محرم میں نئے کپڑے پہننا اور شادی کرنا کیسا؟

محرم الحرام میں نئےکپڑوں اور شادی کا حکم

مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی

مصدق:مفتی فضیل رضا عطاری

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ستمبر/اکتوبر 2018

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا محرم الحرام کے پہلے دس دن میں نئے کپڑے پہن سکتے ہیں اور گھر میں کلر وغیرہ بھی کروا سکتے ہیں؟ اورکیا محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

        محرم الحرام  کے پہلے دس دنوں میں بھی نئے کپڑے پہن سکتے ہیں اور گھر میں کلر بھی کرواسکتے ہیں اور محرم کے مہینے میں شادی بھی کر سکتے ہیں شرعاً اس کی مُمانعت نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم