سرچ کریں

Displaying 41 to 50 out of 61 results

41

کیا وطنِ اقامت مطلق سفر سے باطل ہوجاتا ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص علم دین حاصل کرنے کے لئے کسی شہر میں تین سے چار ماہ رہنے کے ارادہ سےمقیم ہوا، پھر وہ شخص دوسرے شہر میں کسی کام سے تین دن کے لئے جائے اور وہ شہر اقامت والے شہر سے 50 کلومیٹر دور ہو، توکیا یہ شخص مقیم رہے گا یااس سفر کی وجہ سے مسافر کہلائے گا؟اور جو کتابوں میں مذکور ہے کہ وطنِ اقامت سفر سے باطل ہو جاتا ہے تو یہاں سفر سے مطلق سفر مراد ہے یا شرعی سفر؟

41
42

قسط وقت پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے دکان واپس لینا یا قسطوں کے ساتھ کرایہ لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دکانوں کی خریدو فروخت میں  بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مثلا :ً زید نےکسی کو موبائل مارکیٹ یا دوسری کسی مارکیٹ میں اپنی دکان70 لاکھ روپے میں بیچ دی اور  یہ طے پایا  کہ خریدار اس رقم کی ادائیگی 6 ماہ میں کرے گا ،اس طرح دکان خریدنے والے کو وہ دکان دے دی جاتی ہے اور  وہ اس میں  اپنا کام کرنا شروع کردیتا ہے یا آگے کسی کو کرایہ پر دے دیتا ہے  اور ہر ماہ  زید کو  دکان کی  قیمت کی ادائیگی بھی کرتا رہتا ہے ،اگر خریدار وقت پر مقررہ رقم کی ادائیگی کردے  تو ٹھیک ،ورنہ اگر وہ  مقررہ وقت میں رقم مکمل ادا نہ کرے،تو  زید اس سے یہ معاہدہ کرتا ہے  کہ  میں آپ کو  مزید تین ماہ کی مہلت دے رہا ہوں ،لیکن اس میں یہ شرط ہوگی کہ   اس دوران مجھے اس دکان کا رائج کرایہ دیتے رہنا ، اب یہ کرایہ بھی ایسی مارکیٹوں میں کوئی معمولی نہیں ہوتا ،بلکہ 50 ہزار سے  لاکھ بلکہ اچھی لوکیشن پر اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے،چنانچہ وہ خریدار  بقیہ قسطوں کی ادائیگی کے ساتھ ان تین مہینوں کا  کرایہ بھی دیتا ہے،کیونکہ اگر وہ کرایہ والے معاہدہ پر راضی نہ ہو  تو دکان اس سے واپس لے لی جاتی ہے  اور خریدار نے قسطوں میں جتنی رقم ادا کی ہوتی ہے ،اس  میں سے چند فیصد کٹوتی کرکے اس کو دے دی جاتی ہے یا  پھر اس کو کہا جاتا ہے کہ  آپ نے ان گزشتہ  مہینوں میں  اس دکان کو کرائے پر دے کر جتنا بھی کرایہ حاصل کیا ہے اگر  وہ سب ہمیں دے دو   ،تو آپ کو  اد ا شدہ قسطوں کی رقم مکمل واپس کردی جائے گی ۔ پوچھنا یہ ہے کہ  کیا قسطیں وقت پر ادا نہ کرنے کے سبب خریدار سے دکان کو واپس لینا اور اس کی ادا شدہ رقم بھی پوری واپس نہ کرنا یا اس کا حاصل شدہ کرایہ اس سے لے لینا  شرعاً جائز ہے ؟اسی طرح  مزید مہلت دینے کی صورت میں قسطوں کے ساتھ ساتھ کرایہ لینا کیسا ؟

42
43

مضاربت میں نقصان کیا ہے اور اس کے اصول کیا ہیں؟

جواب: 50 کانقصان ہوا تویہ نقصان راس المال میں ہوگا مضارِب سے کُل یا نصف نہیں لے سکتا کیونکہ وہ امین ہے اور امین پر ضمان نہیں اگر چہ وہ نقصان مضارِب کے ہی فع...

43
44

کرنٹ اکاؤنٹ میں مخصوص رقم کی بنیاد پر مشروط فوائد دینا سودی نفع ہے

سوال: آج کل بینک اکاؤنٹ کااستعمال وقت کی ضرورت بن گیاہےاورمختلف قسم کےاکاونٹس بھی متعارف کرواۓجارہے ہیں۔ایک نجی (Private) بینک نے بھی کاروباری طبقہ کے لئے" اختیار اکاؤنٹ " کے نام سے ایک اکاؤنٹ متعارف کروایاہے۔ جس کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں: • اکاؤنٹ ہولڈر(Account Holder) کو انشورنس (Insurance)کی سہولت دی جائے گی۔ یعنی اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی حادثاتی موت (Accidental Death) ہوجاتی ہے تو شرائط و ضوابط پوری ہونے کی صورت میں بینک 1 ملین تک کی مالی امداد مرنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کے ورثا (Inherits) کودے گا۔ • ہر ماہ اکاؤنٹ میں5000 کی رقم ہوگی تو 50 روپے سروس چارجز (Service Charges)نہیں لئے جائیں گے۔ • ہر ماہ اکاؤنٹ میں25000 رقم ہوگی تو سالانہ پے پاک ڈیبٹ کارڈ فیس (Pay Pak Debit Card Fee) 1500روپے بھی نہیں کاٹے جائیں گے،اور اگر 25000 سے رقم کسی بھی مہینے میں کم ہوگئی تو 1500 روپے ڈیبٹ کارڈ فیس(Debit Card Fee) لی جائے گی۔ • ہر ماہ 25000 روپے اکاؤنٹ میں موجود ہونے کی صورت میں چیک بک (Cheque Book)فری (Free)ہوگی۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ اکاؤنٹ کھلوانا، جائز ہے؟کیونکہ یہ کرنٹ اکاؤنٹ (Current Account) ہے،جس میں کسی قسم کا سود نہیں ملتا۔مدلل (With Proof)جواب دیتے ہوئے رہنمائی فرمائیں۔

