
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے گھر میں ہرن پالی ہوئی ہے، اس کی قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں؟
مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے
سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟
نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے لڑکی کا اپنے نفقے کا مطالبہ کر نا
جواب: گھر میں نہ لے جانے سے،نفقہ میں بیوی کا حق باطل نہیں ہوگا،اور اگر خاوند عورت سے مطالبہ کرے کہ وہ اس کے گھر میں منتقل ہو مگر عورت انکار کر دے اب اگر ...
عورت کا مردانہ لباس، سوئٹر پہننا کیسا ؟
سوال: گھر میں عام طورپر خواتین سردی کے وقت جوبھی سویٹر ہاتھ میں آئے پہن لیتی ہیں اور عموماً مِردوں کے ہی سویٹر میسر آتے ہیں ، تو کیا عورتوں کو ایسے سویٹر پہننا جائز ہے؟
حیض کی حالت میں جائے نماز پر بیٹھنا
جواب: گھر میں نماز پڑھنے کی مخصوص جگہ) میں اس نمازکی ادائیگی کی مقداربرابر ذکرواذکار میں وقت گزارے کہ اس طرح کرنے سے ایک تو اسے ذکر و اذکار کا ثواب حاصل ہ...
گھر پر آنے والے فقیروں کو خالی ہاتھ لوٹانا کیسا؟
سوال: صبح کے وقت بھیک مانگنے والی فقیرنیاں گھروں پر آتی ہیں اور ایک کے بعد ایک آتی رہتی ہے، اس طریقے سے جو مانگنے والی آتی ہیں کیا ان کو خالی ہاتھ لوٹا سکتے ہیں یا پھر کچھ نہ کچھ دینا لازم ہی ہے؟ منع کردیں، تو اس میں گناہ ہوگا یا نہیں؟
میت کو گھر میں دفن کرنے کے بعد نکال کر دوسری جگہ دفنانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص یو کے میں فوت ہوا، ان کے والد صاحب نے اپنے ملکیتی مکان میں بیٹے کو دفنا دیا،اب میت کے دوسرے بھائی کا کہنا ہے کہ گھر میں قبر مناسب نہیں لگتی،اس کو قبرستان میں ہونا چاہیے،کیا وہ میت کو قبر سے نکال کر قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں؟ اس میں کن کن احتیاطوں کو مدّ نظر رکھنا پڑے گا؟اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔
مدینہ منورہ سے مکہ جانے سے ایک دن پہلے ماہواری آنا شروع ہوگئی، تو کیا کیا جائے؟
جواب: گھر کے افراد کے ساتھ بقیہ دن مدینہ میں ہی گزار لے، اتنے دنوں کے لیے کم اخرجات میں کوئی ہوٹل با آسانی مل سکتا ہے، پھر مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے بغیر ...
محرم الحرام میں نئےکپڑوں اور شادی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا محرم الحرام کے پہلے دس دن میں نئے کپڑے پہن سکتے ہیں اور گھر میں کلر وغیرہ بھی کروا سکتے ہیں؟ اورکیا محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا جائز ہے؟
گھر میں موجود بیری کا درخت کاٹنا
سوال: کسی شخص کے گھر میں بیری کا درخت لگاہو، تو ضرورت کے وقت اس کو کاٹ سکتے ہیں یا نہیں ؟ میں نے ایک حدیث سنی تھی کہ جو بیری کا درخت کاٹے گا،اللہ اسے اوندھے منہ جہنم میں ڈالے گا۔ اس حوالے سے رہنمائی فرما دیجئے۔