
کئی طوافوں کے بعد آخر میں سب کی نمازِ طواف پڑھنا کیسا؟
سوال: میں گزشتہ دنوں عمرے پر گیا،وہاں میں نے ایک رات لگاتار کئی طواف کیے لیکن ہر ایک کے بعد نمازِطواف کرنے کی بجائےآخر میں ہر طواف کی الگ الگ دو رکعتیں ادا کرلیں۔رہنمائی فرمائیں کہ میرا یوں نماز طواف ادا کیے بغیر لگاتار کئی طواف کرنا کیسا تھا اور وہ طواف درست ہوئے یا نہیں؟
بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟
سوال: شوہر کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوہ عدت گزارنے کے بعد آگے شادی کر لے ، تو پہلے مرحوم شوہر کی وراثت سے بیوہ کا جو حصہ بنتا تھا ، وہ اس کو ملے گا یا آگے شادی کرنے کی وجہ سے ختم ہوجائے گا ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔
اخراجات کی شرط کے ساتھ ڈرائیور کو گاڑی کرائے پر دینا کیسا؟
جواب: کتنے عرصے کے لیے گاڑی اسے دے رہے ہیں اور خلافِ شرع ایسی کوئی شرط نہ لگائیں کہ اگر کرائے کی مدت کے دوران اس گاڑی میں کسی قسم کی خرابی یا حادثے کی وجہ س...
چکن گُنیا کا مریض نمازکیسے ادا کرے؟
سوال: مجھے چکن گُنیا ہوگیا ہے،میں جب نماز کے لیے سجدے میں جاتا ہوں، تو گھٹنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے اور زمین پر بیٹھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے، ڈاکٹر کا بھی کہنا ہے کہ آپ کرسی پر نماز پڑھیں، کیونکہ زمین پر بیٹھ کر پڑھنے سے گھنٹوں میں تکلیف بڑھ سکتی ہے،گھٹنے خراب ہوسکتے ہیں،اب اس صورت میں میرے لیے کیا حکم شرع ہے؟
صدقہ کی رقم شجر کاری مہم میں دینا
جواب: احرام میں اذیت کی وجہ سے حلق کروانے پر دم اور عشر کی ادائیگی میں اباحت صحیح نہیں،بلکہ ان میں تملیک شرط ہے۔(بنایہ شرح ھدایہ،ج 5،ص 556، دار الكتب العلمي...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟
شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں میں سے کچھ کی شادی اپنی زندگی میں کر دے اور کچھ کی ابھی اس نے شادی نہ کی ہو کہ اس کا انتقال ہوجائے، تو جن بچوں کی باپ نے شادی نہیں کی تھی، وراثت تقسیم کرتے وقت وہ اپنے شادی شدہ بھائی، بالخصوص شادی شدہ بہن کو یہ کہتے ہیں کہ تم لوگوں کی شادی میں والد صاحب نے بہت خرچہ کر دیا تھا، تمہیں جہیز دے دیا تھا، وہی تمہارا حصہ تھا، لہٰذا اب وراثت میں تمہارا حصہ نہیں ہے، یا پہلے وہ خرچہ مائنس کر کے ہمیں دیاجائے، پھر وراثت تقسیم کی جائے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں باپ نے اپنی زندگی میں جن بچوں کی شادی کی تھی، ان کو حصہ ملے گا؟ اگر ملے گا تو پورا حصہ ملے گا یا شادی کا خرچہ مائنس کر کے باقی ملے گا؟
ولیمہ کیلئے کتنا گوشت ضروری ہے؟ نیز ولیمہ شوہر کے گھر ہی کرنا ضروری ہے؟
سوال: ولیمہ میں کتنے کلو گوشت کا ہونا ضروری ہے؟ کیا سوا کلو گوشت کا بھی ولیمہ ہو جائے گا؟کہتے ہیں کہ سوا کلو سے کم گوشت کا ولیمہ نہیں ہوتا،نیز(2)کیا ولیمہ دوسرے کے گھر پر بھی کر سکتے ہیں یا جس کی شادی ہوئی ہے،ولیمہ بھی اُس کے ہی گھر پر ہوگا؟رہنمائی فرما دیں۔
کیا Breathable نیل پالش لگی ہو تو وضو اور غسل ہوجائے گا ؟
سوال: جدید بایو ٹیکنالوجی اور کاسمیٹک انڈسٹری نے "Breathable" یا "Permeable" نیل پالش متعارف کروائی ہے جسے "Halal Nail Polish" کہا جاتا ہے۔اس نیل پالش کے اجزاء پاک اور حلال ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیل پالش ایسی ہوتی ہے جو پانی اور آکسیجن کو ناخن کی سطح تک پہنچنے دیتی ہے۔ایسی نیل پالش میں مخصوص پولیمرز استعمال کیے جاتے ہیں، جو مائیکرو اسکوپک سوراخوں کے ذریعہ آکسیجن اور پانی کو گزرنے دیتے ہیں۔بعض معروف برانڈز نے حلال سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی لیبارٹری رپورٹس بھی فراہم کی ہیں، جو ان کی مصنوعات کی permeable خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسی نیل پالش لگا کر وضو و غسل وغیرہ مکمل ہو جائے گا؟
قربانی کی نیت سے جانور خرید کر پھر بیچنا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم قربانی کے لیے جانور خرید کراپنےعلاقے میں لائے ،تو وہ ایک آدمی کو پسند آگیا ۔ وہ کہتا ہے کہ یہ جانور مجھے بیچ دو اور آپ اپنے لیے دوسرا جانور خرید لواوراس آدمی کوجانوربیچنے سےہمیں نفع بھی مل رہا ہے،کیا ہم وہ جانوراسے بیچ سکتے ہیں ؟ نوٹ :وہ جانور غنی نے قربانی کے لیے خریدا تھا۔