44
45

جاز کیش اکاؤنٹ سے Ready Cash Loan لینا کیسا؟

سوال: جاز سم سے ریڈی کیش لون لینے کا کیا حکم ہے؟ نوٹ:یہ قرض ایڈوانس بیلنس سروس لینے کی طرح نہیں ہے، بلکہ اس قرض کے حصول کے لیےJazz Cash موبائل اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے اور 50 ہزار تک قرض لیا جا سکتا ہےاور قرض منظور ہوتے ہی جتنا آپ نے قرض لیا فوراً اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتا ہے ،قرض لینے والا یہ رقم اپنے اکاؤنٹ سے نکلوا سکتا ہے، البتہ اس قرض میں ہفتہ وار کچھ اضافی چارجز لاگو ہوتے ہیں،جس کی وضاحت کرتے ہوئےجاز کیش کی ویب سائٹ پر لکھا ہے’’صارفین کو ہر ادائیگی کے ساتھ صرف پروسیسنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروسیسنگ فیس میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ہفتہ 1 کے دوران8% سے شروع ہوتا ہے اور آٹھویں ہفتے میں زیادہ سے زیادہ25%تک جاتا ہے۔‘‘ https://www.jazzcash.com.pk/ur/mobile-account/readycash-by-bank-alfalah/

45
46

والد صاحب نے زمین بیچ کر رقم بیٹے کو دے دی، تو حج کس پر فرض ہوگا ؟

سوال: میرے والد محترم نے آج سے 5 سال قبل اپنی آبائی زمین کو بیچا جس کے عوض ان کے پاس تقریبا 50 لاکھ کی رقم آئی۔ انہوں نے وہ رقم مجھے اپنا گھر خریدنے کے لئے دے دی ،کیونکہ کہ ہم کرائےکے گھر میں رہتے تھے۔ چنانچہ میں نے اپنی کمپنی جس میں میں کام کرتا ہوں ان سے کچھ رقم قرض لے کر ان پیسوں میں ملا کر ایک گھر خرید لیا جس میں میرے والدین اور میں نے رہنا شروع کر دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے جب زمین فروخت کی تو ان کے پاس اتنی رقم آئی کہ وہ حج کر سکتے تھے تو کیا ان پر حج کرنا فرض ہوا ۔ جب کہ انہوں نے وہ رقم ڈائریکٹ مجھے دے دی کہ میں ان پیسوں سے مکان خرید لوں اور کرایوں سے بچا جائے۔ تو اس کچھ عرصہ میں وہ رقم میری ملکیت میں رہی اور بعد میں اس رقم سے میں نے گھر خرید لیا جو کہ میرے نام پر ہے اور اس میں کچھ رقم بطورِ قرض میں نے اپنی کمپنی سے لی۔ تو کیا حج مجھ پر فرض ہوا یا میرے والد پر۔ اگر میرے والد پر ہوا تو اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، تو کیا ان کی جگہ حج بدل ادا کرنا ہو گا اور وہ ادا ہو جائے گا۔اور اگرمجھ پر فرض ہوا تو ، میرے لئے کیا حکم ہے؟

46
47

حالتِ استحاضہ میں عورت کا اعتکاف کرنا کیسا؟

جواب: 50، دار طوق النجاۃ) علامہ بدر الدین عینی علیہ الرحمہ "عمدۃ القاری" میں مذکورہ بالا حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: ”مما يستنبط منه جواز اعتكاف المستح...

47
48

شوہر دوسرے ملک سے طلاق دے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

جواب: 50،دار الکتب العلمیۃ،بیروت) صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:”طلاق میں شوہر مستقل ہے ،عورت کی موجودگی یا علم ضرور نہیں۔“ (ب...

48
49

آگ پر گرم کئے ہوئے پانی سے وضو وغسل کرنا

جواب: 50، دار طوق النجاۃ ) جن پانیوں سے وضو کرنا جائز ہے ،ان کاشمارکرتے ہوئے ،امام اہلسنت ،امام احمدرضاخان علیہ الرحمۃ فتاوی رضویہ میں تحریرفرماتے ہیں :...

49
50

چھینک آنا کس بات کی علامت ہے ؟

جواب: 50، دار طوق النجاة) اعلیٰ حضرت ،مجدِّدِ دین وملت ،مولانا شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:” چھینک اچھی چیز ہے۔ اسے بَدشگونی جاننام...

50