو ان کو منع نہیں کرنا چاہیے۔وہ تین چیزیں یہ ہیں: (1)تکیہ (2)دودھ(3)خوشبو۔کیا یہ بات درست ہے؟اور کیاایسی کوئی روایت کتبِ احادیث میں موجود ہے؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
معاشرے میں پائی جانے والی سودی قرض کی ایک صورت کا حکم؟
سوال: میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں ۔ وہاں ایک شخص کمپنی کو گوشت سپلائی کرتا ہے ۔ اس سے میری دعا و سلام ہوئی ، تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں پورا مہینا کمپنی کو گوشت سپلائی کرتا ہوں ، جس کا بِل کمپنی ساتھ ساتھ دیتی رہتی ہے ، لیکن پیمنٹ مہینے بعد ملتی ہے ، جس وجہ سے وہ مجھ سے اس طرح کا ایگریمنٹ کرنا چاہتا ہے کہ کمپنی سے وہ بِل لے کر مجھے دے دیا کرے گا اور جتنی رقم بنتی ہوگی ، میں اُس کو اپنی طرف سے دے دیا کروں گا اور پھر مہینے بعد جب کمپنی کی طرف سے اس کو پیمنٹ ملے گی ، تو جتنی رقم مجھ سے لی ہوگی، وہ بھی مجھے واپس کرے گا اور ساتھ جتنا گوشت سپلائی کیا ہوگا ، فی کلو کے حساب سے دس روپے مزید مجھے دے گا ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ یہ طریقہ درست ہے یا نہیں ؟
گوشت، جگر، تلی اور دل کے خون کا حکم
جواب: چیزیں بھی حرام ہوسکتی ہیں جیسا کہ مچھلی کے علاوہ سمندری جانور وغیرہ۔ اور چوتھی قسم کے خون کے متعلق تو ناپاک ہونے کا بھی قول موجود ہے۔اس سارے پسِ منظر ...
اجیر کا ملازمت کے اوقات میں کسی اور کا کام کرنا
سوال: زید ایک ایسی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جو کمپنی ملازمین سے جگہ جگہ الیکٹرانک آئٹم کی سروس کرواتی ہے۔ زید کمپنی کے ذریعے ایک جگہ سروس کرنے گیا، تو وہیں کسی دوسرے شخص نے سروس کے لئے کہا، تو اس نے علیحدہ طور پر سروس کرکے پیسے کما لئے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کمپنی کے وقت میں زید نے جو علیحدہ طور پرپیسے کمائے،کیا وہ جائز ہیں یا نہیں؟
کمپنی کی طرف سے دی جانے والی چھٹیوں کی تنخواہ لینا کیسا؟
سوال: میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں ، وہ کمپنی ایک مہینے کی چھٹیاں دیتی ہے اور ان چھٹیوں کی تنخواہ بھی دیتی ہے ، کیا یہ تنخواہ لینا جائز ہے؟
کمپنی مینیجر کا مال پاس کرنے کے لیے کمیشن لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف کمپنیوں میں مال دیتا ہوں ،تو کمپنی کے مینیجر ہم سے ڈیل کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اپنا مال نکلوانا ہے،تو ہمیں بھی کچھ کمیشن دو، ورنہ ہم اس مال میں نقص وغیرہ بتا کے روک دیں گے،حالانکہ مینیجرکمپنی سے اسی کام کی تنخواہ لیتا ہے کہ مینیجرہر وہ مال جو کمپنی کےمتعلق اور اُس کےلیے نفع بخش اور اُس کے وارے میں ہو اُسے پاس کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا اور اس کو پیسے دینا کیسا؟اس کاشرعی حکم کیا ہے؟
شادی میں دیے جانے والے نیوتا کا حکم
جواب: چیزیں دوسرے کو بھیجتا ہے، اس کے بارے میں سوال ہوا کہ کیا ان کا حکم قرض کی طرح ہے اور اسے ادا کرنا لازم ہے یا نہیں؟ جواب ارشاد فرمایا: اگر عرف یہ ہو کہ...