
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بڑی بہن (بیوہ)جن کی عمرتقریباً 65سال ہے وہ بغیرکسی محرم کے عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہی ہیں۔میری بہن کویہ کہاگیاہے کہ اس عمرمیں محرم کی پاپندی نہیں ہے ۔ان کے ساتھ ان کی دیورانی اورکچھ خواتین اوران کے ایک عزیزاپنی بیوی کے ہمراہ جارہے ہیں ۔ کیااس طرح میری بہن بغیرمحرم شرعی سفرکرکے عمرے کی ادائیگی کے لئے جاسکتی ہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کانکاح دسمبر2015میں ہوا،7اکتوبر2016کوکچھ وجوہات کی بناء پراس نے اپنی بیوی کوتین طلاقیں دے دیں ۔معلوم یہ کرناہے کہ لڑکی حاملہ ہے۔اس کی عدت کتنی ہوگی ؟اوراس لڑکی کادوسری جگہ نکاح کب تک کرسکتے ہیں ؟
کیا سوتے میں طلاق دینے سے ہوجاتی ہے یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکوئی شخص سوتے میں اپنی بیوی کوطلا ق دے دے توطلاق ہوجائے گی یانہیں ہوگی ؟
خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے کزن زیدکاانتقال ہوا،اس نے وراثت میں قرض سے کافی زیادہ مال بھی چھوڑاہے زید پر سترہزارروپیے قرض تھا،زیدکے ماموں بکر(غیروارث )نے اپنی مرضی سے بغیرکسی کی اجازت کے اپنے پاس سے وہ قرضہ اداکردیا،قرض اداکرتے وقت رجوع وغیرہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگائی تھی،اس سترہزارکی رقم کومیت کے ترکہ سےبکر واپس لے سکتا ہے یانہیں ؟ نوٹ!زیدکے ورثاء میں ایک بیوی اوروالدین ہیں ،نیزبکر بھی مذکورہ بیان سے متفق ہے ۔
شادی شدہ عیسائی عورت اسلام قبول کرلے تو نکاح سے متعلق کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک کرسچین عورت اسلام لائی ۔جبکہ اس کاشوہرعیسائی ہے ۔اسلام لانے کے ایک سال تک وہ پھراسی شوہرکے ساتھ رہی اس دوران اس کی تین ماہواریاں پوری ہوگئیں تھی اورمیاں بیوی والے معاملات بھی ہوتے رہے ،پھرشوہرنے اس کوچھوڑدیا۔اسے معلوم نہیں تھاکہ شوہرکے ساتھ اسلام لانے کے بعد وہ نہیں رہ سکتی، اس گناہ سے وہ توبہ کرچکی ہے۔ اب اس بات کوآٹھ سال کاعرصہ بیت گیا۔اوروہ عیسائی مسلمان نہیں ہوا۔اب عورت آگے کسی مسلمان سےنکاح کرناچاہتی ہے کیاشرعاًاس کے لیے نکاح کرناجائزہے سائل : مجاہدحسین(داروغہ والا)
کیا سوتیلی بہن کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امیرکے سگے ماموں کی بیوی امیرکی سوتیلی بہن ہے یعنی امیراوراس بہن کاوالدایک ہے لیکن دونوں کی والدہ الگ الگ ہے ۔کیاامیرکے سگے ماموں اوراس سوتیلی بہن سے جوبیٹاپیداہوااس بیٹے کی بیٹی سے امیرکانکاح ہوسکتاہے۔ سائل :قاری محمدجمیل فاروقی(لاہور)
ہر زوجہ نبی جنتی جنتی نعرہ لگانا کیسا؟
جواب: بیوی کے متعلق قرآن نے واضح طور پر فرمایا کہ وہ جہنمی تھی، لیکن عرض یہ ہے کہ اس کی وجہ سے اس نعرے” ہرزوجۂ نبی جنتی جنتی “ پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ...